مصالحت اور پسپائی کا راستہ جبر کرنے والے کو مزید جبر کا موقع فراہم کرے گا ، چینی وزیر خارجہ WhatsAppFacebookTwitter 0 29 April, 2025 سب نیوز


ریو ڈی جنیرو :چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے برکس وزرائے خارجہ کے اجلاس میں شرکت کے دوران کثیرالجہتی پر قائم رہنے  اور کثیرالطرفہ تجارتی قوانین کے تحفظ کے بارے میں چین کے موقف کی وضاحت کی۔منگل کے روز وزیر خارجہ وانگ ای نے کہا کہ کثیرالجہتی نظریہ دوسری جنگ عظیم کے بعد بین الاقوامی نظم کی بنیاد ہے، جبکہ اتحاد اور تعاون بین الاقوامی برادری کا سب سے بڑا مشترکہ مقصد ہے، لیکن چند  انفرادی ممالک کا دنیا کے بارے میں تصور شدید طور پر غلط  ثابت ہوا  ہے۔

انہوں نے کہا کہ  امریکہ یکطرفہ پسندی کی راہ میں   اپنے مفادات کو اولیت دیتا ہے اور اپنے مفادات کو بین الاقوامی عوامی مفادات سے بالاتر رکھتا ہے۔ وانگ ای نے کہا کہ موجودہ بین الاقوامی نظام عالمی استحکام اور خوشحالی  کی بنیاد ہے  لیکن امریکہ اس نظام کا سب سے بڑا فائدہ اٹھانے  کے باوجود   اب اس کی مخالفت میں  آگے بڑھ رہا ہے۔ چینی وزیر خارجہ نے کہا کہ دنیا دیکھ ر ہی ہے طاقتور کی حکمرانی کا  جنگل کا قانون  کھل کر سامنے آیا ہے  ، جبر اور غندہ گردی کو اب کسی  نقاب کی ضرورت نہیں  اور بین الاقوامی تعلقات کی ترقی کی بنیاد مستقل خطرے میں ہے۔وانگ ای نے زور دیا کہ کثیرالطرفہ تجارتی قوانین کا تحفظ   اس وقت سب سے اہم  فرض  ہے۔

انہوں نے کہا کہ  تجارت کی اصل روح باہمی تکمیل اور باہمی مفاد پر مبنی فتح ہے، نہ کہ اس حساب کتاب میں کہ کون فائدے میں ہے اور کسے نقصان ہو رہا ہے  اور نہ ہی  اسے  ذاتی فائدے کے حصول کا ذریعہ  ہونا چاہئے۔چینی وزیر خارجہ نے کہا کہ  امریکہ  نے طویل عرصے تک  آزاد تجارت سے  بے پناہ فائدہ اٹھایا ہے، لیکن اب وہ   اپنے مالی فائدے کے لئے ٹیرف کو  سودے بازی کے  طور پر  استعمال کر رہا ہے۔

لہذا  اگر اس وقت تمام ممالک خاموش رہے،پسپائی  اور مصالحت کا راستہ اختیار کیا تو یہ صرف اور صرف    جبر کرنے والے کو مزید جبر کا  موقع فراہم کرنا ہو گا۔ انہو ں نے کہا کہ  برکس ممالک کو تمام قسم کے تحفظ پسندانہ رجحانات کی مخالفت کرنی چاہیے، قواعد پر مبنی اور عالمی تجارتی تنظیم کو مرکز بنانے والے کثیرالجہتی تجارتی نظام کا بھرپور تحفظ کرنا چاہیے، اس کی  بنیادی اقدار اور اصولوں کی حفاظت کرنی چاہیے  اور تجارت کی آزادی اور سہولت کو فروغ دینا چاہیے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرچین اور روس کے درمیان باہمی اعتماد میں تبدیلی نہیں آئی، چینی وزیر خارجہ کینیڈا کے پارلیمانی انتخابات میں لبرل پارٹی کو برتری حاصل بھارت کا فرانس سے مزید 26رافیل طیارے خریدنے کا معاہدہ چینی وزارت خارجہ نے چین اور امریکہ کے سربراہان مملکت کے درمیان ٹیلی فونک رابطے کا دعویٰ مسترد کر دیا امید ہے کہ بھارت اور پاکستان مذاکرات کے ذریعے موجودہ اختلافات کو حل کریں گے،چینی وزارت خارجہ بھارت میں 35 سال سے مقیم پاکستانی خاتون کو ملک چھوڑنے کا حکم پہلگام واقعہ: پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی اور تناؤ کے درمیان امریکا کا اہم بیان سامنے آگیا TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: چینی وزیر خارجہ بین الاقوامی وانگ ای نے کے درمیان نے کہا کہ

پڑھیں:

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا ضلع کیچ میں جام شہادت نوش کرنے والے کیپٹن وقار احمد اور جوانوں کو خراج عقیدت

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 ستمبر2025ء) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ضلع کیچ میں جام شہادت نوش کرنے والے کیپٹن وقار احمد اور 4 جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ کیپٹن وقار احمد اور 4 جوانوں نے شہادت کا عظیم رتبہ پایا۔ اپنے بیان میں وزیر داخلہ نےکہا کہ کیپٹن وقار احمد اور جوانوں کی قربانی کو سلام پیش کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

شہداء نے اپنے قیمتی لہو سے امن کی آبیاری کی ہے۔وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کیپٹن وقار احمد اور دیگر شہداء کے لواحقین سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا۔وزیرداخلہ محسن نقوی نے آپریشن میں فتنہ الہندوستان کے 5 دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ قوم دہشتگردی کے خلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں مارچ 2026ء تک نادرا کے مزید 3 میگا سینٹر کھولنے کا اعلان
  • ہمیں دوسری جنگ عظیم کی تاریخ کا درست نظریہ اپنانا چاہیے، چینی وزیر دفاع
  • کراچی میں مارچ 2026 تک نادرا کے مزید 3 میگا سینٹر کھولنے کا اعلان
  • حکومت زرعی پالیسیوں میں کسان کو ریلیف فراہم کرے، علامہ مقصود ڈومکی
  • مخیرحضرات اور بین الاقوامی ڈونر تنظیمیں سیلاب سے متاثرہ افراد کے لئے امداد فراہم کریں،قائم مقام صدرسید یوسف رضا گیلانی
  • خلیفۃ الارض کی ذمہ داریاں ادا کرنے کےلئے ہمیں خود کو قرآن وسنت سے جوڑنا ہوگا،معرفت کا راستہ علم کےذریعے طے کیا جاسکتا ہے،وفاقی وزیر پروفیسر احسن اقبال
  • پاکستان سمیت 16 ممالک کا غزہ جانے والے گلوبل صمود فلوٹیلا کی سلامتی پر تشویش کا اظہار
  • کرکٹ کے میدان میں ہاتھ نہ ملانے کا مقصد شرمندگی اور خفت مٹانے کا طریقہ ہے: عطا تارڑ
  • وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا ضلع کیچ میں جام شہادت نوش کرنے والے کیپٹن وقار احمد اور جوانوں کو خراج عقیدت
  • اسرائیلی وزیراعظم کی حماس رہنماؤں پر مزید حملے کرنے کی دھمکی