ہم ہر جگہ ہیں، ہر وقت تیار ہیں!!
اشاعت کی تاریخ: 30th, April 2025 GMT
سٹی42: ہم ہر جگہ ہیں، ہر وقت تیار ہیں؛ ملٹری کارروائی ان کی چوائس ہو گی، آگے یہ کدھر جاتا ہے یہ بعد میں دیکھیں گے۔
پاکستان آرمی کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے یہ بات اسلام آباد میں وزیر خارجہ اور سکیرٹری خٓرجہ کے ساتھ نیوز بریفنگ کے دوران ایک اہم سوال کے جواب میں کہیں۔
ایک سینئیر صحافی نے سوال کیا تھا کہ لائن آف کنٹرول، ریگولر بارڈر پر انڈین فوج کی مشقیں کرنے کی اطلاعات آئی ہیں۔ پاکستان کی کس علاقے میں کیا تیاری ہے۔
بس سٹاپس پر پنکھوں، الیکٹرک واٹر کولر کی چوری کو روکنے کا نیا حل
لیفٹیننٹ جنرل احد شریف چوہدری نے بتایا کہ پاک فوج ہر جگہ صورتحال کا ادراک رکھتی ہے، ہم ہر جگہ موجود ہیں اور ہر وقت تیار ہیں۔
کچھ لمحے بعد ایک اور سوال کے جواب میں وزیر خارجہ اور نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے دہرایا کہ جیسے جنرل احمد شریف نے کہا ہم ہر جگہ ہر وقت ایک بی فِٹنگ جواب دینے کے لئے مکمل تیار ہیں۔
Waseem Azmet.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
وزیر اعظم نے بلوچستان سے تعلق رکھنے والی طالبہ کو اپنی کرسی پر بٹھا دیا
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم شہباز شریف نے بلوچستان سے تعلق رکھنے والی طالبہ کو اپنی کرسی پر بٹھا دیا۔ یہ واقعہ لیپ ٹاپ سکیم کی افتتاحی تقریب کے موقع پر پیش آیا۔
سٹیج پر بلوچستان کی طالبہ درجان کا نام پکارا گیا اور انہیں اظہار خیال کی دعوت دی گئی۔ وہ سٹیج کی طرف بڑھیں تو وزیر اعظم شہباز شریف نے اپنی نشست سے اٹھ کر ان کا استقبال کیا ۔ جیسے ہی طالبہ سٹیج پر پہچیں تو وزیر اعظم نے آگے بڑھ کر انہیں خوش آمدید کہا اور انہیں اپنے لیے مخصوص نشست پر بٹھادیا۔ یہ منظر دیکھ کر حاضرین بھی مبہوت ہوگئے۔ حاضرین نے کھڑے ہو کر اس عمل کی تائید کی اور کافی دیر تک تالیاں بجاتے رہے۔
دوطرفہ تعلقات کی مضبوط بنیاد کے قیام کے لئے ٹرمپ کے ساتھ کام کرنے کو تیار ہوں، چینی صدر
اس موقع تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ ایک لاکھ لیپ ٹاپس میرٹ پر دیئے جائیں گے۔
مزید :