صوبائی وزیر قانون ملک صہیب احمد بھرتھ کی زیر صدارت انسداد دہشتگردی و ہارڈنڈ دی اسٹیٹ کمیٹی کا محکمہ داخلہ میں اہم اجلاس منعقد ہوا۔

اس موقع پر سیکرٹری داخلہ پنجاب نور الامین مینگل نے اجلاس کو امن و امان کی صورتحال بارے بریفنگ دی جبکہ اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی پنجاب چوہدری سلطان، سی ٹی ڈی، سیف سٹی، ایس پی یو، ایکسائز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران نے شرکت کی۔

اجلاس کے دوران پنجاب میں نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کا جائزہ لیا گیا اور صوبائی وزیر کو صوبے میں قیام امن کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

سی ٹی ڈی پنجاب نے صوبہ کے بارڈر ایریا اضلاع کی سیکیورٹی پر بریفنگ دی۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ سال 2024، 25 میں 454 مقدمات کا اندراج کیا، 488 ملزمان کو چالان، 226 کو سزائیں دلوائی گئیں، پنجاب بھر میں 15776 کومبنگ آپریشنز کیے گئے۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ دہشت گردوں کی مالی معاونت کرنے پر 3 مقدمات و ملزمان کو سزائیں دلوائی گئیں، اجلاس کو چینی باشندوں کی سیکیورٹی کے حوالے سے بھی بریفنگ دی گئی اور بتایا گیا کہ سرویلنس کے لیے سیف سٹی 15 اضلاع میں کیمروں کی تنصیب مکمل کر چکی ہے اور فیز 2 میں 19 اضلاع میں کیمروں کی تنصیب رواں سال دسمبر تک مکمل ہو گی۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ گداگر مافیا کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

صوبائی وزیر قانون نے اجلاس میں کہا کہ قیام امن کے لیے بین الصوبائی چیک پوسٹوں کی تعمیر پر کام جاری ہے، 31 فیصد تعمیراتی کام کو مکمل کر لیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مستقبل میں ڈرون سرویلنس اور سی ٹی ڈی کو جدید اسلحہ و ٹیکنالوجی کی فراہمی پر کام ہو رہا ہے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو جدید اسلحہ و ٹیکنالوجی سے لیس کر رہے ہیں۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ صوبہ پنجاب میں امن و امان کے قیام کے لیے متحرک ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب صوبے میں قیام امن کے لیے دن رات کام کررہی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

malik sohaib ahmad bharath اسلحہ امن و امان سی ٹی ڈی ملک صہیب احمد بھرتھ وزیر قانون.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: سی ٹی ڈی ملک صہیب احمد بھرتھ بتایا گیا کہ بریفنگ دی سی ٹی ڈی کے لیے

پڑھیں:

ڈرون ایم کیو۔9 بی ڈرون لیزر سے ہر قسم کا طیارہ، میزائل پگھلا دیگا

لاہور:

امریکی کمپنی جنرل ایٹمکس نے لیزر شعاع مار کر ہر اڑتی شے تباہ کرتا خطرناک اور گیم چینجر ڈرون ایم کیو۔ 9 بی اسکائی گارڈین ایجاد کر لیا۔

300 کلو واٹ انرجی رکھنے والی لیزر شعاع ہر قسم کے طیارے، میزائیل اور ڈرون کو پگھلا دے گی۔ 

مستقبل کی جنگوں کا یہ انقلابی ہتھیار جلد امریکی فوج کا حصہ بن کر عسکری ٹکنالوجی اور جنگی حکمت عملی میں انقلاب لا سکتا ہے۔

ایم کیو۔9 بی ڈرون 40 ہزار فٹ کی بلندی ہر 40 گھنٹے تک پرواز کے قابل ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پنجاب حکومت کا 12ہزار رابطہ سڑکوں کی تعمیروبحالی کا سب سے بڑا پروگرام شروع کردیا گیا
  • پاکستان کی اقتصادی ترقی، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی ہارورڈ کانفرنس میں بریفنگ
  • ڈرون ایم کیو۔9 بی ڈرون لیزر سے ہر قسم کا طیارہ، میزائل پگھلا دیگا
  • ایم ڈبلیو ایم پنجاب کے انٹرا پارٹی الیکشن17 اور 18 مئی کو ہونگے، علامہ علی اکبر کاظمی
  • ایم ڈبلیو ایم پنجاب کے انٹر اپارٹی الیکشن 17 اور18 مئی کو ہوں گے، علامہ علی اکبر کاظمی
  • وزیراعلیٰ پنجاب نے پہلی صوبائی ایئرلائن اور بلٹ ٹرین منصوبے کی منظوری دیدی
  • چھٹا ای سی او ٹورازم وزارتی اجلاس ، لاہور ٹورازم کیپٹل 2027 قرار،وزیر اعلی پنجاب کا خیر مقدم
  • ترکیہ میں چھٹا ای سی او ٹورازم وزارتی اجلاس ، لاہور ’’ٹورازم کیپٹل 2027ء‘‘ قرار
  • وزیراعلیٰ مریم نواز نے ایئر پنجاب، لاہور تا راولپنڈی بلٹ ٹرین منصوبوں کی منظوری دیدی