جب تک باہمی رضا مندی نہیں ہو جاتی کوئی کینال نہیں بنے گی، وزیراعلیٰ سندھ
اشاعت کی تاریخ: 29th, April 2025 GMT
کراچی ایئرپورٹ پر عوام سے خطاب کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ جس دن سے یہ متنازع مسئلہ شروع کیا گیا ہم نے اس دن سے اس کی مخالفت کی، بلاول بھٹو نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کرکے متنازع مسئلہ حل کروایا، میں اپنے لوگوں کا بہت مشکور ہوں جنہوں نے ہم پر اعتماد اور یقین رکھا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کینالز کے معاملے پر کہا ہے کہ عجیب لوگ ہیں، صدر کا تعلق نہیں تھا پھر بھی ان پر بات ڈال دیتے ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کراچی ایئرپورٹ پر عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 2 مئی کو اجلاس تھا مگر زرداری صاحب نے کہا کہ میٹنگ جلدی کرلیں۔ انہوں نے کہا کہ اللّٰہ تعالیٰ کی مدد اور چیئرمین بلاول بھٹو کی رہنمائی، پیپلز پارٹی اور عوام کی طاقت سے کامیابی ملی، آج میں سندھ سمیت پاکستان کی عوام کو مبارکباد دیتا ہوں۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ وزیراعظم اور وفاقی حکومت کا شکر گزار ہوں کہ حق کا فیصلہ دیا، سب صوبائی وزراء کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے حق کا ساتھ دیا۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ سی سی آئی کے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ کینال صوبوں کی رضامندی کے بغیر نہیں بن سکتی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ جب تک باہمی رضا مندی نہیں ہو جاتی کوئی کینال نہیں بنے گی، یہ لوگ اصل مسئلے پر بات ہی نہیں کرتے ہیں۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ صدر آصف علی زرداری سے پرسوں ملاقات ہوئی، ان کی طبیعت ناساز تھی، ملاقات ہوئی تو بتایا کہ سی سی آئی اجلاس پرسوں ہے جس پر صدر نے کہا کہ یہ تو بہت تاخیر ہے اور وفاق سے بات کی، چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا کہ جو انہوں نے کہا ہے وہ منظور کروائیں، ورنہ واپس آجانا۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ کچھ لوگ چاہتے ہیں کہ صوبے آپس میں لڑیں اور لوگ گمراہ ہوں، سندھ حکومت نے متنازع کینالز پر واضح مؤقف اختیار کیا تھا، پیپلز پارٹی نے نگران حکومت میں جاری غلط فیصلہ ختم کروا دیا ہے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: مراد علی شاہ نے نے کہا کہ
پڑھیں:
وزیراعلیٰ اور گورنر خیبر پختونخوا کو افغانستان سے آزادانہ ڈیل کی اجازت نہیں دیں گے: خواجہ آصف
وزیرِ دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ اور گورنر خیبر پختونخوا کو افغانستان سے آزادانہ ڈیل کی اجازت نہیں دیں گے۔
جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قانونی و آئینی طور پر افغانستان سے بات چیت کا معاملہ وفاق کا ہے۔
خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ اگر وہ لوگ چاہتے ہیں کہ آزادانہ طور پر افغانستان سے ڈیل کریں تو وفاق اجازت نہیں دے گا، ایسے عمل کا نہ کوئی قانون ہے اور نہ آئین اجازت دے گا۔
بھارتی سازش، افغان دراندازی ناکام، 54 دہشت گرد ہلاکراولپنڈیسکیورٹی فورسز نےشمالی وزیرستان کے...
انہوں نے کہا کہ کوئی اپنی رائے کو وفاق پر مسلط نہیں کر سکتا، دفاع اور خارجہ امور کا معاملہ آئین میں بہت واضح ہے۔ وزیرِاعلیٰ اور گورنر کے پی اگر کوئی رائے دینا چاہتے ہیں تو ضرور آکر دیں۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ وزیرِاعلیٰ اور گورنر کے پی میٹنگز میں آکر اپنی رائے اور مؤقف ضرور دیں، وفاقی حکومت کو آکر بتائیں کہ ان کے نزدیک اس مسئلے کا کیا حل ہو سکتا ہے۔