پاکستان سے 393عازمین کو لے کر پہلی حج پرواز سعودی عرب پہنچ گئی
اشاعت کی تاریخ: 29th, April 2025 GMT
پاکستان سے 393عازمین کو لے کر پہلی حج پرواز سعودی عرب پہنچ گئی WhatsAppFacebookTwitter 0 29 April, 2025 سب نیوز
مدینہ منورہ (سب نیوز)پاکستان سے حج فلائٹ آپریشن 2025 کا آغاز ہو چکا ہے اور پہلی حج پرواز 393 عازمین کو لے کر سعودی عرب پہنچ گئی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان سے 393 عازمین کو لے پہلی حج پرواز سعودی عرب پہنچ گئی، مدینہ منورہ کے پرنس محمد عبدالعزیز ایئرپورٹ پر پاکستان کے سفیر نے عازمین حج کا استقبال کیا۔اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل حج عبد اوہاب سومرو اور پاکستان حج مشن کے افسران بھی ایئرپورٹ پر موجود تھے۔
آج پاکستان سے 4 پروازوں سے 900 عازمین مدینہ منورہ کے ایئرپورٹ پر پہنچیں گے، سرکاری حج اسکیم کے تحت 88 ہزار 380 عازمین حج فریضہ حج ادا کریں گے، حج فلائٹ آپریشن کے ابتدائی 15 دن حج پروازیں مدینہ منورہ لینڈ کریں گی، اس کے بعد عازمین حج کی پروازیں جدہ آئیں گی
عازمین حج کو سعودی عرب لانے کے لیے حج فضائی آپریشن 31 مئی تک جاری رہے گا، حج آپریشن میں قومی ائر لائن کے علاہ نجی ائر لائنز بھی حصہ لیں گی۔قومی ایئر لائن اس سال 56 ہزار سے زائد پاکستانی عازمین کو سعودی عرب پہنچانے کے لیے 280 خصوصی پروازیں چلارہی ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبروہ وقت دور نہیں جب بابری مسجد کی بنیاد میں پہلی اینٹ پنڈی کا سپاہی رکھے گا، پلوشہ خان وہ وقت دور نہیں جب بابری مسجد کی بنیاد میں پہلی اینٹ پنڈی کا سپاہی رکھے گا، پلوشہ خان سی ڈی اے اور نسٹ یونیورسٹی کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط وزیراعظم کا ڈیجیٹل انقلاب کا اعلان: 70 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری، نوجوانوں کیلئے آئی ٹی اور اے آئی کی نئی راہیں کھل گئیں پہلگام واقعہ کے بعد پاک بھارت کشیدگی: ملک کے تمام ائیر پورٹس پر سکیورٹی سخت کر دی گی مراکش میں چیئرمین سینیٹ کے اعزاز میں ظہرانہ، گلوبل ساؤتھ کے کردار پر زور اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کی پاکستان اور بھارت کے درمیان مصالحت کی پیشکشCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: سعودی عرب پہنچ گئی پہلی حج پرواز عازمین کو لے پاکستان سے
پڑھیں:
دنیا بھر میں غیر قانونی طور پر مقیم بھارتی شہری مختلف ممالک کیلیے وبال جان بن گئے
امریکا میں آپریشن چیک میٹ کے تحت غیر قانونی طور پر مقیم بھارتی شہری سخت کریک ڈاؤن کی لپیٹ میں ہیں۔
دنیا بھر میں غیر قانونی طور پر مقیم بھارتی شہری مختلف ممالک کے لیے وبال جان بن چکے ہیں، جس کے نتیجے میں امریکا نے وفاقی امیگریشن نافذ کرنے کی مہم ’آپریشن چیک میٹ‘ کے تحت سخت کریک ڈاؤن کا آغاز کردیا ہے۔
امریکی کسٹمز اینڈ بارڈر پروٹیکشن کے مطابق آپریشن چیک میٹ کے تحت گرفتار کیے گئے 36 ٹرک ڈرائیوروں میں سے کم از کم 30 بھارتی شہری تھے۔
خود بھارتی جریدے ٹائمز آف انڈیا کے مطابق امریکی حکام کا کہنا ہے کہ متعدد افراد کے پاس درست ڈرائیونگ لائسنس تک موجود نہیں تھے ۔ تمام افراد کیخلاف امریکی قانون کے تحت کارروائی کر کے امریکا سے نکالنے کی تیاری کی جا رہی ہے۔
یوما سیکٹر کے قائم مقام چیف پٹرول ایجنٹ ڈسٹن کاڈل نے کہا ہے کہ غیر قانونی طور پر موجود بھارتی ڈرائیورعوامی سلامتی کے لیے سنگین خطرات کا باعث بن سکتے ہیں ۔
سعودی عرب، کینیڈا اور امریکا سمیت بیشتر ممالک جعلی دستاویزات اورفراڈ سمیت متعدد وجوہات کی بنیاد پر بڑی تعداد میں بھارتی شہریوں کو ملک بدر کر چکے ہیں ۔ بھارتی حکام کے اعداد و شمار کے مطابق2021 سے 2025 کے دوران 52 مختلف ممالک سے 171,150 بھارتی شہریوں کو ملک بدر کیا گیا ہے۔
عالمی ماہرین کے مطابق مودی کے نام نہاد شائننگ انڈیا کے دعووں کے باوجود بھارتی شہریوں نےغیر قانونی طور پر ملک سے بھاگ کر بھارت کا پول کھول دیا ہے۔ مختلف ممالک میں ریاست مخالف سرگرمیوں اور سنگین جرائم میں ملوث بھارتی تارکین عوامی سلامتی کے لیے خطرہ بن چکے ہیں۔