ایران جاری ہفتے کے آخر تک یورپ کیساتھ بھی مذاکرات شروع کر سکتا ہے، عالمی میڈیا
اشاعت کی تاریخ: 28th, April 2025 GMT
عالمی میڈیا نے دعوی کیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے امریکہ کیساتھ بالواسطہ مذاکرات کے اگلے دور کے آغاز سے قبل ہی یورپیوں کیساتھ مذاکراتی نشست کی پیشکش بھی دی ہے! اسلام ٹائمز۔ کینیڈین خبررساں ایجنسی روئٹرز نے 4 اعلی سفارتی ذرائع سے نقل کرتے ہوئے دعوی کیا ہے کہ ایران نے جوہری معاہدے (JCPOA) میں موجود یورپی فریقوں کے ساتھ مذاکراتی اجلاس منعقد کرنے کی تجویز پیش کی ہے۔ روئٹرز کے مطابق یہ ملاقات ممکنہ طور پر جمعے کے روز اٹلی کے دارالحکومت روم میں منعقد ہو گی۔ روئٹرز نے مزید لکھا کہ یورپیوں نے ابھی تک اس پیشکش پر کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا۔
واضح رہے کہ ایران و امریکہ کے درمیان اب تک بالواسطہ مذاکرات کے 3 دور مکمل ہو چکے ہیں جبکہ اگلا دور ممکنہ طور پر آئندہ ہفتے، ہفتے کے روز کسی یورپی ملک میں منعقد ہو گا۔ ایرانی خبررساں ایجنسی فارس نیوز کے مطابق ایران - یورپ تعلقات کے بارے ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے امریکہ کے ساتھ بالواسطہ مذاکرات کے تیسرے دور کے موقع پر صحافیوں کے ساتھ گفتگو میں کہا تھا کہ تین یورپی ممالک فرانس، جرمنی و برطانیہ کے ساتھ ایران کے تعلقات حالیہ برسوں میں اتار چڑھاؤ کا شکار رہے ہیں، چاہے ہم اسے پسند کریں یا نہ کریں.
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کے ساتھ
پڑھیں:
صدر زرداری کل سے شروع ہونے والی دوحہ کانفرنس میں شرکت کرینگے
اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) صدر مملکت آصف علی زرداری قطر میں دوسری عالمی سماجی ترقیاتی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ کانفرنس اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے زیر اہتمام 4 سے 6 نومبر کو دوحہ میں منعقد ہوگی۔ صدر مملکت بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے سماجی تحفظ میں کردار، دوحہ الائنڈ سوشل پروٹیکشن اینڈ جابز کمپیکٹ کے آغاز پر بات کریں گے۔ وہ عالمی اور علاقائی رہنماؤں سمیت اہم بین الاقوامی تنظیموں کے سربراہان سے ملاقات میں کریں گے۔