Daily Ausaf:
2026-06-03@01:20:42 GMT

غرور کی قیمت، جنگ کی گونج

اشاعت کی تاریخ: 2nd, May 2025 GMT

(گزشتہ سے پیوستہ)
ایسی صورتحال میں بھی ایٹمی جنگ کاخطرہ عالمی دباکوبڑھاسکتاہے۔اگرچہ موجودہ صورتحال تشویشناک ہے،لیکن تاریخی تجربات اورایٹمی طاقت ہونے کے ناطے دونوں ممالک مکمل جنگ سے گریزکریں گے۔ممکنہ طورپریہ تنائو محدودفوجی جھڑپوں، سفارتی دبائو یاپانی کے معاہدے پرمذاکرات تک ہی محدود رہے گا۔بین الاقوامی برادری کافوری مداخلت کرنا اور دونوں طرف کے لئے بات چیت کا راستہ ہموار کرناہی اس بحران کوسلجھانے کا واحد ذریعہ نظر آ تا ہے ۔
آج جب زمین پرایک نیاسنگین بحران سراٹھا رہا ہے،یہ سوال ازحداہمیت اختیارکرگیاہے کہ کیاامریکا اس آتش فشاں کے دھانے کوبند کرسکتا ہے؟ امریکا، چین،یاسعودی عرب جیسے ممالک ثالثی کی کوشش کرسکتے ہیں۔امریکاپہلے ہی اس بحران کو ’’انتہائی تشویش ناک‘‘ قراردے چکا ہے ۔ عالمی بینک بھی سندھ طاس معاہدے کی بحالی کے لئے اقدامات کرسکتا ہے۔
دونوں ممالک معاشی بحران(مہنگائی،بیرونی قرضے)کاشکارہیں۔طویل جنگ دونوں کے لئے تباہ کن ہوسکتی ہے،جس کی وجہ سے حکومتیں ممکنہ طورپرتصادم سے گریزکریں گی۔
دونوں ایٹمی طاقتیں ہونے کے ناطے کسی بھی بڑے تصادم کوباہمی طورپرایٹمی جنگ،یقینی تباہی (ایم اے ڈی)کی نظریے کی روشنی میں دیکھا جاتا ہے۔یہی وجہ ہے کہ تجزیہ کاروں کاخیال ہے کہ جنگ کی صورت میں’’جیتنے والاکوئی نہیں ہوگا‘‘۔
مودی کی حکومت کشمیراورقومی سلامتی کے بیانیے کوجہاں اپنی آئندہ انتخابی مہم کاحصہ بناتی چلی آرہی ہے،اسی طرح بی جے پی کی اکھنڈ بھارت کی سوچ پاکستان کے خلاف سخت مؤقف کوہوادے رہی ہے۔انڈیایہ سمجھتاہے کہ اس وقت پاکستان24 مہنگائی،کرنسی کی کمی اوردوماہ بعدایک مرتبہ پھرآئی ایم ایف کی کڑی شرائط کی صورت میں پاکستانی معیشت مکمل طورپر دباؤمیں آجائے گی اورپاکستان کودیوالیہ کی طرف لیجانے کے بعد امریکی،اسرائیلی اوران کے تمام مغربی اتحادیوں کی طرف سے شدیددباؤکے بعداس کی ایٹمی طاقت کومعزول کیاجاسکے گا۔
ایسی صورتحال میں پاکستانی فوج کی جانب سے قومی سلامتی کے بیانیے پرسختی سے عملدرآمدکااعلان ہوجائے گااوریقیناجہاں امریکااس خطے میں انڈیا کو اپنااسٹریٹیجک پارٹنرسمجھتاہے وہاں چین پاکستان کاایک ایسااہم اتحادی ہے جس نے یہ اعلان کررکھا ہے کہ اسے پاکستان کی سلامتی اسی طرح عزیزہے جس طرح امریکاکو اسرائیل کی کی سلامتی عزیز ہے۔اس کے ساتھ ہی یواے ای،سعودی عرب، ترکی کے علاوہ دیگر اسلامی ممالک بھی پاکستان کی جہاں مالی مددکرسکتے ہیں وہاں ان حالات کوقابومیں رکھنے کے لئے مذاکرات کے لئے پلیٹ فارم مہیاکرسکتے ہیں۔
