اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2025ء)پیپلز لائرز فورم کے مرکزی صدر و سیکرٹری جنرل پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز سید نیئرحسین بخاری نے کہاہے کہ جمہوریت اور بحالی جمہوریت کیلئے پیپلز پارٹی کے وکلاء کی تاریخی جدوجہد اور قربانیاں ہیں۔پیپلز لائرز فورم کے مرکزی صدر و سیکرٹری جنرل پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز سید نیئرحسین بخاری سے خیبر پختونخواہ پیپلز لائرز فورم کے صدر گوہر رحمن خٹک ایڈوکیٹ نے سینٹرل سیکرٹریٹ اسلام آباد میں ملاقات کی جس میں گفتگو کرتے ہوئے نیئر حسین بخاری نے کہاکہ قانون دان قائد اعظم نے آزاد ملک پاکستان بنایا ،قانون دان ذوالفقار علی بھٹو شہید نے سرزمین بے آئین کو آئین کی کتاب دی۔

انہوںنے کہاکہ پاکستان میں جمہوری پارلیمان وجود میں آیا۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ جمہوریت اور بحالی جمہوریت کیلئے پیپلز پارٹی کے وکلاء کی تاریخی جدوجہد اور قربانیاں ہیں۔ نیئر حسین بخاری نے کہاکہ خیبر پختونخواہ میں پیپلز لائرز فورم کی ضلعی سطح پر تنظیم سازی خوش آئند ہے۔انہوںنے کہاکہ بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پیپلز لائرز فورم کی بھٹو ازم کے پرچار کیلئے سرگرمیاں اور فعال ہونا قابل تحسین ہے۔

پیپلز لائرز فورم کے پی کی صدر نے مرکزی صدر پی ایل ایف نیر بخاری کو پشاور ہائی کورٹ بار انتخابات میں پیپلز لائرز فورم کے حمایتی گروپ کے بشمول پشاور ڈی آئی خان سوات سے عہدیداران کی کامیابی پر مبارک باد دی ۔ اس موقع پر ندیم افضل چن نے کہاکہ پی ایل ایف کی صوبائی تنظیم کو پشاور ہائی کورٹ بار انتخابات میں پرنسپل سیٹ بشمول ڈی آئی خان سوات میں عہدیداران کی کامیابی پر مبارکباد دیتا ہوں۔ گوہر رحمن خٹک نے کہاکہ پیپلز لائرز فورم صوبہ بھر میں منظم اور متحد ہے۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے

پڑھیں:

اسلام آباد بار کا جنرل باڈی اجلاس؛ تقریر کیلئے باری نہ ملنے پر وکلا کے درمیان جھگڑا

اسلام آباد:

ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن اسلام آباد میں جسٹس طارق محمود جہانگیری کے معاملے پر جنرل باڈی اجلاس ہوا جس میں تقریر کیلئے باری نہ ملنے پر وکلاء کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوگیا۔

اجلاس کے دوران وکلاء نے مائیک چھین کر تقریر کرنے کی کوشش کی اس دوران صدر ڈسٹرکٹ بار نعیم گجر نے وکلاء کے درمیان بیچ بچاؤ کروایا۔

اسماعیل بلوچ، آصف تمبولی، عتیق الرحمن صدیقی و دیگر وکلا تقریر کیلئے اسٹیج پر آئے، وکلا نے نعیم گجر سے اپنی حامی وکلاء کی تقاریر کروانے کا الزام عائد کیا اور اسی الزام کے سبب تنازع پیدا ہوا۔

متعلقہ مضامین

  • سیاف کی اپیل پر میرٹ کی پامالی کیخلاف احتجاجی کیمپ قائم
  • پیپلز پارٹی کی 17سالہ حکمرانی، اہل کراچی بدترین اذیت کا شکار ہیں،حافظ نعیم الرحمن
  • سیاسی مجبوریوں کے باعث اتحادیوں کو برداشت کر رہے ہیں، عظمیٰ بخاری
  • اسلام آباد بار کا جنرل باڈی اجلاس؛ تقریر کیلئے باری نہ ملنے پر وکلا کے درمیان جھگڑا
  • سیاسی بیروزگاری کے رونے کیلئے پی ٹی آئی کافی‘ پی پی اس بیانیے میں شامل نہ ہو: عظمیٰ بخاری
  • سیاسی بیروزگاری کا رونا رونے کیلئے پی ٹی آئی کافی، پیپلز پارٹی کو کیا ضرورت پڑگئی، عظمیٰ بخاری
  • سیاسی بیروزگاری کا رونا رونے کیلئے پی ٹی آئی ہی کافی تھی، پیپلزپارٹی کو شامل ہونے کی ضرورت نہیں تھی
  • سیاسی بیروزگاری کا رونا رونے کیلئے پی ٹی آئی کافی، پیپلز پارٹی کو کیا ضرورت پڑگئی؟ عظمی بخاری
  •  یہ دن قربانی اور جدوجہد کی  یاد دلاتا ہے‘ناصر شاہ
  • پاک چین دوستی ہر موسم کی شراکت داری، یہ دوستی پھلتی پھولتی رہے گی: صدرآصف علی زرداری