شاندار ہائبرڈ گاڑی اوماڈا سی 7 پاکستان میں متعارف ہونے کے لیے تیار
اشاعت کی تاریخ: 30th, April 2025 GMT
چین کی ہائبرڈ گاڑی اوماڈا سی 7 کو شنگھائی آٹو شو 2025 میں نمائش کے لیے پیش کیا گیا۔ توقع ہے کہ یہ پاکستان میں اب تک کی بہتر ہائبرڈ کار ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: چینی ساختہ الیکٹرک گاڑی ’ڈونگ فینگ بکس‘ پاکستان میں لانچ، قیمت کیا ہے؟
گاڑی اپنی برقی رینج، کارکردگی اور جدید اندرونی خصوصیات کی وجہ سے توجہ کا مرکز ہے۔ یہ گاڑی چیری اور ہنڈائی نشاط موٹرز کی ذیلی کمپنی نیکسٹ جنریشن آٹو کے اشتراک سے بنی ہے اور توقع ہے کہ اسے جلد پاکستانی مارکیٹ میں بھی متعارف کرادیا جائے گا۔
بیرونی ڈیزائناوماڈا سی 7 میں مگرمچھ کی جلد کی طرز کی ایک مخصوص فرنٹ گرل ہے جو اسے ایک منفرد فرنٹ اینڈ شکل دیتا ہے۔ یہ مشین فنش یا پیانو بلیک میں 20 انچ کے الائے وہیل کے ساتھ ہے۔
جیسا کہ یہ ایک پلگ ان ہائبرڈ گاڑی ہے اس کے چارجنگ پورٹس اس کے دونوں طرف واقع ہیں۔ عقب میں ایک ہائی ماونٹڈ بریک لیمپ اور پوری چوڑائی والی مربوط لائٹ بار شامل ہے جو اسے جدید ای وی جیسی شکل دیتی ہے۔
انٹیریئرجہاں تک اس ایس یو کے انٹیریئر کا تعلق ہے تو اس میں نوبک چمڑے کی نشستیں، ایک پینورامک سن روف اور 15.
مزید پڑھیے: چینی کمپنی بی وائی ڈی الیکٹرک کاروں کی ملکہ ٹیسلا کو کس طرح مات دے رہی ہے؟
اس گاڑی میں ایک 12 اسپیکر سونی ساؤنڈ سسٹم اعلیٰ معیار کی آڈیو سہولت فراہم کرتا ہے جبکہ اضافی خصوصیات میں وائرلیس فون چارجر اور ہیڈ اپ ڈسپلے شامل ہیں۔
اس میں غیر روایتی بڑا اسٹیئرنگ دیا گیا ہے تاکہ گاڑی کی ہینڈلنگ آسان بنائی جاسکے۔
اضافی خصوصیاتگاڑی میں خودکار بوٹ آپریشن اور فیول کیپ کنٹرول جیسی عملی خصوصیات بھی شامل ہیں۔
مزید پڑھیں: ہنڈا نے الیکٹرک گاڑیوں میں سرمایہ کاری دُگنی کرنے کا اعلان کردیا
ڈسپلے شدہ ماڈل لیفٹ ہینڈ ڈرائیو تھا تاہم برآمد کے لیے دائیں ہاتھ (رائٹ ہینڈ) ڈرائیو گاڑی بھیجے جانے کی توقع ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اوماڈا سی 7 ایس یو وی ہائبرڈ کار ہنڈائی ہائبرڈذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اوماڈا سی 7 ایس یو وی ہائبرڈ کار ہنڈائی ہائبرڈ اوماڈا سی 7 کے لیے
پڑھیں:
آئی پی ایل: سوریا ونشی کا تاریخی کارنامہ، 14 سال کی عمر میں شاندار سینچری
راجستھان رائلز کے محض 14 سالہ بیٹر ویبھاؤ سوریا ونشی نے مردوں کی ٹی20 کرکٹ میں سینچری بنانے والے سب سے کم عمر کھلاڑی کا اعزاز حاصل کرکے تاریخ رقم کر دی۔
