پیپلز پارٹی کا الیکشن کمیشن کو خط، انتخابی شیڈول کے اعلان کے بعد ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ کے تبادلے پر نوٹس لینے کی استدعا WhatsAppFacebookTwitter 0 28 April, 2025 سب نیوز

اسلام آباد (سب نیوز)سیالکوٹ ضمنی الیکشن، پاکستان پیپلز پارٹی کا الیکشن کمیشن کو خط انتخابی شیڈول کے اعلان کے بعد ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ کے تبادلے پر نوٹس لینے کی استدعا

پیپلز پارٹی پارلیمنٹینز کے سیکرٹری جنرل نیئر حسین بخاری کی جانب سے الیکشن کمیشن کو خط لکھا گیاہے پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے سیکرٹری جنرل سید میر حسین بخاری کی جانب سے الیکشن کمیشن کو بھجے گئے خط کے متن میں۔ کہا گیا ہے کہ تمام اداروں پر لازم ہے کہ وہ آئین پاکستان اور الیکشن ایکٹ کے تحت صاف اور شفاف انتخابات کو یقینی بنائیں الیکشن کمیشن صاف اور شفاف انتخابات کرانے کا پابند ہے سیالکوٹ کے حلقہ پی پی 52 میں 18 اپریل کو انتخابی شیڈول کا نوٹیفیکیشن جاری کیا گیا پیپلز پارٹی کے امیدوار نے بھی سیالکوٹ کے ضمنی الیکشن کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں

نیر بخاری نے مزید کہا ہے کہ الیکشن ایکٹ 2017 کے تحت الیکشن کمیشن سے پیشگی اجازت کے بغیر کسی افسر کا تقرر و تبادلہ نہیں کیا جاسکتا26 اپریل کو پنجاب حکومت کی افسر صبا علی اصغر کو ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ تعینات کردیا گیا،پنجاب حکومت نے ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ کے تقرر و تبادلے میں الیکشن ایکٹ کو نظر انداز کردیا لہزا الیکشن کمیشن سے پنجاب حکومت کی جانب سے آئین اور الیکشن ایکٹ کی خلاف ورزی پر نوٹس لینے کی استدعا کرتے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرچینی وزارت خارجہ نے چین اور امریکہ کے سربراہان مملکت کے درمیان ٹیلی فونک رابطے کا دعویٰ مسترد کر دیا ذی القعدہ کا چاند کب نظر آئے گا؟ سپارکو نے پیشگوئی کر دی عالمی عدالت میں غزہ پر امدادی ناکہ بندی پر اسرائیل کیخلاف سماعت پاک بھارت کشیدگی، سرحد پار شادیاں کرنے والے جوڑے غیر یقینی مستقبل سے دوچار جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت بغیر کارروائی کے 3 مئی تک ملتوی بھارتی اقدام پر آج عالمی عدالت انصاف روانگی تھی لیکن منسوخ کردی: اٹارنی جنرل پاکستان سکیورٹی فورسز کا پاک افغان سرحد پر کامیاب فالو اپ آپریشن،17 خارجی ہلاک TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: پر نوٹس لینے کی استدعا الیکشن کمیشن کو خط انتخابی شیڈول پیپلز پارٹی الیکشن ایکٹ

پڑھیں:

پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز: ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا

پاکستان کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔

ویسٹ انڈیز کی قیادت روسٹن چیز کریں گے جبکہ جومیل واریکن کو نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

اسکواڈ میں جوشوا بیشپ، تیج نارائن چندرپال، جوشوا ڈی سلوا، جسٹن گریوز، کیوم بوج، شے ہوپ، عامر جینگو، شیمار جوزف، برینڈن کنگ، کرک میک کینزی، گڈاکیش موتی، کیمو پال، کیمار روچ، جیڈن سیلز اور جومیل واریکن شامل ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا آغاز 25 جولائی سے ہوگا۔

        View this post on Instagram                      

قومی ٹیم نے آخری مرتبہ 2023 میں سری لنکا کو اس کی سرزمین پر 2-0 سے ٹیسٹ سیریز میں شکست دی تھی، تاہم اس کے بعد پاکستان مسلسل سات بیرونِ ملک ٹیسٹ میچ ہار چکا ہے۔

اس سیریز میں پاکستان کی قیادت دوبارہ بابر اعظم کر رہے ہیں جنہیں شان مسعود کی جگہ ٹیسٹ ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

 

متعلقہ مضامین

  • پیپلز پارٹی کا فارم 47 پر حالیہ بیانیہ پی ٹی آئی بیانیے سے مطابقت رکھتا ہے، علی ظفر
  • پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز: ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
  • خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار ہونے کا امکان
  • آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس میں انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق
  • آزاد کشمیر الیکشن کے حوالے سے میڈیا کیلیے ضابطہ اخلاق جاری
  • آزاد کشمیر الیکشن، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق
  • استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد طے
  • 25 جولائی کو گریٹر اقبال پارک میں پیپلز پارٹی کے جلسہ ؛ بلاول بھٹو ویڈیو لنک سے خطاب کریں گے ؛فیصل میر
  • جدہ قونصل خانے میں اہم انتظامی تبدیلی، فرینہ ارشد نے ڈپٹی قونصل جنرل کا عہدہ سنبھال لیا
  • کے پی اسمبلی کا منظور شدہ بلدیاتی حکومت کا نیا ترمیمی بل آئین و قانون سے متصادم ہے، الیکشن کمیشن