مزدوروں کے مقدمات جلد اور منصفانہ طور پر حل کیے جائیں گے، چیف جسٹس
اشاعت کی تاریخ: 1st, May 2025 GMT
مزدوروں کے مقدمات جلد اور منصفانہ طور پر حل کیے جائیں گے، چیف جسٹس WhatsAppFacebookTwitter 0 1 May, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز)چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے یوم مزدور پر مزدوروں کی محنت، لگن اور ملک کی ترقی میں اہم کردار کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ مزدورں کے مقدمات جلد اور منصفانہ طور پر حل کیے جائیں گے۔
چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے یوم مزدور کے موقع پر جاری کیے گئے اپنے پیغام میں کہا کہ مزدور قوم کی ترقی کی بنیاد ہیں، ان کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، پاکستان کا آئین مزدوروں کو عزت، مناسب تنخواہ اور اچھے کام کے حالات دینے کی ضمانت دیتا ہے۔انہوں نے کہا کہ عدلیہ مزدوروں کے حقوق کی حفاظت اور ان کے ساتھ انصاف کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے، عدالتوں نے ہمیشہ مزدوروں کے استحصال کو روکا اور ان کے حقوق کے تحفظ کے لیے فیصلے کیے۔
چیف جسٹس نے کہا کہ مزدوروں کے مقدمات جلد اور منصفانہ طور پر حل کیے جائیں گے، عدلیہ کام کی جگہ پر حفاظت، مساوات اور بچوں کی مشقت کے خاتمے کے لیے پر عزم ہے۔چیف جسٹس نے کہا کہ عدلیہ ایک منصفانہ اور مساوی معاشرے کے لیے کام جاری رکھے گی، ہر مزدور کی عزت اور وقار کو یقینی بنانا عدلیہ کی اولین ترجیح ہے، مزدوروں کے حقوق کے لیے مل کر کام کریں تاکہ آئین کا خواب پورا ہر۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبروزیر اعظم کا امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی سے ٹیلیفونک رابطہ،بھارت کی آبی جارحیت پر شدید تحفظات کا اظہار وزیر اعظم کا امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی سے ٹیلیفونک رابطہ،بھارت کی آبی جارحیت پر شدید تحفظات کا اظہار عنقریب قائم ہونے والی فری مارکیٹ سے بجلی کی قیمت کم ہوگی، وزیراعظم طوفانی بارش کے پیش نظرچیئرمین سی ڈی اے کی ہدایت پرسی ڈی اے، ایم سی آئی اور ضلعی انتظامیہ کی مشترکہ ٹیمیں فیلڈ میں... بھارت، شوہر سے داڑھی پر اختلاف، خاتون دیور کے ساتھ بھاگ گئی پاکستان ایک نازک موڑ پر کھڑا ہے، بحران کی اس گھڑی میں عمران خان کی قیادت ناگزیر ہے، پی ٹی آئی سیاسی کمیٹی اسلام آباد کو جدید اور بہترین ٹرانسپورٹ کی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے،چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا
Copyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: مزدوروں کے چیف جسٹس کے لیے کہا کہ
پڑھیں:
اے پی ایس شہدا کے لواحقین کو معاوضہ پیکج کی عدم ادائیگی، سپریم کورٹ نے وفاقی حکومت سے جواب طلب کرلیا
سپریم کورٹ آف پاکستان نے سانحہ آرمی پبلک سکول (اے پی ایس) کے شہدا کے لواحقین کو اعلان کردہ معاوضہ پیکج نہ ملنے کے معاملے پر وفاقی حکومت سے جواب طلب کرلیا ہے۔
کیس کی سماعت جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے کی۔ دوران سماعت جسٹس عرفان سعادت نے ریمارکس دیے کہ درخواست 25 دن کی تاخیر سے دائر کی گئی ہے۔
درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ شہدا کے لواحقین کو حکومت کی جانب سے اعلان کردہ پیکج تاحال نہیں ملا۔
اس پر جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دیے کہ اگر کوئی پیکج دیا گیا ہے تو وہ تمام متاثرہ لواحقین کو ملنا چاہیے۔
انہوں نے وفاقی حکومت کو ہدایت کی کہ وہ عدالت کو آگاہ کرے کہ پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد ہوا ہے یا نہیں۔
سماعت کے دوران یہ بھی بتایا گیا کہ پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد نہ ہونے کے خلاف شہدا کے لواحقین کی جانب سے توہین عدالت کی درخواست دائر کی گئی تھی، تاہم پشاور ہائیکورٹ نے مذکورہ درخواست کو خارج کر دیا تھا۔
بعد ازاں سپریم کورٹ نے وفاقی حکومت سے جواب طلب کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews جواب طلب سپریم کورٹ عدم ادائیگی معاوضہ پیکج وفاقی حکومت وی نیوز