بھارتی فوجی کے ہوش ربا انکشافات : پہلگام فالس فلیگ آپریشن کا بھانڈہ پھوڑدیا
اشاعت کی تاریخ: 1st, May 2025 GMT
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مئی2025ء)بھارتی فوجی کے ہوش رباانکشافات نے پہلگام فالس فلیگ آپریشن کا بھانڈہ پھوڑ دیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی فوج کے ون مہار رجمنٹ کے نائب صوبیدار سورندر سنگھ نے اپنی ہی فوج کے خلاف احتجاج کیا اور اپنے ہی یونٹ کے کمانڈنگ آفیسر کو غدار قرار دے دیا۔نائب صوبیدار سورندر سنگھ نے انکشاف کیا کہ بھارتی فوج کشمیر کے بارڈر پر دہشتگردوں کی سہولت کاری کر رہی ہے، بھارتی فوج ڈیوٹی پر تعینات فوجیوں کو ہٹا کر خود دراندازی کرواتی ہے، یہ سب روزنامہ راشٹریا اور ڈیفنس گزٹ میں شائع ہو چکا ہے۔
نائب صوبیدار سورندر سنگھ نے کہا کہ بھارتی فوج کی سرپرستی میں ہتھیار اور گاڑیاں دہشتگردوں کو دی جاتی ہیں، وزیر دفاع اور حکام بالا کو شکایت درج کروائی مگر کوئی پیش رفت نہ ہوئی، اس انکشاف کے بعد مجھے بارڈر سے ہٹا کر جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دی۔(جاری ہے)
اہلکار نے کہا کہ میرے علاوہ دیگر 20جوانوں کوبھی بارڈرپر ڈیوٹی سے ہٹادیا گیا تاکہ دہشتگردوں کی سہولت کاری ہو، اس انکشاف کے بعد اپنی نااہلی چھپانے کے لئے مجھے پاگل قرار دے کر زبردستی ہسپتال داخل کرادیا گیا، میری میڈیکل رپورٹ کے مطابق میں ممکمل طور پر فِٹ ہوں۔
دفاعی ماہرین نے کہا کہ اس ہوشربا انکشافات کے بعد یہ واضح ہو چکا کہ پہلگام حملے کا ڈرامہ بھارت نے خود رچایا، عالمی برادری کو ریاستی سرپرستی میں بھارتی دہشتگردی کا سخت نوٹس لینا چاہیے۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے بھارتی فوج
پڑھیں:
پہلگام فالس فلیگ آپریشن: پاک فوج کی جنگی تیاریاں عروج پر
پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد بھارت کی جانب سے بڑھتے ہوئے غیر قانونی اقدامات کے پیش نظر پاک فوج کی جنگی مشقیں جاری ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان نہ پہلگام واقعے میں ملوث ہے نہ اس کا بینفشری، اسحاق ڈار کی ڈی جی آئی ایس پی آر کے ہمراہ پریس کانفرنس
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق جنگی مشقوں میں چھوٹے بڑے جدید ہتھیاروں سمیت ٹینکوں، توپ خانہ اور انفنٹری نے حصہ لیا۔
یہ جنگی مشقیں سیالکوٹ، نارووال ، ظفروال اور شکر گڑھ سمیت دیگر علاقوں میں کی جا رہی ہیں۔
مزید پڑھیے: بھارت کی لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ، پاک فوج کا منہ توڑ جواب، دشمن کی چیک پوسٹس تباہ
ذرائع نے کہا کہ پاک فوج کے جوان دفاع وطن کے لیے پر عزم ہیں اور ملک کی سلامتی اور دفاع کے لیے پاک فوج کے جوان قربانی دینے کو تیار ہیں۔
سیکیورٹی ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پاک فوج ہمہ وقت چوکس اور فرض شناسی کے جذبے سے ہر وقت سرشار ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بھارت کا فالس فلیگ آپریشن بھارتی جنگی جنون پاک فوج کی جنگی تیاریاں پاک فوج کی مشقیں