پاکستانی عازمین حج کی مدینہ منورہ آمد کا آغاز
اشاعت کی تاریخ: 29th, April 2025 GMT
مدینہ منورہ میں پاکستان کے سرکاری عازمین حج کی امد کا سلسلہ شروع ہو گیا۔
یہ بھی پڑھیں: حج آپریشن 2025 کا آغاز، وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نے حجاج کو رخصت کیا
منگل کے روز 3 پروازیں مدینہ منورہ ایئرپورٹ پر اتریں جبکہ کراچی سے چوتھی پرواز نصف شب تک مدینہ منورہ پہنچے گی۔
اسلام اباد سے 393 عازمین حج کو لے کر پرنس محمد بن عبدالعزیز ایئرپورٹ پر اتری۔ دوسری پرواز ملتان کے 150 عازمین کرام کو لے کر دن ساڑھے 12 بجے اتری۔ تیسری پرواز کوئٹہ سے 152 عازمین کے ساتھ مدینہ منورہ پہنچی۔
مزید پڑھیے: سعودی عرب کا غیر قانونی طور حجاج، سہولت کاروں کے لیے سزاؤں کا اعلان
عازمین حج کے استقبال کے لیے سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر فاروق احمد، ڈی جی حج عبدالوہاب سومرو ڈائریکٹر حج مدینہ منورہ ضیاء الرحمن قونصل جنرل پاکستان خالد مجید، سعودی طوافہ اور پاکستانی فضائی کمپنیوں کے نمائندے موجود تھے۔
عازمین حج کو مخصوص بسوں کے ذریعے ان کی رہائش گاہوں پر پہنچایا گیا۔
مزید پڑھیں: ہزاروں پاکستانی عازمین حج کے لیے کیوں نہیں جا سکیں گے، وفاقی وزیر مذہبی امور نے وجہ بتا دی
سعودی تقافتی روایات کے مطابق ہوٹل پہنچنے پر عازمین حج کا پرتپاک استقبال کیا گیا اور پھولوں، چاکلیٹ، کھجور اور مشروبات سے تواضع کی گئی۔
پاکستانی سفیر فاروق احمد نے عازمین حج کی خیریت دریافت کی۔ انہوں نے بہترین انتظامات پر سعودی حکومت، متعلقہ اداروں اور پاکستان حج مشن کی کاوشوں کو سراہا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
سرکاری حج اسکیم عازمین حج عازمین حج کی مدینہ منورہ آمد.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: سرکاری حج اسکیم عازمین حج کی مدینہ منورہ ا مد کے لیے
پڑھیں:
امریکا: دوران پرواز طیارے میں ہنگامی صورت حال، پائلٹ کی حاضر دماغی نے مسافروں کو بچا لیا
امریکا میں نجی ایئرلائن کی پرواز کے دوران اس وقت خطرناک صورت حال پیدا ہوگئی جب انجن کی سنگین خرابی کے باعث پائلٹ کو دشواری کا سامنا کرنا پڑا، اور عملے نے ایمرجنسی صورت حال کی کال دے دی، تاہم پائلٹ کی حاضر دماغی نے تمام مسافروں کو بچا لیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ 25 جولائی کو اس وقت پیش آیا جب یونائیٹڈ ایئرلائنز کی میونخ جانے والی پرواز واشنگٹن ڈلس ایئرپورٹ سے روانہ ہوکر 5 ہزار فٹ کی بلندی پر پہنچ چکی تھی کہ طیارے کا ایک انجن اچانک فیل ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں: ایئرانڈیا کے طیارے میں پھر خرابی، آخر وقت میں پرواز منسوخ کر دی گئی
عملے نے فوری طور پر ایمرجنسی کا اعلان کرتے ہوئے ایئر ٹریفک کنٹرولرز کے ساتھ قریبی رابطے میں رہ کر ہنگامی لینڈنگ کی تیاری کی۔
رپورٹ کے مطابق طیارہ 2 گھنٹے 38 منٹ تک فضا میں رہا اور واشنگٹن کے شمال مغربی علاقے میں گردش کرتا رہا تاکہ فضائی وزن کم کرنے کے لیے ایندھن محفوظ طریقے سے خارج کیا جا سکے۔
پرواز کے دوران پائلٹس نے 6 ہزار فٹ کی بلندی پر ایندھن خارج کرنے کی اجازت طلب کی، تاکہ لینڈنگ کے وقت طیارے کا وزن کم ہو۔ اس دوران کنٹرولرز نے طیارے کو دیگر فضائی ٹریفک سے محفوظ فاصلے پر رکھنے کی مکمل رہنمائی فراہم کی۔
ایندھن کے اخراج کے بعد پائلٹس نے رن وے پر لینڈنگ کی اجازت طلب کی۔ لینڈنگ کے بعد انجن کی خرابی کے باعث طیارہ خود سے حرکت نہیں کر سکا اور اسے وہاں سے ہٹایا گیا۔ خوش قسمتی سے اس واقعے میں کوئی زخمی یا جانی نقصان نہیں ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: موسمی خرابی کے باعث فلائٹ آپریشن متاثر، 2 پروازیں منسوخ، 39 تاخیر کا شکار
طیارہ پیر کے روز تک واشنگٹن ڈلس ایئرپورٹ پر ہی گراؤنڈ رہا، جب کہ اس تکنیکی خرابی کی مزید تحقیقات یونائیٹڈ ایئرلائنز اور متعلقہ ہوا بازی حکام کی جانب سے کی جا رہی ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews امریکا پرواز طیارے میں فنی خرابی ہنگامی لینڈنگ وی نیوز