تاریخ شاہدہے کہ بڑی طاقتیں اپنے مفادات کے تحفظ میں توچابک دستی سے کام لیتی ہیں،مگرانصاف کی ترازوکوتھامنے میں ان کی انگلیاں اکثرلرزنے لگتی ہیں۔امریکاچاہے تواپنی سفارتی طاقت کے بل پراس بھڑکتے تنورمیں کچھ ٹھنڈک بھرسکتاہے،مگراس کے لئے ضروری ہے کہ وہ مساویانہ اورغیرجانبدارانہ کردار ادا کرے،وگرنہ ایک جانب دبامزیدخطرات کوجنم دے سکتا ہے۔کیادونوںممالک ماضی کی جنگوں اوربحران سے سبق حاصل کرنے کی بجائے ایسی تاریخ کودہرانے کی حماقت کریں گے جب کارگل جنگ 1999ء میں محدود جنگ کے باوجوددونوں ممالک کوبھاری جانی ومالی نقصان اٹھاناپڑاتھا۔
2019ء پلوامہ کے فالس فلیگ آپریشن کے بعدانڈیاکے فضائی حملے کے بعدپاکستان کی طرف سے طیارہ گرانے اورقیدی واپس کرنے کے عمل نے جہاں یہ ثابت کیاکہ پاکستان اپنی سرحدوں کی حفاظت کے لئے کس قدرحساس اورچوکس ہے وہی اس نے واضح پیغام دیاتھاکہ خطے میں تصادم کو’’کنٹرول‘‘کرنابھی اس کے لئے اسی صورت ممکن ہے اگراس کی سرحدوں کی مکمل حفاظت ہو۔ علاوہ ازیں2001-2002ء میں انڈیا نے10ماہ تک لاکھوں فوجیوں کی سرحدپرتعیناتی کرکے پاکستان کے اعصاب کواچھی طرح آزما لیا تھا جبکہ اس وقت بھی ایٹمی جنگ کے خطرات پیداہوگئے تھے۔
1965،1971،اور1999ء کی جنگیں دونوں ممالک کے لئے تباہ کن رہی ہیں۔ان تجربات نے ثابت کیاہے کہ جنگ کسی مسئلے کاحل نہیں۔تاہم انڈیاکاسندھ طاس معاہدہ توڑنا پاکستان کی زراعت اورپینے کے پانی کے لئے خطرہ ہے۔اگرانڈیایہ قدم اٹھاتاہے توپاکستان کی جانب سے فوجی ردعمل کاامکان بڑھ جاتاہے۔خطرہ کی بات یہ ہے کہ گودی میڈیا مودی کی حکومت کوتقویت دینے کے لئے قوم پرست بیانیہ عوامی حمایت حاصل کرنے کیلئیاستعمال ہورہاہے، جو تناؤ کومزیدہوادے سکتاہے۔ضرورت اس امرکی ہے کہ مستقبل میں جنگی تباہی کے امکانات کے پیشِ نظرماضی کی غلطیوں سے سبق حاصل کیاجائے۔
سندھ طاس معاہدے کوبحال کرنے کے لئے عالمی بینک یااقوام متحدہ کوفوری حرکت میں آکرانڈیاکواس حماقت پرتنبیہ کرنے کی ضرورت ہے۔اس کے ساتھ ہی کشمیرپر’’سیاسی حل ‘‘کی بات چیت(مثلاً2003ء کی جنگ بندی لائن کااحترام)کی ضمانت دیتے ہوئے کشمیر جیسے سب سے پرانے ایجنڈے پرسرگرمی کے ساتھ قراردادوں پرعملدرآمدکاحکم دیناچاہئے۔ اقتصادی اور سفارتی جنگ (اجارت بندکرنا،سفارت کاروں کو نکالنا) کے تناؤکوجلدازجلدختم ہونا چاہئے۔ سائبر جنگ کے ذریعے بنیادی ڈھانچے کونشانہ بنانے کے عمل کافوری خاتمہ ہوناچاہئے۔۔
دونوں ممالک’’سرحدپار‘‘کارروائی کر کے اپنی عوامی حمایت بڑھانے کی کوششوں کوترک کریں گے،کیونکہ یہی عوامل بعدازاں ایٹمی جنگ کے خطرات کاسبب بنتے ہیں۔
تاریخ کااٹل سبق ہے کہ جنگ میں کوئی فاتح نہیں ہوتا۔برصغیرکی تاریخ ہمیں بارباریہی پیغام دیتی ہے کہ جنگوں نے صرف شکستیں دی ہیں،نہ کہ عزتیں۔ کارگل ہویاممبئی حملے، لاہور معاہدہ ہویا آگرہ سمٹ ہر تجربہ یہ چیخ چیخ کرکہہ رہاہے کہ تصادم، خواہ جتنابھی محدود ہو، بالآخربربادی کوجنم دیتا ہے ۔
علامہ اقبالؒ کی گہربارصداآج بھی ہمارے کانوں میں گونجتی ہے:
جنگ اپنے اصولوں پہ اگرچہ ہے قتال
ہے مگر عشقِ وطن کارِدرویشاں بھی
اورمیرکی دردبھری شاعری ہمیں یہ نصیحت دیتی ہے:
جنگ وجدل سے شہرا جڑے،بستی ویران ہوئی
اے میر!اب کے ہم بھی چپ رہے،دل خون ہوا
