آئی ایس او کے مرکزی صدر کا دورہ کوہاٹ و ہنگو
اشاعت کی تاریخ: 29th, April 2025 GMT
سید فخر عباس نقوی نے دورہ کوہاٹ کے موقع پر معروف مقامی عالم دین علامہ سید قیصر عباس الحسینی سے ملاقات کی، اور مقامی حالات اور ملی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر سید فخر عباس نقوی نے خیبر پختونخوا کے ضلع کوہاٹ اور ہنگو کا دورہ کیا، اس موقع پر مقامی تنظیمی مسئولین بھی ان کے ہمراہ تھے، مرکزی صدر آئی ایس او نے دورہ کوہاٹ کے موقع پر معروف مقامی عالم دین علامہ سید قیصر عباس الحسینی سے ملاقات کی، اور مقامی حالات اور ملی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، اس کے علاوہ دورہ ہنگو کے موقع پر سید فخر عباس نقوی معروف دینی درسگاہ جامعہ العسکریہ بھی گئے، جہاں انہوں نے مدرسہ کے علمائے کرام سے ملاقات کی۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
اسحاق ڈار کا ایرانی وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ، غزہ، فلسطین کی صورتحال پر گفتگو
انور عباس: ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا، اسحاق ڈار اور عباس عراقچی کے درمیان غزہ کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ دونوں رہنماؤں نے غزہ میں انسانی بحران پر گہری تشویش کا اظہار کیا اور فوری امدادی رسائی کا مطالبہ کیا، وزیر خارجہ نے فلسطینی عوام سے پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا۔
اے سی شالیمار اور پیرافورس پرمسلح لینڈمافیاکاحملہ ؛ پولیس نے دو ملزم گرفتار کرلیے
اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ نیویارک میں فلسطین پر بین الاقوامی کانفرنس سے مثبت نتائج کی امید ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ دونوں وزرائے خارجہ نے دو ریاستی حل کے لیے عالمی کوششیں تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیا، دونوں وزرائے خارجہ نے اعلیٰ سطحی دورہ پاکستان کے تبادلے پر بھی مشاورت کی۔