بھارتی اداکار وکی کوشل نے جوہو اپارٹمنٹ کے کرایہ نامہ میں تین سال کے لیے توسیع کروادی۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق چھاوا اسٹار وکی کوشل نے ممبئی کے الیٹ کلاس رہائشی علاقے جوہو میں واقع اپنے اپارٹمنٹ کا کرایہ نامہ مزید تین سال کے لیے ری نیو کروا لیا ہے۔ رجسٹریشن دستاویزات کے مطابق، اس نئے معاہدے کے تحت جنوری 2025 سے شروع ہونے والے پہلے دو سالوں میں ماہانہ کرایہ 17.

01 لاکھ بھارتی روپے مقرر کیا گیا ہے۔

جبکہ تیسرے سال میں یہ کرایہ بڑھ کر 17.86 لاکھ روپے ہو جائے گا۔ مجموعی طور پر، اس معاہدے کی مدت میں وکی کوشل تقریباً 6.2 کروڑ روپے 3 سال تک کرائے کی مد میں ادا کریں گے۔

یہ اپارٹمنٹ راج محل نامی ایک رہائشی عمارت میں واقع ہے، جس کا رقبہ تقریباً 2,781.83 مربع فٹ ہے۔ وکی اور کیٹ کے گھر کے اس معاہدے میں تین کار پارکنگ کی جگہیں بھی شامل ہیں۔

وکی کوشل نے اپنے اس اپارٹمنٹ کیلئے 1.75 کروڑ بھارتی روپے بطور سیکیورٹی ڈپازٹ جمع کروائے ہیں، جبکہ 1.69 لاکھ روپے اسٹامپ ڈیوٹی اور 1,000 روپے رجسٹریشن فیس بھی ادا کی گئی ہے۔

یاد رہے کہ جوہو ممبئی کا ایک معروف رہائشی علاقہ ہے جہاں کئی دیگر فلمی شخصیات بھی رہائش پذیر ہیں۔

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: وکی کوشل

پڑھیں:

ایران: رہائشی عمارت میں گیس لیک ہونے سے دھماکا‘6 افراد ہلاک

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

تہران (انٹرنیشنل ڈیسک) ایران کی رہائشی عمارت میں گیس لیک ہونے سے دھماکا ہوا ،جس کے نتیجے میں 6 افراد لقمہ اجل بن گئے۔ خبررساں اداروں کے مطابق گیس دھماکا ایران کے شہر ہواز کی رہائشی عمارت میں ہوا جس کے باعث اب تک 6 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوچکی ہے۔ دھماکے سے عمارت کو شدید نقصان پہنچا اور عمارت مکمل تباہ ہوگئی۔ ایرانی حکام نے واقعے سے متعلق مزید تفصیلات سے آگاہ نہیں کیا، تاہم اس حوالے سے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • 1965 جنگ کا 18واں روز؛ پاک فوج نے دشمن کو کتنا نقصان پہنچایا؟
  • ایشیا کپ سے دستبرداری کی صورت میں پاکستان کو کتنا بڑا نقصان ہوسکتا تھا؟
  • بھارت کی مشکلات میں اضافہ، سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے نے پاکستان کو کتنا مضبوط بنادیا؟
  • ایران: رہائشی عمارت میں گیس لیک ہونے سے دھماکا‘6 افراد ہلاک
  • ماں بننے کی خبروں پر کترینہ کیف کا انٹرویو وائرل
  • مساوی محنت پھر بھی عورت کو اجرت کم کیوں، دنیا بھر میں یہ فرق کتنا؟
  • ایران: رہائشی عمارت میں گیس دھماکے سے 6 افراد ہلاک
  • ایران: رہائشی عمارت میں گیس دھماکے سے 6 افراد جاں بحق
  • اگر پاکستان ایشیا کپ سے باہر نکلتا ہے تو ایونٹ کو مالی طور پر کتنا نقصان ہوسکتا ہے؟
  • 1965 جنگ کے 16ویں روز بھارتی فوج کو کتنا نقصان پہنچا؟