قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے دبئی میں اپنی نئی ریسٹورنٹ چین "لالہ دربار" کا افتتاح کردیا۔

گلف نیوز کی رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں اپنی جارح مزاج بیٹنگ سے مشہور پاکستان کے سابق کپتان و آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے دبئی میں ریسٹورٹ چین کا افتتاح کیا، جس کا نام "لالہ دربار" رکھا گیا ہے۔

یہ ریسٹورنٹ دبئی میں پاکستانی کھانوں کا ایک منفرد ذائقہ پیش کرے گا، افتتاحی تقریب میں شاہد آفریدی نے شرکت اور مداحوں سے ملاقات کی۔

مزید پڑھیں: پہلگام واقعہ؛ کنیریا کے بعد دھون بھی آفریدی کیخلاف میدان میں اُتر گئے

اس موقع پر شاہد آفریدی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ منصوبہ میرے دل کے بہت قریب ہے، میں چاہتا ہوں کہ دنیا بھر میں پاکستانی کھانوں کی ثقافت کو فروغ ملے، 'لالہ دربار' صرف ایک ریسٹورنٹ نہیں، بلکہ گھر جیسا ماحول فراہم کرے گا۔

مزید پڑھیں: سابق کپتان نے پہلگام واقعہ کو 'بھارت کا ڈرامہ' قرار دیدیا

آفریدی نے اشارہ دیا کہ "لالہ دربار" کا دائرہ کار مزید شہروں تک بڑھایا جائے گا، جس میں لندن، نیویارک اور کینیڈا جیسے شہر شامل ہوسکتے ہیں۔

ریسٹورٹ کی تھیم کرکٹ پر مبنی ہے جبکہ یہاں سابق کرکٹر کی یادگار اننگز کی تصاویر بھی آویزاں ہیں۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: شاہد ا فریدی نے سابق کپتان لالہ دربار

پڑھیں:

شاہد خاقان عباسی کو  دل کا دورہ‘ سٹنٹ ڈالے گئے

اسلام آباد (نیٹ نیوز) سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ہارٹ اٹیک کے باعث الشفاء ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ ڈاکٹرز کے مطابق سابق وزیراعظم کو ہارٹ اٹیک ہوا جبکہ ٹیسٹ کے دوران یہ بھی انکشاف ہوا کہ ان کے دل کی دو شریانیں بند ہیں۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق ڈاکٹروں نے شاہد خاقان عباسی کے دل میں دو سٹنٹ ڈال دیئے۔

متعلقہ مضامین

  • دبئی میں دنیا کی مہنگی ترین کافی متعارف، قیمت سن کر آپ دنگ رہ جائیں گے
  • شاہد آفریدی کون ہیں؟ میں نہیں جانتا، حکم شہزاد لوہا پاڑ کی نئی ویڈیو وائرل
  • سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کو دل کا دورہ، ہسپتال منتقل
  • نیوزی لینڈ کے سابق کپتان کین ولیمسن کا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
  • شاہد خاقان عباسی دل کی تکلیف کے باعث ہسپتال منتقل
  • سابق وزیراعظم شاہد خاقان دل کی تکلیف کے باعث ہسپتال منتقل
  • شاہد خاقان عباسی دل کی تکلیف کے باعث اسپتال منتقل
  • شاہد خاقان عباسی کو  دل کا دورہ‘ سٹنٹ ڈالے گئے
  • سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ہارٹ اٹیک کے باعث اسپتال منتقل
  • بچوں کا ٹیلنٹ اجاگر کرنے پر  پاک فوج کو سلام: شاہد آفریدی