Express News:
2025-04-29@02:11:26 GMT

پہلگام: بھارتی جارحیت

اشاعت کی تاریخ: 29th, April 2025 GMT

مقبوضہ جموں و کشمیر کے سیاحتی علاقے پہل گام میں سیاحوں پر مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں 2 غیر ملکیوں سمیت 27 سیاح ہلاک ہوگئے، بھارتی ذرائع ابلاغ کی رپورٹوں کے مطابق حملہ آوروں نے صرف مرد سیاحوں کو نشانہ بنایا جب کہ خواتین کو چھوڑ دیا جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ دہشت گردوں نے باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت مرد سیاحوں کو نشانہ بنایا۔ حملے کی ذمے داری ریزسٹنس آف فرنٹ نامی تنظیم نے قبول کرلی ہے۔

دہشت گردی کا واقعہ کہیں بھی وقوع پذیر ہو انسانی جانوں کا نقصان ہر حوالے سے قابل افسوس اور قابل مذمت ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ہر سطح پر ایسے واقعات کی شدید الفاظ میں مذمت کی جاتی ہے۔ پاکستان خود گزشتہ کئی سالوں سے بدترین دہشت گردی کا شکار ہے۔ ملک کے دو اہم صوبے بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں آئے دن دہشت گردی کے واقعات رونما ہوتے رہتے ہیں۔ ابھی چند ہفتے قبل جعفر ایکسپریس پر دہشت گردوں نے ایک بڑا حملہ کیا۔ پاک فوج کے جوانوں نے تمام دہشت گردوں کو جہنم واصل کردیا۔

اس حملے میں ملوث افراد کا مبینہ طور پر افغان سرزمین سے تعلق ثابت ہوا اور پاکستان نے باقاعدہ تحقیقات اور ثبوت کے ساتھ اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا۔ بدقسمتی سے پہلگام حملے کے فوری بعد بھارتی میڈیا نے بغیر کسی تحقیقات اور ٹھوس شواہد کے جلد بازی میں اپنی روایتی پاکستان دشمنی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان پر الزام تراشی کا طوفان اٹھا دیا۔ بھارت کا سوشل میڈیا اکاؤنٹس درحقیقت انتہا پسند حکمران جماعت بی جے پی اور بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ کی پشت پناہی سے رائی کو پہاڑ بنانے بالخصوص پاکستان مخالف زہریلے پروپیگنڈے کا کوئی موقعہ ہاتھ سے جانے نہیں دیتا۔

پہل گام حملے کی ٹائمنگ دیکھیے کہ جب امریکا کے نائب صدر جے ڈی وینس اپنی بھارتی نژاد اہلیہ اوشا کے ساتھ انڈیا کے سرکاری دورے پر تھے ادھر بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی عین اسی روز سعودی عرب کے سرکاری دورے پر گئے ہوئے تھے، جو پہل گام حملے کے بعد دورہ مختصر کر کے واپس انڈیا آئیٗ یوں اس واقعے کو عالمی کوریج کا آسان راستہ مل گیا جو بھارت کی خواہش تھی کہ اس طرح عالمی سیاسی حمایت اور ہمدردی حاصل کی جا سکے۔

بجا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پہلگام حملے کی مذمت کی تو پاکستان کی جانب سے بھی اس حملے کی حکومتی سطح پر مذمت کی گئی۔ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ مودی سرکار پہلگام واقعے کی پہلے پوری طرح تحقیقات کرتی اور ثبوت اکٹھا کرتی پھر میڈیا میں اپنا موقف پیش کرتی لیکن جذباتی اور متعصب مودی حکومت نے سیاحوں پر حملے کا الزام پاکستان کے سر مونڈھتے ہوئے جارحانہ و جنونی اقدامات کا اعلان کردیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت نے نہ صرف سندھ طاس آبی معاہدہ یکطرفہ طور پر معطل کر دیا بلکہ اٹاری بارڈر بھی بند کرتے ہوئے بھارت میں موجود پاکستانیوں کو 48 گھنٹے میں ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا۔ مزید نئی دہلی نے پاکستانی ہائی کمیشن میں دفاعی، ملٹری، بحری اور فضائی مشیروں کو ناپسندیدہ قرار دیتے ہوئے ایک ہفتے میں انڈیا چھوڑنے کی ہدایت کر دی ہے اور اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن سے اپنے دفاعی، بحریہ اور فضائی مشیروں کو بھی واپس بلانے کا فیصلہ کیا۔ پاکستان نے سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے کے بھارتی اقدام کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے بھارت پر واضح کردیا کہ پاکستان کا پانی روکنے کے کسی بھی عمل کو جنگ تصور کیا جائے گا۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: حملے کی

پڑھیں:

وزیراعظم محمد شہبازشریف کی وانا میں دہشت گرد حملے کی مذمت، قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہارافسوس

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2025ء) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا میں دہشت گرد حملے کی مذمت کرتے ہوئے حملے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

پیر کو وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے شہداء کے لیے دعائے مغفرت اور لواحقین کے لیے صبر و استقامت کی دعا کی۔وزیراعظم نے زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کرتے ہوئے کہا کہ نہتے اور معصوم شہریوں کی جان و مال کو نقصان پہنچانے والے انسانیت کے دشمنوں کو بہت سخت قیمت ادا کرنی پڑے گی،ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے حکومت اور سکیورٹی فورسز پر عزم ہیں۔\932

متعلقہ مضامین

  • خیبرپختونخوا اسمبلی: بھارت کی آبی جارحیت کے خلاف مذمتی قرارداد متفقہ منظور
  • پہلگام حملے کے 5 منٹ بعد پاکستان پر الزام نامناسب، دنیا پاک بھارت کشیدگی کم کرائے، سابق امریکی نائب وزیر خارجہ
  • وزیراعظم محمد شہبازشریف کی وانا میں دہشت گرد حملے کی مذمت، قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہارافسوس
  • بھارتی جارحیت پر اینٹ کا جواب پتھر سے دیں گے ،وزیر اعظم
  • پہلگام حملے کے خلاف بھارت بھر میں احتجاج کا سلسلہ جاری، قصورواروں پر سخت کارروائی کا مطالبہ
  • پہلگام حملہ کے بعد کشمیر میں اب تک بھارتی فورسز نے پانچ مکانات زمین بوس کردئے
  • پہلگام اور جعفرآباد حملے کی تحقیقات کیلیے عالمی ماہرین کی غیرجانبدار کمیٹی بنائی جائے، وزیرداخلہ
  • پہلگام: غیر جانبدارانہ تحقیقات کرائی جائیں، شہباز شریف
  • بھارتی جارحیت: ’’اس بار چائے فنٹاسٹک نہیں ، کڑوی اور ناقابلِ برداشت ہوگی،بیرسٹر سیف