Daily Ausaf:
2025-11-03@20:13:25 GMT

عمران خان کابھارت کے خلاف جیل سے اہم پیغام سامنے آ گیا

اشاعت کی تاریخ: 29th, April 2025 GMT

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ بھارت کے خلاف ہم متحد ہیں۔

سابق وزیراعظم عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کے بعد ان کے وکیل فیصل چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے واضح کہا ہے کہ بھارت کے خلاف ہم متحد ہیں، حکومت فارم 47 والی ہے، بھارت اور مودی کے خلاف یکجا ہونے کا پیغام دیا ہے۔

فیصل چوہدری کے مطابق عمران خان نے کہا کہ حکومت نے فیصلے کرتے ہوئے کسی کو اعتماد میں نہیں لیا، مودی کے اقدامات نے پاکستانی قوم کو متحد کردیا۔عمران خان کے وکیل نے کہا کہ آج وکلاء اوراہلخانہ کو ملاقات نہیں ہونے دی، ملاقات سے روکنے پر کیا پیغام دے رہے ہیں، عمران خان نے بھارت کے خلاف 2019 کا مؤقف اپنایا، انہوں نے کہا کہ بھارت ہمیشہ فالس فلیگ آپریشن کرکے پاکستان پرالزام لگا دیتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ عمران خان نے پوری قوم کو پاکستان کے ساتھ کھڑے رہنے کا کہا ہے، ان سے قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلوں پر کوئی بات نہیں ہوئی، انہوں نے کہا ہے میں ملاقات کے لیے آتا رہوں، بانی کی بہنیں الزام لگا رہی ہیں، جو ملاقات کررہے ہیں وہ مشکوک ہیں، یہ اُن کا غضہ ہوسکتا ہے۔

فیصل چوہدری نے مزید کہا کہ عثمان گل اور ظہر عباس بانی پی ٹی آئی کے وکیل ہیں، کسی کے ساتھ بیک ڈور مذاکرات نہیں ہورہے ہیں۔واضح رہے کہ عمران خان سے جیل میں فیصل چوہدری، عثمان ریاض گل، محمود جوئیہ اور ہارون نواز نے ملاقات کی ہے جبکہ بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کو ملاقات کی اجازت نہیں مل سکی۔

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: بھارت کے خلاف فیصل چوہدری پی ٹی ا ئی کہا کہ نے کہا کہا ہے

پڑھیں:

شاہ محمود قریشی سے فواد چوہدری اور عمران اسماعیل کی ملاقات

تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی سے پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف کڈنی اینڈ لیور ٹرانسپلانٹ میں فواد چوہدری اور عمران اسماعیل سمیت دیگر رہنماؤں نے ملاقات کی اور موجودہ ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ 

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو پتے میں تکلیف کے باعث لاہور کی کوٹ لکھپت جیل سے طبی معائنے کے لیے پی کے ایل آئی منتقل کیا گیا تھا جہاں سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری، سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل اور مولوی محمود نے ان سے ملاقات کی۔

جیل میں ڈاکٹروں نے پتھری کا بتایا، آپریشن کیلئے اسپتال میں ہوں، شاہ محمود

تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے لاہور کے اسپتال میں جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا اڈیالہ جیل میں ڈاکٹروں نے بتایا تھا کہ آپ کے پتے میں پتھری ہے۔

ذرائع کے مطابق تینوں رہنماؤں نے شاہ محمود قریشی سےان کی خیریت دریافت اور موجودہ ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تینوں رہنماؤں کی شاہ محمود قریشی سے ملاقات اہم سیاسی پیش رفت کے حوالے سے تھی، جس میں عنقریب تحریک انصاف کے دیگر سابق رہنماؤں کے شامل ہونے کا بھی امکان ہے۔

متعلقہ مضامین

  • عمران خان کو مشترکہ لائحہ عمل کے تحت رہا کروائیں گے، سہیل آفریدی
  • سیاسی درجہ حرارت میں تخفیف کی کوشش؟
  • سلمان اکرم راجا کی اسپتال میں زیرعلاج شاہ محمود قریشی سے ملاقات، اہم مشاورت کی
  • صحافیوں کے خلاف جرائم کے خاتمے کے عالمی دن کے موقع پر وزیراعظم کا پیغام
  • صحافیوں کے خلاف جرائم کے خاتمے کے عالمی دن کے موقع پر  وزیراعظم کا پیغام
  • وزیر اعلیٰ پنجاب کا صحافیوں کے خلاف جرائم کے خاتمے کے عالمی دن پر اہم پیغام
  • سابق رہنماؤں کا بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے سیاسی جماعتوں و دیگر سے رابطوں کا فیصلہ
  • شاہ محمود قریشی سے پارٹی رہنماوں کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی
  • عمران خان کیخلاف مقدمات انسداد دہشتگردی عدالت منتقل
  • شاہ محمود قریشی سے فواد چوہدری اور عمران اسماعیل کی ملاقات