ڈی جی والڈ سٹی کامران لاشاری نے استعفی کیوں دیا ؟
اشاعت کی تاریخ: 29th, April 2025 GMT
پنجاب حکومت نے لاہور اتھارٹی فار ہیریٹیج ریوائیول کا قیام عمل میں لانے کے بعد مسلم لیگ ن کے سربراہ اور سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کو اس کا سرپرست اعلٰیٰ مقرر کیا ہے۔
نواز شریف اس حوالے سے سول سیکرٹریٹ میں ایک اجلاس کی صدارت بھی کر چکے ہیں جس میں اندرون لاہور کی خوبصورتی کو بحال کرنے کے لیے مختلف محکموں سے تجاویز طلب کی گئی تھیں۔
یہ بھی پڑھیے: لاہور کے تاریخی ورثہ کی بحالی میں نوازشریف کی دلچسپی
اس وقت اندرون لاہور میں تاریخی عمارتوں پر کام کرنے کی فزیبلٹی تقریباً مکمل کر لی گئی ہے، ناجائز تجاوزات کی زد آنے والے تاجروں کو 50 دنوں کے نوٹس بھی بجھوائے گئے ہیں کہ وہ یہ جگہ خالی کردیں۔
لاہور اور پنجاب بھر میں تاریخی عمارتوں کی بحالی پر کام کرنے والے ڈی جی وال سٹی کامران لاشاری اس اتھارٹی کے اہم رکن تھے جنہوں نے 24 اپریل کو اچانک یہ کہہ کر استعفی دے دیا کہ وہ ذاتی مصروفیات کی وجہ سے بطور ڈی جی وال سٹی کے عہدے پر مزید کام نہیں کر سکتے۔ یہ استعفی اس وقت سامنے آیا جب نواز شریف جمعرات کو لندن سے لاہور پہنچے تھے۔
ذرائع کے مطابق ابھی تک کامران لاشاری کا استعفی قبول نہیں کیا گیا ہے اور اتھارٹی فار ہیٹرییج ریوائیول کے پیٹران انچیف نواز شریف خود اس معاملے کو دیکھ رہے ہیں۔
کامران لاشاری کے استعفیٰ دینے کی اصل وجہ کیا ہے؟ڈی جی وال سٹی اتھارٹی کامران لاشاری نے اپنا استعفیٰ چیئرپرسن والڈ سٹی وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو بھجوایا ہے، استعفیٰ میں کہا گیا ہے کہ میرے لیے عزت کی بات ہے کہ ڈی جی والڈ سٹی کی ذمہ داریاں نبھائیں، میں نے پوری ایمانداری سے کوشش کی کہ ثقافت کو فروغ دیا جائے اور کلچر کے ذریعے دنیا کو پاکستان کا مثبت چہرہ دکھایا جائے۔
یہ بھی پڑھیے: وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا ’میگنیفیسنٹ پنجاب‘ میگا ٹورسٹ منصوبہ کیا ہے؟
ذرائع کے مطابق شاہی قلعہ میں شادیوں کی اجازت دینے کا معاملہ اور پرائیویٹ فنکشنز کروانے کے معاملے پر ان پر شدید دباؤ تھا کہ انہوں نے شاہی قلعہ میں 1950 کے رولز میں ترمیم کے بغیر عوام کو قلعے میں شادی فنکشنز کی اجازت دی ہے۔ اس حوالے سے لاہور ہائی کورٹ میں بھی ان کے خلاف کیس چل رہا ہے جس کی سماعت آج ہونی ہے۔
قریبی ذرائع نے بتایا کہ شاہی قلعہ، شالامار باغ سمیت تاریخی عمارتیں آثار قدیمہ کو واپس دینے پر کامران لاشاری کو اعتراض تھا اور وہ کافی ناراض تھے۔ ذرائع کے مطابق صرف یہ ہی نہیں، پنجاب میں 2 روزہ بسنت کے میلے کو دوبارہ کروانے پر ان کے کے لیے مشکلات کھڑی کی جارہی تھیں جس کی وجہ سے انہوں نے دلبرداشتہ ہو کر اپنے عہدے سے استعفی دے دیا۔
ذرائع نے بتایا یہ سب باتیں اس وقت سامنے آئیں جب نواز شریف علاج کی غرض سے لندن گئے ہوئے تھے تاہم اب وہ واپس آکر اس معاملے کو خود دیکھ رہے ہیں اور کامران لاشاری کا استعفیٰ ابھی تک منظور نہیں کیا گیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
Archeology heritage and culture kamran lashari walled city lahore] آثار قدیمہ ارکیالوجی ثقافت کامران لاشاری والڈ سٹی لاہور.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ارکیالوجی ثقافت کامران لاشاری کامران لاشاری نواز شریف
پڑھیں:
آرمی چیف کے ہوتے بھارت پاکستان پرمیلی نگاہ ڈالنے کی جرات نہیں کرسکتا، گورنر سندھ
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر کے ہوتے بھارت پاکستان پرمیلی نگاہ ڈالنے کی جرات نہیں کرسکتا۔استنبول میں پاکستانیوں سے خطاب میں گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ مودی نے اُس قوم کو للکارا ہے جس نے کلمے کے نام پر ملک حاصل کیا، یہ قوم اپنی افواج کے ساتھ کھڑی ہے۔
گورنر سندھ نے کہا کہ افواج پاکستان اکیلی نہیں اسکے ساتھ25 کڑور عوام بھی ہیں، بھارتی وزیراعظم نریندر مودی 1965 بھول گیا ہے۔ آبی دہشتگردی کی توبھارت میں آگ کا دریا، خون کا سمندر بہادیں گے۔ ہم وہ قوم ہیں جو بھارت کے سامنے 1947 سے سینہ تان کر کھڑے ہیں۔کامران ٹیسوری نے کہا کہ بھارت عالمی دہشت گرد ہے اور اسکا ثبوت کینیڈین حکومت اور امریکی ریاست کہہ چکی ہے کہ بھارتی دہشت گرد انکے ملکوں میں دہشت گردی میں ملوث ہیں۔ بھارت اس خطے کے امن کو خراب کررہا ہے۔
بلوچستان ہائی کورٹ کا بڑا فیصلہ: ماہرنگ بلوچ سمیت 92 سے زائد کارکنوں کی رہائی کا حکم
مزید :