آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ بھارت کے کسی بھی فوجی مس ایڈونچر کا فوری اور بھرپور جواب دیا جائے گا، پاکستان علاقائی امن کا عزم کیے ہوئے ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے ٹلہ فیلڈ فائرنگ رینجز کا دورہ کیا، آرمی چیف نے ہیمر اسٹرائیک مشق کا مشاہدہ کیا۔

فوٹو آئی ایس پی آر

آرمی چیف نے فوجیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قومی مفاد کے تحفظ کے لیے ہماری تیاری اور عزم مطلق ہے، پاکستان علاقائی امن کا عزم کیے ہوئے ہے، ہمارا قومی مفاد کے تحفظ کےلیے تیاری اور عزم مطلق ہے۔

فوٹو آئی ایس پی آر

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے قوم کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع کےلیے مسلح افواج کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا۔

آرمی چیف نے افسروں اور جوانوں کے بلند حوصلے کو سراہا اور ان کے جذبے کو پاک فوج کی آپریشنل مہارت قرار دیا۔

فوٹو آئی ایس پی آر

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کی منگلا اسٹرائیک کور کی جانب سے فیلڈ ٹریننگ مشق کی گئی۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: ا ئی ایس پی ا ر آرمی چیف چیف نے

پڑھیں:

پہل نہیں کریں گے، بھارت نے حملہ کیا تو جواب بھرپور دیں گے، اسحاق ڈار

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ہم پہل نہیں کریں گے لیکن اگر بھارت نے حملہ کیا تو جواب بھرپور دیں گے۔

سینیٹ اجلاس سے خطاب میں اسحاق ڈار نے قومی سلامتی کے معاملے پر اتحاد کا مظاہرہ کرنے پر اپوزیشن سمیت تمام ارکان پارلیمان کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ واضح کہہ رہا ہوں پاکستان کا پہلگام واقعہ سے کوئی لینا دینا نہیں، لیکن اگر بھارت نے کوئی جارحیت کی تو اینٹ کا جواب پتھر سے دیا جائے گا۔

اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ ہم نے پہلے دن ہی کہا تھا کہ بھارت کو ترکی بہ ترکی جواب دیں گے، بھارت کا بیانیہ ناکام ہوگیا، بھارتی اب خود نریندر مودی سے استعفیٰ مانگ رہے ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ پلوامہ ہوا تو بھارت نے آرٹیکل 370 کو ختم کیا، شک ہے کہ پہلگام کا ڈرامہ سندھ طاس معاہدے کو ختم کرنے کےلیے رچایا گیا۔

نائب وزیراعظم نے یہ بھی کہا کہ کسی جنگ میں اس معاہدے کو معطل نہیں کیا گیا، معاہدے ختم نہیں ہوسکتے جب تک دونوں فریق اتفاق نہ کریں۔

انہوں نے کہا کہ بھارت نے اگر کوئی کارروائی کی تو بھرپور جواب دیا جائے گا، ہم پہل نہیں کریں گے، بھارت نے پہل کی تو اینٹ کا جواب پتھر سے ہوگا۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارت کے سیاست دان خود کہہ رہے ہیں کہ بھارت کی حکومت کی ناکام ہو چکی ہے، ہم کہہ چکے ہیں کہ اگر بھارت نے پاکستان کے پانی کے ساتھ کوئی گڑ بڑ کی تو یہ اقدام جنگ تصور کیا جائے گا۔

اُن کا کہنا تھا کہ وزیرا عظم تحقیقات کی پیش کش کر چکے ہیں، ہمارا دامن صاف ہے اسی لیے تو تحقیقات کی پیشکش کی ہے، اگر کوئی جارحیت کی گئی تو ہم خاموش نہیں بیٹھیں گے۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ دوست ملکوں کو بھارتی بے بنیاد الزامات سے آگاہ کیا، کچھ ممالک خود ہمارے ساتھ اس معاملے پربات کرنے کو تیار ہیں، کچھ ممالک کو ہم نے صورتحال پر بریف کیا۔

انہوں نے کہا کہ چین اور ترکیے نے معاملے پر واضح کہا ہے کہ ہم آپ کے ساتھ ہیں، سعودی عرب، قطر، ہنگری، آذربائیجان، یو اے ای کے وزیر خارجہ سے بات کی۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ سب نے پیغام دیا کہ ملکی سلامتی پرہم سب ایک ہیں، چین کے وزیر خارجہ نے یقین دہانی کرائی کہ وہ ہمارے ساتھ ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • پاک فوج ہر وقت تیار ،بھارت کی طرف سے کوئی بھی فوجی مہم جوئی کی گئی تو اس کا فوری، سخت اور واضح جواب دیا جائے گا،آرمی چیف
  • بھارت کے کسی بھی فوجی مس ایڈونچر کا فوری اور بھرپور جواب دیا جائے گا، آرمی چیف
  • ’بھارتی فوجی مہم جوئی کا فوری اور بھرپور جواب دیا جائے گا‘ آرمی چیف اگلے مورچوں پر پہنچ گئے
  • بھارت کی کسی بھی عسکری مہم جوئی کا فوری، دوٹوک اور بلند سطح جواب دیا جائے گا، آرمی چیف
  • پاکستان خطے میں امن کا خواہاں لیکن بھارت کی کسی بھی کارروائی کا منہ توڑ جواب دینگے، آرمی چیف
  • کوئی غلط فہمی میں نہ رہے،بھارت کی فوجی مہم جوئی کاداندان شکن جواب دیا جائے گا،آرمی چیف
  • کسی کو کچھ شک نہیں ہونا چاہیے بھارت کو بھرپور جواب دیں گے؛ وزیرِ دفاع
  • بھارت کی ایل او سی پر اشتعال انگیزی، پاک فوج کا بھرپور جواب، دشمن کے مورچے تباہ
  • پہل نہیں کریں گے، بھارت نے حملہ کیا تو جواب بھرپور دیں گے، اسحاق ڈار