سوریا ونشی نے راشد خان کو چھکا لگا کر 35 گیندوں پر سینچری مکمل کی، جو انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کی تاریخ میں دوسرا تیز ترین اور کسی بھارتی کھلاڑی کی جانب سے تیز ترین سینچری ہے۔ بائیں ہاتھ سے بیٹنگ کرنے والے نوجوان نے 7 چوکے اور 11 چھکے لگائے اور 38 گیندوں پر شاندار 101 رنز بنانے کے بعد بولڈ ہو گئے۔
مزید پڑھیں: 14 سال کی عمر میں آئی پی ایل ڈیبیو کرنے والا ویبھوو سوریا ونشی کون ہے؟
گزشتہ سال کی نیلامی میں قریباً 1.1 کروڑ روپے (برطانوی کرنسی میں 1 لاکھ 3 ہزار 789 پاؤنڈ) میں خریدے گئے سوریا ونشی نے رواں ماہ کے آغاز میں آئی پی ایل میں سب سے کم عمر کھلاڑی کے طور پر ڈیبیو کیا تھا، جہاں اپنے کیریئر کی پہلی ہی گیند پر چھکا لگا کر سب کی توجہ حاصل کی تھی۔
جے پور میں بھی انہوں نے اسی اعتماد کے ساتھ گجرات کے باؤلنگ اٹیک کو تہس نہس کر دیا اور 210 رنز کا بڑا ہدف آسانی سے حاصل کرنے میں ٹیم کی مدد کی۔ سوریا ونشی نے یشسوی جیسوال کے ساتھ پہلی وکٹ پر 166 رنز کی شراکت قائم کی، جیسوال 70 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔
مزید پڑھیں: 13 سال کی عمر میں کروڑ پتی، آئی پی ایل میں خریدا جانے والا یہ نوجوان کون ہے؟
ویبھاؤ کی سینچری 11ویں اوور میں مکمل ہوئی۔ آئی پی ایل میں اس سے تیز سینچری صرف ویسٹ انڈیز کے کرس گیل نے بنائی تھی، جنہوں نے 2013 میں رائل چیلنجرز بنگلور کی جانب سے 30 گیندوں پر سینچری اسکور کی تھی۔ یہ فتح راجستھان کے لیے 5 مسلسل شکستوں کے بعد امید کی ایک کرن بنی، اور ان کے ناک آؤٹ مرحلے تک پہنچنے کے امکانات کو برقرار رکھا۔
دوسری جانب گجرات ٹائٹنز کے لیے شبمن گل نے 84 رنز اور جوز بٹلر نے ناقابل شکست 50 رنز بنائے، مگر شکست کے ساتھ ان کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر نیٹ رن ریٹ کی بنیاد پر تیسرے نمبر پر چلی گئی۔
ویبھاؤ سوریا ونشی کون ہیں؟ویبھاؤ سوریا ونشی نے پچھلے سال نیلامی میں سب سے کم عمر کھلاڑی کے طور پر آئی پی ایل ٹیم میں شمولیت حاصل کی تھی۔ گزشتہ اکتوبر میں محض 13 سال کی عمر میں انہوں نے آسٹریلیا انڈر-19 کے خلاف یوتھ ٹیسٹ میں 58 گیندوں پر سینچری بنا کر شہرت حاصل کی۔
سوریا ونشی بھارت کی انڈر-19 ایشیا کپ ٹیم کا بھی حصہ رہے، جہاں انہوں نے 44 کی اوسط سے 176 رنز بنائے۔ بہار (مشرقی بھارت کی ریاست) سے تعلق رکھنے والے ویبھاؤ نے محض 12 سال کی عمر میں فرسٹ کلاس کرکٹ (رانجی ٹرافی) میں ڈیبیو کیا۔ وہ بہار کے لیے 5 فرسٹ کلاس میچز کھیل چکے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آئی پی ایل انڈین پریمیئر لیگ ٹی20 کرکٹ راجستھان رائلز کم عمر کھلاڑی ویبھاؤ سوریا ونشی