لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 اپریل 2025ء ) پاکستان تحریک انصاف کی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ صنم جاوید کو عدالت میں پیش کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق صنم جاوید کو لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت مین پیش کیا گیا، اس موقع پر پی ٹی آئی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ کی جانب سے گزشتہ روز گرفتاری کے دوران کیے جانے والے مبینہ تشدد سے بھی آگاہ کیا گیا، ان کی فیملی نے اس سلسلے میں تصاویر بھی سوشل میڈیا پر جاری کردیں، یہ تصاویر انسداد دہشت گردی عدالت میں پیشی کے دوران لی گئیں، جب کہ صنم جاوید نے الزام عائد کیا ہے کہ مرد اہلکاروں نے گرفتار کرتے وقت اندھی طاقت کا استعمال کیا اورگھسیٹا۔

یاد رہے گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کی رہنماء صنم جاوید اور ان کے شوہر عتیق کوگرفتار کیا گیا، صنم جاوید کو مزید تفتیش کیلئے متعلقہ تھانے منتقل کیا گیا، پی ٹی آئی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ کو اینٹی ٹیررسٹ فورس نے 9 مئی کے واقعات کے مقدمے میں گرفتار کیا، پولیس اور ایف آئی اے کے مشترکہ آپریشن کے دوران دونوں کو لاہور کے علاقے ٹاؤن شپ سے گرفتار کیا گیا، حکام کا کہنا تھا کہ گرفتار شدگان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

(جاری ہے)

بتایا جارہا ہے کہ صنم جاوید کیخلاف 9 مئی کے واقعات کے حوالے سے سنگین الزامات کے تحت تحقیقات جاری ہیں جس پر انہیں ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا گیا، بھاری پولیس نفری متعدد گاڑیوں پر آئی اور دونوں میاں بیوی کو ساتھ لے گئی، ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے صنم جاوید کے شوہر عتیق کو بھی گرفتارکیا، ایف آئی اے حکام کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ عتیق کو عظمیٰ بخاری جعلی ویڈیو سکینڈل کے مقدمے میں حراست میں لیا گیا، عتیق پر الزام ہے کہ وہ سوشل میڈیا پر جعلی مواد پھیلانے میں ملوث رہا۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے صنم جاوید کو سوشل میڈیا گرفتار کیا کے دوران کیا گیا

پڑھیں:

پاکستان مقبوضہ کشمیر کے عوام کی حمایت جاری رکھے گا، عطاء اللہ تارڑ

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے انسٹیٹیوٹ آف ریجنل اسٹڈیز کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس نوعیت کے ادارے پاکستان کی خارجہ پالیسی کی تشکیل میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ خطے میں امن و استحکام کے لیے موثر کردار ادا کیا اور بھارت کے گمراہ کن پروپیگنڈے کو دنیا کے سامنے بے نقاب کیا۔

وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ پاکستان نے بھارت کی بلاجواز جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جس کے بعد بھارت کو جنگ بندی کی درخواست کرنا پڑی۔ عطاء اللہ تارڑ کے مطابق چار روزہ جنگ میں پاکستان نے فتوحات کی ایک نئی داستان رقم کی اور مودی حکومت کو عبرتناک شکست ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ بھارت ایک غاصب اور جارح ملک ہے جو مظلوم بننے کی ناکام کوشش کر رہا ہے۔ پہلگام واقعے کی حقیقت دنیا کے سامنے آچکی ہے جبکہ پاکستان نے اس حوالے سے آزادانہ تحقیقات کی پیشکش بھی کی تھی۔

وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ پاکستان کی دہشت گردی کے خلاف جنگ صرف اپنے لیے نہیں بلکہ دنیا کو محفوظ بنانے کے لیے ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کا غیر ذمہ دارانہ رویہ اب کھیلوں کے میدان تک بھی پہنچ چکا ہے اور عسکری شکست کے بعد بھارت کھیلوں میں بھی اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر رہا ہے۔

عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ پاکستان پرامن بقائے باہمی پر یقین رکھتا ہے اور دنیا کے ساتھ امن قائم کرنے کی کوششیں جاری رکھے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک ایسی تہذیب کا وارث ہے جہاں روایات کو سب سے زیادہ اہمیت دی جاتی ہے۔

وزیر اطلاعات نے واضح کیا کہ پاکستان مقبوضہ کشمیر کے عوام کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا اور مسئلہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق چاہتا ہے۔

Post Views: 6

متعلقہ مضامین

  • عائشہ عمر کا نازیبا ریئلٹی شو؛ پیمرا نے وضاحت جاری کردی
  • وزیر اعظم کا پاکستان ٹی وی ڈیجیٹل کا دورہ، انگریزی چینل کا افتتاح کردیا
  • مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جبر کی انتہا: تشدد کے بعد کشمیری کی لاش دریائے جہلم سے برآمد
  • مقبوضہ کشمیر، تشدد کے بعد کشمیری جوان کی لاش دریائے جہلم سے برآمد
  • وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے شراب و اسلحہ برآمدگی کیس میں وارنٹ گرفتاری برقرار
  • شراب و اسلحہ برآمدگی کیس: علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری برقرار
  • وزیر اعظم کا پاکستان ٹی وی ڈیجیٹل  کا دورہ، انگریزی چینل کا افتتاح کردیا
  •  لازوال عشق ڈیٹنگ شوکا ٹیرز جاری: سوشل میڈیا صارفین نے بے حیائی اور فحاشی کے فروغ کی کوشش قرار دیدیا
  • پاکستان مقبوضہ کشمیر کے عوام کی حمایت جاری رکھے گا، عطاء اللہ تارڑ
  • کراچی، کلفٹن میں پولیس مقابلہ، ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار، ایک فرار