عجیب لوگ ہیں صدر کا تعلق نہیں تھا پھر بھی ان پر بات ڈال دیتے ہیں، مراد علی شاہ
اشاعت کی تاریخ: 29th, April 2025 GMT
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ— فائل فوٹو
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کنالز کے معاملے پر کہا ہے کہ عجیب لوگ ہیں، صدر کا تعلق نہیں تھا پھر بھی ان پر بات ڈال دیتے ہیں۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کراچی ایئر پورٹ پر عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 2 مئی کو اجلاس تھا مگر زرداری صاحب نے کہا کہ میٹنگ جلدی کرلیں۔
انہوں نے کہا کہ اللّٰہ تعالیٰ کی مدد اور چیئرمین بلاول بھٹو کی رہنمائی، پیپلز پارٹی اور عوام کی طاقت سے کامیابی ملی، آج میں سندھ سمیت پاکستان کی عوام کو مبارکباد دیتا ہوں۔
مراد علی شاہ نے کہا کہ وزیراعظم اور وفاقی حکومت کا شکر گزار ہوں کہ حق کا فیصلہ دیا، سب صوبائی وزراء کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے حق کا ساتھ دیا۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ سی سی آئی کے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ کینال صوبوں کی رضامندی کے بغیر نہیں بن سکتی۔
اسلام آباد وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت.
ان کا مزید کہنا تھا کہ جب تک باہمی رضا مندی نہیں ہو جاتی کوئی کینال نہیں بنے گی، یہ لوگ اصل مسئلے پر بات ہی نہیں کرتے ہیں۔
مراد علی شاہ نے کہا کہ صدر آصف علی زرداری سے پرسوں ملاقات ہوئی، ان کی طبیعت ناساز تھی، ملاقات ہوئی تو بتایا کہ سی سی آئی اجلاس پرسوں ہے جس پر صدر نے کہا کہ یہ تو بہت تاخیر ہے اور وفاق سے بات کی، چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا کہ جو انہوں نے کہا ہے وہ منظور کروائیں، ورنہ واپس آجانا۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ کچھ لوگ چاہتے ہیں کہ صوبے آپس میں لڑیں اور لوگ گمراہ ہوں، سندھ حکومت نے متنازع کینالز پر واضح مؤقف اختیار کیا تھا، پیپلز پارٹی نے نگران حکومت میں جاری غلط فیصلہ ختم کروا دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جس دن سے یہ متنازع مسئلہ شروع کیا گیا ہم نے اس دن سے اس کی مخالفت کی، بلاول بھٹو نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کر کے متنازع مسئلہ حل کروایا، میں اپنے لوگوں کا بہت مشکور ہوں جنہوں نے ہم پر اعتماد اور یقین رکھا۔
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: مراد علی شاہ نے نے کہا کہ انہوں نے
پڑھیں:
بچے میری ریڈلائن، جنسی استحصال اور تشدد قبول نہیں، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ ڈیجیٹل ٹیکنالوجی اور مستحکم گورننس سے بچوں اور شہریوں کی حفاظت کا ایک محفوظ نظام بنایا ہے۔
مزید پڑھیں: ’گڈ ٹچ ، بیڈ ٹچ مہم‘ بچے محفوظ تو پنجاب محفوظ
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے بچوں کے جنسی استحصال، بدسلوکی اور تشدد کی روک تھام و بحالی کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہاکہ بچوں کے ساتھ جنسی استحصال، بدسلوکی اور تشدد صرف جرم نہیں انسانیت کے خلاف بغاوت ہے۔
انہوں نے کہاکہ بچے میری ریڈ لائن ہیں، سب مجھے پیارے ہیں، سب کی حفاظت ہمارا فرض ہے۔ بچوں کے خلاف جرائم میں ملوث لوگ لوگ سماج کے ناسور ہیں اور پنجاب سے جڑ سے اکھاڑ پھینکے جائیں گے۔
وزیراعلیٰ نے کہاکہ پنجاب میں بچوں کو تحفظ دینے کے لیے پاکستان کا پہلا ورچوئل سینٹر برائے چائلڈ سیفٹی قائم کیا گیا ہے۔ پنجاب کا ورچوئل سینٹر برائے چائلڈ سیفٹی ہزاروں بچھڑے ہوئے بچوں اور بزرگوں کو ان کی فیملیز سے ملا چکا ہے۔
مزید پڑھیں: بچوں کا جنسی استحصال کرنے والا بین الاقوامی گروہ بے نقاب، سنسنی خیز انکشافات
انہوں نے کہاکہ پنجاب میں کسی بچے کے لاپتا ہونے کی صورت میں ورچوئل سینٹر برائے چائلڈ سیفٹی کے ذریعے فوری رابطہ کیا جاسکتا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews بچے ریڈ لائن جنسی استحصال مریم نواز وزیراعلٰی پنجاب وی نیوز