بھارت ہی خوارج دہشتگردوں کا سرپرست ہے، آڈیو کلپ نے رازوں سے پردہ اٹھا دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 1 May, 2025 سب نیوز


پاکستان میں دہشت گردی کرنے والے خوارج کی سرپرستی بھارت کی جانب سے کی جا رہی ہے۔ آڈیو کلپ میں بدنام زمانہ خفیہ ایجنسی را کا دہشت گردی کے لیے کردار ثابت ہوگیا۔

بھارت ہمیشہ سے خوارج کا ایک بڑا سرپرست رہا ہے، جو انہیں اسٹریٹیجک رہنمائی، مالی اور مادی مدد فراہم کرتا ہے تاکہ وہ پاکستان میں اپنے ایجنٹوں کے ذریعے بدامنی اور پرتشدد کارروائیاں کریں۔ پاکستان نے بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘کے ملک میں دہشت گردی میں ملوث ہونے کے ٹھوس شواہد بارہا پیش کیے ہیں۔

خوارج گروہوں کے درمیان ہونےو الی حالیہ گفتگو نے ایک بار پھر ’’را‘‘کی جانب سے دہشتگرد گروہوں کی سرپرستی کو بے نقاب کر دیا ہے، جنہیں پاکستان میں دہشت گردی کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔

اس گفتگو میں افغانستان میں موجود ایک خارجی (عرف ’’انس‘‘) ، شمالی وزیرستان میں موجود اپنے دوسرے دہشتگرد ساتھی (عرف ’’ابوذَر‘‘) کو یہ بتا رہا ہے کہ ایک بھارتی RAW ایجنٹ کے کہنے پر خوارج نے پہلے سے اعلان شدہ دہشتگرد گروہ کا نام تبدیل کرنے کافی فیصلہ کیا ہے۔

مذکورہ گروہ ’’تحریک طالبان غزوہ ہند‘‘کہلایا جاتا تھا، مگر اس کا نام بھارت مخالف ہونے کے باعث را (RAW) ایجنٹس نےاسے بدلنے کا کہا۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ مارچ 2025 میں ’’انقلابِ اسلامی پاکستان (میڈیا سیل – صدائے غزو ہند)‘‘ کے نام سے ایک نیا گروہ سامنے آیا، جسے اپریل 2025 میں بھارتی را کے ہینڈلر کی ہدایت پر ’’اتحاد المجاہدین پاکستان ‘‘ کا نام دے دیا گیا۔

اس گفتگو میں خوارج اسنائپر ہتھیاروں اور دیگر سازوسامان کی دستیابی پر بھی بات کرتے ہیں تاکہ سکیورٹی فورسز کو نشانہ بنایا جا سکے۔

یہ ثبوت واضح طور پر اس بات کی تصدیق کرتا ہے کہ ’’را‘‘کو خوارج دہشتگرد گروہوں پر بڑا اثر و رسوخ حاصل ہے۔ ان دہشتگردوں کو افغانستان کے ذریعے پاکستان میں بدامنی اور دہشت پھیلانے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے تاکہ مالی فوائد حاصل کیے جا سکیں جب کہ مذہب کا استعمال صرف دھوکا دینے کے لیے کیا جاتا ہے۔

حقیقت یہ ہے کہ ’’را‘‘نہ صرف خوارج کو مالی اور مادی امداد فراہم کرتی ہے بلکہ عملی طور پر ان کی رہنمائی کرتی ہے اور ان کے کردار و اہداف بھی خود متعین کرتی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرسینئر فوجی کمانڈر کے بعد بھارتی فضائیہ کے نائب سربراہ ایئرمارشل ایس پی دھارکر بھی برطرف سینئر فوجی کمانڈر کے بعد بھارتی فضائیہ کے نائب سربراہ ایئرمارشل ایس پی دھارکر بھی برطرف پی ٹی آئی کا پاک بھارت کشیدہ صورتحال کے پیش نظر عمران خان کی رہائی کا مطالبہ ایک سو نوے ملین پاؤنڈ کیس: عمران خان کی سزا کیخلاف اپیل 2025 میں مقرر ہونے کا کوئی امکان نہیں، رجسٹرار آفس اسلام آباد.

.. پہلگام فالس فلیگ آپریشن ،’’را‘‘کے خفیہ دستاویز ،،منصوبے سے متعلق چونکا دینے والے انکشافات، تفصیلات سب نیوز پر انصاف تو اللہ کا کام ہے جج تو صرف دستاویز کو دیکھ کر فیصلہ کرتے ہیں، جسٹس جمال مندوخیل بھارتی افواج کو کسی بھی ہدف کو نشانہ بنانے کی مکمل آزادی مل گئی، ٹائمز ناؤ کا انکشاف TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم

ذریعہ: Daily Sub News

پڑھیں:

پہلگام: بھارتی جارحیت

مقبوضہ جموں و کشمیر کے سیاحتی علاقے پہل گام میں سیاحوں پر مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں 2 غیر ملکیوں سمیت 27 سیاح ہلاک ہوگئے، بھارتی ذرائع ابلاغ کی رپورٹوں کے مطابق حملہ آوروں نے صرف مرد سیاحوں کو نشانہ بنایا جب کہ خواتین کو چھوڑ دیا جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ دہشت گردوں نے باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت مرد سیاحوں کو نشانہ بنایا۔ حملے کی ذمے داری ریزسٹنس آف فرنٹ نامی تنظیم نے قبول کرلی ہے۔

