نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کے باہر بھارتی غنڈہ گردی قابل مذمت ہے، انجینئر امیر مقام
اشاعت کی تاریخ: 29th, April 2025 GMT
ذرائع کے مطابق انجینئر امیر مقام نے ایک بیان میں کہا ہے کہ سفارت خانے اور سفارتی عملے کی حفاظت بھارتی حکومت کی قانونی ذمہ داری ہے اور نقصان کا ذمہ دار بھارت ہو گا۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ نئی دلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کے باہر بھارتی غنڈہ گردی قابل مذمت ہے۔ ذرائع کے مطابق انجینئر امیر مقام نے ایک بیان میں کہا ہے کہ سفارت خانے اور سفارتی عملے کی حفاظت بھارتی حکومت کی قانونی ذمہ داری ہے اور نقصان کا ذمہ دار بھارت ہو گا۔انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت کے ایسے اوچھے ہتھکنڈوں سے پہلگام فالس فلیگ آپریشن کا ڈرامہ چھپ نہیں سکتا۔ انجینئر امیر مقام نے کہا کہ برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمیشن پر حملے کی انتہا پسندانہ بھارتی سوچ کا مظاہرہ قابل مذمت ہے۔ انہوں نے پاکستانی سفارتی عملے کے جذبے اور جرات کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں پھر سے اضافہ
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں چوتھے روز بھی اضافہ کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 24 جولائی کیلیے اضافہ کرتے ہوئے نوٹی فکیشن جاری کردیا۔
نوٹی فکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 3 روپے 62 پیسے اضافہ کیا گیا ہے۔
حالیہ اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 331 روپے 52 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 378 روپے 66 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