لاہور اور راولپنڈی کے درمیان پہلی بلٹ ٹرین منصوبے کا مستقبل کیا ہوگا؟
اشاعت کی تاریخ: 29th, April 2025 GMT
پنجاب حکومت نے لاہور سے راولپنڈی تک پاکستان کی پہلی بلٹ ٹرین چلانے کا فیصلہ کیا ہے، بلٹ ٹرین کے ذریعے مسافر لاہور سے راولپنڈی کا سفر 2 گھنٹے 20 منٹ میں مکمل کریں گے، بلٹ ٹرین کے مختلف روٹس اور اسٹاپ بھی ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان ریلوے اور پنجاب حکومت کے اشتراک سے لاہور اور راولپنڈی کے درمیان بلٹ ٹرین کے منصوبے کو مکمل کیا جائے گا، اس منصوبے کے لیے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کو ٹاسک دیا ہے کہ وہ پاکستان ریلویز کے ساتھ مل کر اس منصوبے کی فیزیبلیٹی جلد مکمل کریں۔
یہ بھی پڑھیں:میٹرو بس اور اورنج ٹرین کے بعد نئی سفری سہولت، لاہور میں پہلی ٹرام کب چلے گی؟
پاکستان کی پہلی بلٹ ٹرین کے منصوبے کے لیے پنجاب حکومت نے ورکنگ گروپ تشکیل دیا گیا ہے، سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب اور وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی کی زیر صدارت اس ورکنگ گروپ کے پہلے اجلاس میں منصوبے کی فیزیبلیٹی کا جائزہ لے کر مختلف اداروں سے رائے طلب کی گئی ہے۔
منصوبے کی فیزیبلٹی اسٹڈی، ٹائم لائن کی تیاری کے لیے صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ پنجاب بلال اکبر خان، مشیر وزیراعلیٰ پنجاب شاہد تارڑ، چیئرمین ریلوے اور سی ای او ریلوے پر مشتمل ورکنگ گروپ کی جانب سے پیش کردہ تجاویز آئندہ ہفتے وزیراعلیٰ مریم نواز کو پیش کی جائیں گی۔
مزید پڑھیں: پنجاب پہلی صوبائی ایئر لائن ‘ایئر پنجاب’ اور پہلی بلٹ ٹرین چلانے کے لیے تیار
ذرائع کے مطابق چونکہ اس منصوبے پر ہزاروں ارب روپے اخراجات متوقع ہیں، اس لیے منصوبے کو پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ ماڈل کے تحت چلانے کی بات بھی کی جا رہی ہے، بلٹ ٹرین منصوبے کی تکمیل سے لاہور سے راولپنڈی تک کا سفر کرنے والوں کا پیسہ اور وقت دونوں بچیں گے، تاہم یہ منصوبہ خزانہ پر بڑا بوجھ ہو گا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بلٹ ٹرین پاکستان ریلویز پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ راولپنڈی لاہور مریم نواز وزیراعلٰی پنجاب.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بلٹ ٹرین پاکستان ریلویز پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ راولپنڈی لاہور مریم نواز پہلی بلٹ ٹرین بلٹ ٹرین کے منصوبے کی کے لیے
پڑھیں:
ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں پہلی بار کھانے کے وقفے سے پہلے ‘چائے کا وقفہ’ کرنے کا فیصلہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں پہلی بار کھانے سے پہلے چائے کا وقفہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جو کھیل کے روایتی نظام میں ایک غیر معمولی اور تاریخی تبدیلی تصور کی جا رہی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق یہ منفرد فیصلہ بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان 22 نومبر کو گوہاٹی میں ہونے والے دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے کیا گیا ہے۔ اس میچ میں پہلی مرتبہ “چائے کا وقفہ” دوپہر کے کھانے کے وقفے سے پہلے ہوگا۔
رپورٹس کے مطابق یہ تبدیلی مشرقی بھارت میں سورج کے جلد طلوع اور جلد غروب ہونے کے باعث کی گئی ہے، کیونکہ گوہاٹی میں سورج دیگر بھارتی شہروں کے مقابلے میں خاصا پہلے غروب ہوتا ہے۔ اس صورتحال کے پیشِ نظر بھارتی اور جنوبی افریقی کرکٹ بورڈز نے باہمی رضامندی سے کھیل کے سیشنز کے اوقات میں رد و بدل کا فیصلہ کیا تاکہ دن کے تمام 90 اوورز قدرتی روشنی میں مکمل ہو سکیں۔
نئے شیڈول کے تحت ٹیسٹ میچ کا آغاز صبح 9 بجے ہوگا، جو معمول کے وقت سے 30 منٹ پہلے ہے۔ پہلا سیشن صبح 9 سے 11 بجے تک جاری رہے گا، اس کے بعد 11 سے 11:20 تک چائے کا وقفہ ہوگا۔ دوسرا سیشن 11:20 سے 1:20 تک جبکہ کھانے کا وقفہ 1:20 سے 2 بجے تک رکھا گیا ہے۔ تیسرا اور آخری سیشن 2 بجے سے 4 بجے تک ہوگا تاکہ کھیل سورج غروب ہونے سے پہلے مکمل کیا جا سکے۔