گنز ورلڈ ریکارڈز نے دنیا کے سب سے لمبے اور سب سے چھوٹے کتے کے درمیان تاریخی ملاقات کی ویڈیو شیئر کی ہے،

ڈین نسل کے 3 فٹ اور 3 انچ لمبے 7 سالہ کتے ریجنالڈ کی ساڑھے 3 انچ قد کے 4 سالہ چیہواہوا نسل کے کتے پرل کی ملاقات اڈاہو میں واقع ریجنالڈ کے مالک کے گھر ہوئی، ریجنالڈ کے مالک سام نے گنیز ورلڈ ریکارڈ کو بتایا کہ دنیا کا سے لمبا کتا ’صرف ایک بڑا بچہ‘ ہے جو انسان کے چھوٹے بچے کی طرح برتاؤ کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کروز شپ کمپنی نے لیگو بوٹس بنانے کا عالمی ریکارڈ قائم کرلیا

’میں اس بات سے پریشان نہیں ہوں کہ ریجی پرل کے بارے میں محتاط نہیں رہے گا، وہ بہت، بہت محتاط اور باخبر ہے، مجھے امید ہے کہ وہ اس کے ساتھ واقعی اچھا رہے گا اور شاید پرل کے مالکان میں خود پرل سے زیادہ دلچسپی لے گا۔‘

پرل کی مالک وینیسا سیملر نے کہا کہ اتنے چھوٹے سائز کا پرل بڑے کتوں کو بہت پسند کرتا ہے، جب پرل بڑے کتوں سے ملتا ہے تو وہ واقعی دوستانہ ہوتا ہے۔ مجھے لگتا ہے کہ اسے کوئی اندازہ نہیں ہے کہ وہ ایک چھوٹا کتا ہے۔

ریگی کے گھر میں صوفے پر دونوں نسل کے کتوں کو متعارف کرایا گیا، وینیسا سیملر کے مطابق عام طور پر وہ بڑے کتوں کے ساتھ واقعی چنچل ہے، وہ صرف ان کے آس پاس رہنا چاہتا ہے۔

مزید پڑھیں: ٹینس اسٹار طلحہ وحید نے سروسز کا عالمی ریکارڈ قائم کردیا

’یہ واقعی ایک پرلطف اور دلچسپ دن تھا، ریجنالڈ بالکل پیارا اور پرل کی طرح چنچل تھا جبکہ پرل کی بہادری متاثر کن تھی۔‘

وینیسا سیملر بہت حیران تھیں کہ پرل ریجی سے زیادہ خوفزدہ نہیں تھا لیکن وہ اس میں بہت پرجوش اور دلچسپی رکھتی تھی، دونوں مالکان نے اتفاق کیا کہ قد میں فرق کے باوجود، دونوں کتے مختلف ہونے سے زیادہ ایک جیسے ہیں۔

’وہ کئی حوالوں سے بہت ملتے جلتے ہیں کیونکہ وہ بے بی ہیں۔‘

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

پرل چنچل دوستانہ ریجنالڈ گنز ورلڈ ریکارڈ.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: چنچل دوستانہ ریجنالڈ گنز ورلڈ ریکارڈ پرل کی

پڑھیں:

کراچی میں ساتویں بار زلزلے کے جھٹکے، شدت 2.4 ریکارڈ

کراچی میں ساتویں بار زلزلے کے جھٹکے، شدت 2.4 ریکارڈ WhatsAppFacebookTwitter 0 2 June, 2025 سب نیوز

کراچی(سب نیوز)کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے ساتویں بار جھٹکے محسوس کیے گئے، ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 2.4 ریکارڈ کی گئی۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق لانڈھی فالٹ لائن پر ساتویں بار زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں، گہرائی 188 کلومیٹر ریکارڈ کی گء جبکہ زلزلے کا مرکز ملیر کے مشرق میں 11 کلومیٹر فاصلے پر تھا۔اس سے پہلے اسی فالٹ لائن پر کچھ دیر پہلے 3.2 شدت کے جھٹکے محسوس کئے گئے تھے، زلزلے کی گہرائی 10 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی، زلزلے کا مرکز کراچی کے علاقے قائد آباد کے نزدیک تھا۔
واضح رہے کہ بعد از نصف شب بھی کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔زلزلے کے جھٹکے ملیر، لانڈھی، قائد آباد میں محسوس کئے گئے جس کے بعد ان علاقوں کے عوام شدید خوف و ہراس میں مبتلا ہوکر گھروں سے باہر نکل آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد کرنے لگے۔یاد رہے کہ اس سے قبل بھی کراچی میں اتوار کی شام پانچ بجکر 33 منٹ پر 3 اعشاریہ 6 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تھے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرسپریم کورٹ، ماحولیاتی انصاف کو فروغ دینے کیلئے کمیٹی کی تشکیل نو سپریم کورٹ، ماحولیاتی انصاف کو فروغ دینے کیلئے کمیٹی کی تشکیل نو شہری قربانی کی کھالیں کالعدم تنظیموں کو دینے سے اجتناب کریں، محکمہ داخلہ کا انتباہ پاکستان ساوتھ ایشین گیمز 2025کی میزبانی کیلئے تیار، تیاریوں کے حوالے سے اعلی سطح کمیٹی تشکیل دنیا کے 10امیر ترین افراد کی نئی فہرست جاری، ایلون مسک سب سے آگے ملک کے بالائی علاقوں میں بارشوں کے نئے اسپیل کی نوید، پنجاب میں آندھی جھکڑ اور بارشوں کا الرٹ جاری مودی سرکار عید الاضحی کے موقع پر دوبارہ جارحیت کر سکتی ہے، حکومت اور اداروں کو چوکس رہنا ہو گا،محمد عارف TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • متوقع بدترین تباہ کن اور مہلک ترین جنگ عظیم
  • وزیر اعظم سے ملاقات
  • کراچی میں 3 دنوں میں 18 زلزلے ، نیا ریکارڈ قائم
  • امام خمینی (رح) کا معجزہ
  • کراچی میں ساتویں بار زلزلے کے جھٹکے، شدت 2.4 ریکارڈ
  • بلاول بھٹو نے نیو یارک پہنچتے ہی اپنا پیغام شیئر کردیا
  • پوری دنیا کو جنگ اور ہائپر نیشنل ازم سے خطرے میں ڈالنے کی بھارتی پالیسی ناقابل قبول ہے، شیری رحمان
  • پوری دنیا کو جنگ اور ہائپر نیشنل ازم سے خطرے میں ڈالنے کی بھارتی پالیسی ناقابل قبول ہے: شیری رحمان
  • جاپان میں مشہور آر پار دِکھنے والا گھر
  • پاکستان میں چھوٹے سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھانے کے لیے مستحکم پالیسیاں ضروری ہیں. ویلتھ پاک