چشمہ نیوکلیئر پاور پلانٹ یونٹ ون نے مسلسل آپریشنل رہنے کا ریکارڈ بنادیا
اشاعت کی تاریخ: 1st, May 2025 GMT
اسلا م آباد(آئی این پی ) چشمہ نیوکلیئر پاور پلانٹ یونٹ ون نے 400 دن تک مسلسل آپریشنل رہنے کا ریکارڈ بنادیا۔
میڈیارپورٹ کے مطابق پاکستان کے توانائی کے شعبے میں ایک اہم سنگِ میل عبور کرتے ہوئے چشمہ نیوکلیئر پاور پلانٹ یونٹ-1 (C-1) نے مسلسل 400 دن آپریشنل رہنے کا نیا قومی ریکارڈ قائم کر دیا ۔
پی اے ای سی حکام کے مطابق اس سے قبل چشمہ نیوکلیئر پاور پلانٹ یونٹ 2 اور 4 نے 365 دن کا ریکارڈ بنایا تھا اور اس کامیابی کا سہرا سائنسدانوں، انجینئروں اور ٹیکنیشنز کی ٹیموں کی ذہانت ومحنت کے سر ہے۔یاد رہے کہ پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے 6 ایٹمی بجلی گھر 3530 میگا واٹ بجلی پیدا کرتے ہیں۔
بنگلہ دیش کیخلاف ٹی20 سیریز، کس کس کھلاڑی کوڈراپ کیے جانے کا امکان ہے؟ ممکنہ نام سامنے آگئے
پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کراچی نیوکلیئر پاور پلانٹ (کینوپ) کے 1972 میں قومی گرڈ سے منسلک ہونے کے بعد سے ایک قابل رشک آپریشنل تجربہ برقرار رکھے ہوئے ہے۔
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
برطانیہ میں مسلسل دوسرے برس ’محمد‘ لڑکوں کا سب سے مقبول نام بن گیا
لندن: انگلینڈ اور ویلز میں 2024 کے دوران ’محمد‘ مسلسل دوسرے سال لڑکوں کے لیے سب سے زیادہ رکھا جانے والا نام بن گیا۔
برطانیہ کے ادارہ شماریات (او این ایس) کی جانب سے جاری کردہ تازہ اعداد و شمار کے مطابق، 2024 میں پیدا ہونے والے لڑکوں میں سب سے زیادہ نام ’محمد‘ رکھا گیا۔ یہ نام گزشتہ برس 2023 میں بھی سرفہرست رہا تھا۔
اعداد و شمار کے مطابق محمد کا نام 2016 سے ہی ٹاپ 10 میں شامل رہا ہے، 2022 میں یہ دوسرا اور 2021 میں پانچواں مقبول ترین نام تھا۔
برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ یہ رجحان ملک میں بڑھتی ہوئی مسلم آبادی اور اسلامی روایات کی عکاسی کرتا ہے، جہاں والدین نبی کریم ﷺ کے نام کی نسبت سے بچوں کا نام ’محمد‘ رکھنا پسند کرتے ہیں۔
لڑکوں کے دیگر مقبول ناموں میں ’نوح‘ دوسرے اور ’اولیور‘ تیسرے نمبر پر رہے، جبکہ لڑکیوں میں ’اولیویا‘ اور ’امیلیا‘ مسلسل تیسرے سال مقبول ترین نام رہے۔
رپورٹ کے مطابق شاہی خاندان سے منسوب ناموں کی مقبولیت میں کمی دیکھی گئی، ’جارج‘ اب چھٹے اور ’ویلیم‘ 27 ویں نمبر پر آ گیا ہے۔