مصطفیٰ کمال کی چینی طبی کمپنوں کو پاکستان میں پیداواری یونٹس قائم کرنے کی دعوت
اشاعت کی تاریخ: 29th, April 2025 GMT
بابر شہزاد ترک: پاکستان کی چینی طِبی کمپنیوں کو پاکستان میں پیداواری یونٹس قائم کرنے کی دعوت،وفاقی وزیرِ نے کہا چینی طبی کمپنیاں پاکستان میں پیداواری یونٹس قائم کریں۔
تفصیلات کےمطابق وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے صحت کے عالمی طبی فورم میں خطاب کرتے ہوئے پاکستان میں سرمایہ کاری کو فروغ دینے پر زور دیا، وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نےچین میں انٹرنیشنل میڈیکل اینڈ انوویشن سنٹر میں شرکت کی، انٹرنیشنل میڈیکل اینڈ انوویشن سنٹر میں وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے پاکستان کی نمائندگی کررہے ہیں۔
وزیر قانون کی زیر صدارت اہم اجلاس، قیام امن کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ
کنونشن میں چین کی قیادت، سیکرٹری جنرل شنگھائی تعاون تنظیم، نائب وزیراعظم بیلاروس بھی شریک ہیں، کنونشن میں رکن ممالک کے وزرائے صحت اور طبی ماہرین نے بھی شرکت کی، افتتاحی تقریب کے بعد مندوبین نے طبی آلات اور جدید ٹیکنالوجی پر مبنی نمائش کا دورہ کیا۔
وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال کا فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر صحت نے پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ کئیر کے مابین موجود فرق ختم کرنے کیلئے ٹیلی میڈیسن منصوبے بارے آگاہ کیا۔
پنجاب حکومت نے شہروں اور دیہاتوں کے ترقیاتی منصوبوں کی اصولی منظوری دیدی
ٹیلی میڈیسن کے فروغ سے بیماریوں کی بروقت
مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ روک تھام ممکن ہو گی، پاکستان طبی ریکارڈ کو محفوظ کرنے کیلئے نیا منصوبہ شروع کر رہا ہے، منصوبے کے تحت شہریوں کا طبی ریکارڈ نادرا شناختی کارڈ سے منسلک کر کے محفوظ بنایا جائے گا۔
صحت کی دیکھ بھال کے اعداد و شمار تک تیزی سے رسائی بروقت علاج کی طرف لے جاتی ہے،صحت کا جامع اور مستند ڈیٹا وزارت کو صحت عامہ کی زیادہ مؤثر پالیسیاں بنانے میں مددگار ثابت ہو گا، اس انقلابی اقدام سے بیماریوں کی بروقت تشخیص، پیش بندی اور روک تھام ممکن ہو سکے گی ۔
59 برس میں بھی اتنے جوان؟شاہ رخ نے راز بتا دیا
مصطفیٰ کمال نے چینی دواساز کمپنیوں اور طبی آلات بنانے والی کمپنیوں کو سرمایہ کاری کی دعوت دی، کہا کہ پاکستان میں پیداواری یونٹس قائم کریں۔
پاکستان میں روایتی چینی طب کو فروغ دینے کیلئے حکومت پر عزم ہے، حکومت غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سہولیات دینے کیلئے مؤثر اقدامات یقینی بنارہی ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: پاکستان میں پیداواری یونٹس قائم وفاقی وزیر صحت مصطفی کمال نے کرنے کی
پڑھیں:
موبائل کمپنیوں کو 4 برسوں میں 3 ارب 41 کروڑ جرمانہ، سروس اور کوریج کی بہتری کیلئے مہلت
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی(پی ٹی اے)نے موبائل کمپنیوں کو غیرمعیاری سروس اور کوریج پر خامیاں دور کرنے کے لیے 30دن کی مہلت دے دی اور بتایا کہ مذکورہ کمپنیوں کو گزشتہ چار برس میں 3 ارب 41 کروڑ روپے جرمانے عائد کیے گئے ہیں۔
پی ٹی اے کے مطابق ملک بھر میں موبائل سروس کے معیار اور کوریج میں بہتری کے لیے ریگولیٹری کارروائیاں تیز کردی گئی ہیں۔
پی ٹی اے نے سروس میں خامیوں پر موبائل آپریٹرز کو 30 روز میں ضروری اقدامات کرنے اور خرابیوں کی وجوہات کا تعین کرکے اصلاحی پلان جمع کرانے کی ہدایت کردی ہے۔
موبائل کمپنیوں کو خبردار کرتے ہوئے پی ٹی اے نے کہا ہے کہ خامیاں دور نہ کرنے والے آپریٹرز کے خلاف مزید سخت کارروائی کی جائے گی۔
پی ٹی اے کے مطابق گزشتہ چار برس کے دوران موبائل کمپنیوں کو 3 ارب 41کروڑ روپے جرمانے عائد کیے گئے ہیں اور کوالٹی آف سروس اور کوریج کی خلاف ورزیوں پر 20وارننگ لیٹرز اور 86 شوکاز نوٹسز بھی جاری کیے جاچکے ہیں۔