پاکستان عالمی سرمایہ کاروں کے لیے ایک پرکشش منزل ہے، اسحاق ڈار
اشاعت کی تاریخ: 30th, April 2025 GMT
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ عالمی منڈی تک رسائی کے لیے ڈیجیٹائزیشن بہت ضروری ہے، پاکستان عالمی سرمایہ کاروں کے لیے ایک پرکشش منزل ہے۔
ڈیجیٹل فارن ڈائریکٹ انویسٹمنٹ فورم سے خطاب کرتے ہوئے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ وہ تمام مندوبین کو کانفرنس میں شرکت پر دل کی گہرائی سے خوش آمدید کہتے ہیں، ڈی ایف ڈی آئی فورم پاکستان کے آئی ٹی کے شعبے کے حوالے سے اہم سنگ میل ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت نے ہمارے پانی کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی تو اسے جنگ تصور کریں گے، اسحاق ڈار
انہوں نے کہا کہ آج دنیا میں ڈیجیٹل معیشت فروغ پا رہی ہے، ترقی کے لیے ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کی ضرورت ہے، ڈیجیٹل انفراسٹرکچر جدید دور کی ضرورت ہے، عالمی منڈی تک رسائی کے لیے ڈیجیٹائزیشن بہت ضروری ہے، بطور ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے بانی رکن، پاکستان ابھرتی ہوئی معیشتوں میں ڈیجیٹل پالیسی ایجنڈے کو آگے بڑھانے میں کلیدی کردار ادا کررہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ مصنوعی ذہانت اور آئی ٹی پاکستان کی معیشت کو نئی شکل دے رہی ہے، پاکستان میں عالمی معیار کے ڈیجیٹل ماہرین موجود ہیں، ہمارے پاس نوجوان ڈیجیٹل فورس موجود ہے، ڈیجیٹل نیشن پاکستان ایکٹ ڈیجیٹائزیشن کے فروغ کے حوالے سے نمایاں قانون سازی ہے۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع موجود ہیں، پاکستان میں پائیدار اور منافع بخش ترقی کے لیے ماحول سازگار ہے، پاکستان ڈیجیٹل پالیسی ایجنڈا میں ابھرتی معیشتوں کے لیے فعال کردار ادا کر رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان اپنے حصے کے پانی کا تحفظ کرنے کے لیے مناسب اقدامات کرےگا، اسحاق ڈار
اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ ڈیجیٹل فارن ڈائریکٹ انویسٹمنٹ فورم کے انعقاد سے مفید نتائج برآمد ہونے کی توقع ہے، پاکستان کے آئی ٹی اور ڈیجیٹل شعبے میں سرمایہ کاروں کے لیے وسیع مواقع موجود ہیں، پاکستان دنیا کے لیے آئی ٹی کے شعبے میں ابھرتی ہوئی منڈی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ فورم نے حکومتوں، موجدوں اور سرمایہ کاروں کو ایک ساتھ لا کر سرحدوں سے ماورا شراکت داری کی بنیاد رکھی ہے جو قابلِ وسعت ڈیجیٹل حل فراہم کرے گی، پاکستان 2026 میں ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کی صدارت سنبھالنے کی تیاری کررہا ہے، ہم ڈیجیٹل پالیسی ترتیب دینے، جامع اختراع کو ممکن بنانے، اور ابھرتی ہوئی مارکیٹوں اور عالمی ٹیکنالوجی ایکو سسٹم کے درمیان ایک پل کا کردار ادا کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news اسحاق ڈار ڈیجیٹل فورم معیشت نائب وزیراعظم.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسحاق ڈار ڈیجیٹل فورم سرمایہ کاروں اسحاق ڈار ا ئی ٹی نے کہا کے لیے
پڑھیں:
آئی ایم ایف کی پاکستان کی اقتصادی شرح نمو 3.6 فیصد کی پیشگوئی
اسلام آباد:بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے مالی سال 2025-26 کیلیے پاکستان کی اقتصادی شرح نمو 3.6 فیصد پر رہنے کی پیشگوئی کی ہے، جو حکومت کے مقرر کردہ 4.2 فیصد ہدف سے کم ہے۔
حکومت نے غیر ملکی سفیروں کو موجودہ معاشی صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے سرمایہ کاری کی دعوت دی۔ وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری اور وزیر مملکت برائے خزانہ بلال کیانی نے امریکا، برطانیہ، یورپی یونین، سعودی عرب، جاپان سمیت دیگر ممالک کے سفیروں کو معاشی اور توانائی اصلاحات پر بریفنگ دی۔
حکومت نے بتایا کہ 2.4 کھرب روپے کے گردشی قرضے کم کرنے کیلیے 1.25 کھرب روپے کے نئے قرض لیے جا رہے ہیں، جس کا بوجھ صارفین پر 3.24 روپے فی یونٹ سرچارج کے ذریعے ڈالا جائے گا۔
بریفنگ میں بتایاگیا کہ مالی سال 2024-25 کے دوران جی ڈی پی کی شرح نمو 2.7 فیصد رہی جبکہ فی کس آمدن بھی بڑھی، حکومت نے مہنگائی کی شرح میں کمی (4.5 فیصد)، پالیسی ریٹ 22 فیصد سے 11 فیصد پر لانے اور 2.1 ارب ڈالر کاکرنٹ اکاؤنٹ سرپلس حاصل کرنے کو معاشی بہتری کی علامات قرار دیا۔
توانائی کے شعبے میں اصلاحات، ٹیرف میں توازن اور تقسیم کارکمپنیوں کی نجکاری کے منصوبے پر بھی روشنی ڈالی گئی، جس میں ابتدائی تین کمپنیوں کو 2026 تک نجی شعبے کے حوالے کرنے کا ہدف مقررکیاگیا۔
اس موقع پر چیئرمین ایف بی آر راشد لنگڑیال نے ایف بی آر ریفارمز اور ٹیکس وصولیوں میں 46 فیصدحقیقی اضافہ کادعویٰ کیا۔ حکومت نے عالمی سرمایہ کاروں کو توانائی اور معیشت کے مختلف شعبوں میں 2 سے 3 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی دعوت دی۔