اسلام آباد؛ انسانی اسمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث ایجنٹ گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 1st, May 2025 GMT
اسلام آباد:
ایف آئی اے اسلام آباد زون نے بڑی کارروائی کرکے انسانی اسمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت محمد احسن کے نام سے ہوئی، ملزم کو چھاپہ مار کارروائی میں اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا۔
ملزم نے سادہ لوح شہریوں کو بیرون ملک ملازمت کا جھانسہ دے کر لاکھوں روپے بٹورے۔
ملزم نے شہری کو دبئی کا ورک ویزا فراہم کرنے کے لیے 5 لاکھ روپے وصول کیے لیکن شہری کو بیرون ملک بھجوانے میں ناکام رہا۔ ملزم بھاری رقوم وصول کر کے روپوش ہوگیا تھا۔
ایف آئی اے نے ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
راولپنڈی: اسکول وین ڈرائیور کے قتل میں ملوث ملزم گرفتار
راولپنڈی:تھانہ مندرہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو ہفتے قبل اسکول وین ڈرائیور کو قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان راولپنڈی پولییس کے مطابق زیرِ حراست ملزم وین میں سفر کرنے والی طالبات کو ہراساں کرتا تھا، وین ڈرائیور کے روکنے پر اس نے فائرنگ کر کے اسے قتل کر دیا۔
واقعے کے بعد ملزم موقع سے فرار ہو کر روپوش ہوگیا تھا تاہم پولیس نے جدید طریقہ تفتیش اور شواہد کی بنیاد پر اسے گرفتار کرلیا۔
ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر کے مطابق ملزم کے خلاف ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت میں پیش کیا جائے گا۔