بکرے کی موٹر سائیکل پر سیر، ’پاکستان میں کچھ بھی ممکن ہے‘
اشاعت کی تاریخ: 1st, May 2025 GMT
عید قرباں کے قریب آتے ہی جہاں ہرطرف قربانی کے جانوروں کی گہما گہمی ہوتی ہے وہیں سوشل میڈیا پر دلچسپ خبریں وائرل ہو جاتی ہیں۔ کبھی گائے کی چہل قدمی اور پان کھانے کی ویڈیو وائرل ہوتی ہے تو کبھی رکشے میں بیٹھے اونٹ کی۔
حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایسی ہی دلچسپ ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک بکرا موٹر سائیکل کی سواری کرتے ہوئے نظر آ رہا ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ موٹر سائیکل سوار بکرے کو آگے بٹھائے ہوئے جا رہا ہے اور اس دوران بکرا پر سکون طریقے سے بیٹھا ہوا اس سواری سے لطف اندوز ہو رہا ہے۔
ویڈیو وائرل ہوئی تو سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے ویڈیو پر ملے جلے تبصرے کیے گئے۔ کچھ صارفین نے اس عمل کی مذمت کی تو کوئی یہ کہتا نظر آیا کہ بکرے کو موٹر سائیکل پر مزے آ رہے ہیں۔
ایک صارف کا ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان میں کچھ بھی ممکن ہے۔ حسن زبیر لکھتے ہیں کہ موٹر سائیکل سوار نے بکری کا بچہ بٹھایا ہوا ہے یا اس کا اپنا بچہ ہے جبکہ ایک صارف نے مزاحیہ انداز اپناتے ہوئے کہا کہ یہ نیا شادی شدہ جوڑا کیوں لگ رہا ہے۔
سید جعفری نے اس عمل پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بکرے کو اذیت کیوں دے رہے ہیں جبکہ دوسرے سوشل میڈیا صارف کا کہنا تھا کہ بکرا موٹر سائیکل سواری سے لطف اندوز ہو رہا ہے اور مزے سے گھوم رہا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال بھی ایسی ہی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں ایک موٹر سائیکل سوار نہایت مہارت کے ساتھ تین بکروں کو موٹر سائیکل کی سواری کرواتا نظر آیا، اور بکرے بھی اِرد گرد کے مناظر سے لطف اندوز ہوتے دکھائی دیے تھے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بکرا عید قربان موٹر سائیکل بکرا.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: موٹر سائیکل بکرا سوشل میڈیا پر موٹر سائیکل وائرل ہو رہا ہے
پڑھیں:
بالی ووڈ اداکار جونی لیور کی اپنے ہمشکل کے ساتھ ویڈیو وائرل
بالی ووڈ کے مزاحیہ اداکار جونی لیور کی اپنے ہمشکل کے ساتھ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔
وائرل ویڈیو میں جونی لیور سے مشابہت رکھنے والے مداح کو ان کے سامنے ہی ان کی نقل اتارتے دیکھا جا سکتا ہے۔ جونی لیور کے سامنے ہو بہو ان کے جیسی اداکاری کرنے پر وہ بھی حیران رہ گئے۔
سوشل میڈیا صارفین بھی ویڈیو پر مختلف تبصرے کرتے نظر آئے، ایک صارف نے کہا کہ دونوں کے درمیان 19,20 کا ہی فرق لگ رہا ہے۔
19-20 ka hi Farak Hai BC ???? pic.twitter.com/Wv2TFMNLcw
— POSITIVE FAN (@imashishsrrk) April 29, 2025
جولی نامی صارف کا کہنا تھا کہ یہ دونوں تو ہو بہو ایک جیسے لگ رہے ہیں۔
Same same hi lag rahe hai
— Julie (@SohamY218451) April 29, 2025
ایک ایکس صارف کا کہنا تھا دونوں ہی اوور ایکٹنگ کر رہے ہیں۔
Dono 20 hi hain overacting mei
— A (@Anil_kz) April 29, 2025
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بالی ووڈ جونی لیور جوی لیور ہمشکل