ایرانی بندرگاہ پر دھماکے اور آگ لگنے سے مرنے والوں کی تعداد 70 ہو گئی
اشاعت کی تاریخ: 29th, April 2025 GMT
تہران(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔29 اپریل ۔2025 )ایرانی بندرگاہ پر دھماکے اور آگ لگنے سے مرنے والوں کی تعداد 70 ہو گئی اور ہرمزگان کے گورنر کے مطابق 22 افراد تاحال لاپتہ ہیں جب کہ 22 نامعلوم لاشیں ہیں جن کی فرانزک ڈاکٹرز شناخت کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ایران کی وزارت داخلہ نے اعلان کیا کہ آگ بجھانے کا آپریشن ختم ہو گیا ہے جبکہ ہرمزگان کے گورنر نے کہا ہے کہ متاثرین کے لیے امدادی کارروائیاں ابھی بھی جاری ہیں اور ہمیں علاقے کی صفائی میں کئی دن لگیں گے کنٹینرز کو منتقل کرنے میں دو ہفتے تک لگ سکتے ہیں.
(جاری ہے)
دوسری جانب دھماکے کی تحقیقات کرنے والی کمیٹی نے کہا ہے کہ کمیٹی کی رائے میں حفاظتی اصولوں پر عمل نہ کرنا اور غیر فعال دفاع واضح ہے ایک بیان میں کمیٹی نے کہا کہ کچھ معاملات میں بیانات جھوٹ پر مبنی تھے‘ سکیورٹی اور عدالتی ادارے قصورواروں کی شناخت کے لیے کوشاں ہیں. عرب نشریاتی ادارے کے مطابق بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اس واقعے کی وجہ کا تعین کرنے کے لیے اس کے مختلف پہلوﺅں کی مکمل اور جامع جانچ کی ضرورت ہے جس کے لیے ماہرین کی ضروریات کے مطابق، تکنیکی اور لیبارٹری کے عمل کی ضرورت ہے. ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی نے کہا ہے کہ کرائسس ہیڈ کوارٹر اور صوبائی سکیورٹی کونسل کے مشترکہ اجلاس منعقد کیے گئے ہیں کچھ ممکنہ ذمہ داروں کو طلب کیا گیا ہے جبکہ کچھ کی تلاش جاری ہے.
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے نے کہا کے لیے
پڑھیں:
میکسیکو: سپر اسٹور میں دھماکے بعد خوفناک آتشزدگی، 22 افراد ہلاک
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
میکسیکو کی ریاست سونورا کے شہر ہرموسیو میں ایک سپر مارکیٹ میں خوفناک دھماکے کے نتیجے میں کم از کم 22 افراد ہلاک اور 13 زخمی ہو گئے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ابتدائی اطلاعات میں بتایا گیا کہ یہ دھماکا بجلی کے ٹرانسفارمر پھٹنے سے ہوا، جس کے باعث پورے اسٹور میں آگ بھڑک اٹھی۔ دھماکے کے وقت درجنوں افراد خریداری میں مصروف تھے، جس کے باعث جانی نقصان میں اضافہ ہوا۔
عینی شاہدین کے مطابق دھماکے کے چند لمحوں بعد آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے سپر اسٹور کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، اور دھوئیں کے بادل فضا میں پھیل گئے۔
ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر لاشوں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں 7 بچے اور ان کے والدین بھی شامل ہیں، جن میں 4 لڑکے اور 3 لڑکیاں تھیں۔ حکام نے واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