دہشت گردی کا واقعہ کہیں بھی وقوع پذیر ہو انسانی جانوں کا نقصان ہر حوالے سے قابل افسوس اور قابل مذمت ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ہر سطح پر ایسے واقعات کی شدید الفاظ میں مذمت کی جاتی ہے۔ پاکستان خود گزشتہ کئی سالوں سے بدترین دہشت گردی کا شکار ہے۔ ملک کے دو اہم صوبے بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں آئے دن دہشت گردی کے واقعات رونما ہوتے رہتے ہیں۔ ابھی چند ہفتے قبل جعفر ایکسپریس پر دہشت گردوں نے ایک بڑا حملہ کیا۔ پاک فوج کے جوانوں نے تمام دہشت گردوں کو جہنم واصل کردیا۔

اس حملے میں ملوث افراد کا مبینہ طور پر افغان سرزمین سے تعلق ثابت ہوا اور پاکستان نے باقاعدہ تحقیقات اور ثبوت کے ساتھ اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا۔ بدقسمتی سے پہلگام حملے کے فوری بعد بھارتی میڈیا نے بغیر کسی تحقیقات اور ٹھوس شواہد کے جلد بازی میں اپنی روایتی پاکستان دشمنی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان پر الزام تراشی کا طوفان اٹھا دیا۔ بھارت کا سوشل میڈیا اکاؤنٹس درحقیقت انتہا پسند حکمران جماعت بی جے پی اور بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ کی پشت پناہی سے رائی کو پہاڑ بنانے بالخصوص پاکستان مخالف زہریلے پروپیگنڈے کا کوئی موقعہ ہاتھ سے جانے نہیں دیتا۔

پہل گام حملے کی ٹائمنگ دیکھیے کہ جب امریکا کے نائب صدر جے ڈی وینس اپنی بھارتی نژاد اہلیہ اوشا کے ساتھ انڈیا کے سرکاری دورے پر تھے ادھر بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی عین اسی روز سعودی عرب کے سرکاری دورے پر گئے ہوئے تھے، جو پہل گام حملے کے بعد دورہ مختصر کر کے واپس انڈیا آئیٗ یوں اس واقعے کو عالمی کوریج کا آسان راستہ مل گیا جو بھارت کی خواہش تھی کہ اس طرح عالمی سیاسی حمایت اور ہمدردی حاصل کی جا سکے۔

بجا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پہلگام حملے کی مذمت کی تو پاکستان کی جانب سے بھی اس حملے کی حکومتی سطح پر مذمت کی گئی۔ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ مودی سرکار پہلگام واقعے کی پہلے پوری طرح تحقیقات کرتی اور ثبوت اکٹھا کرتی پھر میڈیا میں اپنا موقف پیش کرتی لیکن جذباتی اور متعصب مودی حکومت نے سیاحوں پر حملے کا الزام پاکستان کے سر مونڈھتے ہوئے جارحانہ و جنونی اقدامات کا اعلان کردیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت نے نہ صرف سندھ طاس آبی معاہدہ یکطرفہ طور پر معطل کر دیا بلکہ اٹاری بارڈر بھی بند کرتے ہوئے بھارت میں موجود پاکستانیوں کو 48 گھنٹے میں ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا۔ مزید نئی دہلی نے پاکستانی ہائی کمیشن میں دفاعی، ملٹری، بحری اور فضائی مشیروں کو ناپسندیدہ قرار دیتے ہوئے ایک ہفتے میں انڈیا چھوڑنے کی ہدایت کر دی ہے اور اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن سے اپنے دفاعی، بحریہ اور فضائی مشیروں کو بھی واپس بلانے کا فیصلہ کیا۔ پاکستان نے سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے کے بھارتی اقدام کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے بھارت پر واضح کردیا کہ پاکستان کا پانی روکنے کے کسی بھی عمل کو جنگ تصور کیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • پہلگام فالس فلیگ،بی بی سی نے پہلگام واقعہ میں بھارتی جھوٹ کا پردہ چاک کردیا
  • بھارت ہی خوارج دہشتگردوں کا سرپرست ہے، آڈیو کلپ نے رازوں سے پردہ اٹھا دیا
  • پہلگام فالس فلیگ آپریشن پردہ چاک ہونے پر بھارت حواس باختہ ہوگیا
  • پاکستان میں بھارتی دہشت گردی
  • بھارت دہشت گردی کا بڑا اسپانسر
  • شام، جولائی رژیم کے دہشتگردوں اور مزاحمتی فورسز میں شدید جھڑپیں، 16 افراد ہلاک
  • بھارت پاکستان میں دہشت گردی پھیلا رہا ہے، پاکستان نے ثبوت پیش کر دیے
  • پہلگام: بھارتی جارحیت
  • شاہ رخ خان نے 59 سال کی عمر میں فٹ رہنے اور جوان نظر آنے کے راز سے پردہ اٹھا دیا