پاکستان اوربھارت کے بیچ بڑھتاہواتنامحض سیاسی چپقلش نہیں،بلکہ ایک ایسانازک موڑہے جہاں ایک غلط قدم،نسلوں کی بربادی کاپیش خیمہ بن سکتا ہے۔ جنگ کی راہ میں نہ کوئی فاتح ہوتاہے نہ مغلوب،فقط مائیں اپنی گودیں اجاڑتی ہیں اورتہذیبیں اپنے خواب دفن کرتی ہیں۔یہ خطہ،جس کی مٹی محبتوں کی خوشبوسے معطرہونی چاہیے تھی،آج نفرت کی بارود سے سلگ رہی ہے۔اگراب بھی ہوش کے دامن کونہ تھاماگیا،توتاریخ ایک اورنوحہ لکھنے پرمجبورہوجائے گی۔وقت کاتقاضاہے کہ دونوں ملکوں کی قیادت اپنے غرورکو تھام کرحکمت کا چراغ روشن کرے کہ جنگ کے میدانوں میں اگر کوئی چیزہمیشہ ہارتی آئی ہے،تووہ انسانیت ہے۔ یہ وقت اشتعال اورغرورکی منڈی میں تلواریں چمکانے کانہیں بلکہ تدبراورحکمت کی راہوں پرچراغ جلانے کاہے۔
عقل کو تنقید سے فرصت نہیں
عشق پر اعمال کی بنیاد رکھ
آج اگرعقل تنقیدکے تیربرسانے میں مصروف رہی اورعشقِ وطن محض نعروں کاایندھن بن کررہ گیا،تودونوں ملکوں کامقدرتباہی کے اندھیروں میں ڈوب جائے گا۔تاریخ کے اوراق ہم سے یہ سوال کررہے ہیں کیاہم تہذیب کے وارث بنیں گے یابربادی کے سوداگر ؟
چندسنجیدہ تجزیہ کاروں کایہ خیال کہ ماضی کی تلخ یادیں دونوں ملکوں کومکمل تصادم سے بازرکھیں گی،ایک امید کی کرن ضرورہے۔1947ء سے لے کرکارگل اورممبئی حملوں تک،دونوں ممالک نے بارہاتلخیاں جھیلیں اوربارہاپچھتاوے کازہرچکھا ہے ۔ شایداسی تجربے نے دونوں قوموں کے فیصلہ سازوں کویہ شعوردیاہوکہ مکمل جنگ کی راہ ہلاکت کی شاہراہ ہے،اور کوئی بھی ذی شعورقوم اپنے ہی ہاتھوں اپنی بربادی کاپروانہ جاری نہیں کرتی۔ماضی کا یہی بہترین سبق ہے جوآج کی کشیدگی میں بھی یہی پیغام دے رہاہے۔ جب نفرت کی آندھیاں سرحدوں کے دونوں طرف چراغ گل کرنے لگیں، تو دانشمندی کا تقاضاہے کہ تلواریں نیام میں رہیں اور زبانیں مرہم کی صورت اختیارکریں۔
پاکستان اوربھارت کے بیچ بڑھتاہواتنامحض سیاسی چپقلش نہیں،بلکہ ایک ایسانازک موڑہے جہاں ایک غلط قدم،نسلوں کی بربادی کاپیش خیمہ بن سکتا ہے۔ جنگ کی راہ میں نہ کوئی فاتح ہوتاہے نہ مغلوب،فقط مائیں اپنی گودیں اجاڑتی ہیں اور تہذیبیں اپنے خواب دفن کرتی ہیں۔یہ خطہ،جس کی مٹی محبتوں کی خوشبوسے معطرہونی چاہیے تھی،آج نفرت کی بارود سے سلگ رہی ہے۔اگراب بھی ہوش کے دامن کونہ تھاماگیا،توتاریخ ایک اورنوحہ لکھنے پرمجبورہوجائے گی۔
ایسے میں ایک حکایت رہنمائی کرتی ہے کہا جاتا ہے کہ دوشہزادے تخت کی جنگ میں الجھ گئے۔ دونوں کے درمیان ایک ندی بہتی تھی۔برسوں کی لڑائی سے ندی سوکھ گئی،مٹی پھٹ گئی ، زرخیززمین بنجر ہوگئی۔جب ہوش آیاتونہ تخت بچاتھانہ تخت نشیںفقط ایک بیجان ملبہ اورصحرائی ہواان کااستقبال کرتی تھی۔تب ایک بزرگ نے کہاجوزمین خون سے سیراب ہو، وہاں کبھی محبت کے پھول نہیں کھلاکرتے۔
یہ دنیاکاواحدایساخطہ ہے جہاں چارباضابطہ تسلیم شدہ نیوکلئیرممالک ایک دوسرے کے ہمسائے ہیں اورایران پانچواں ملک ہے جو اس صلاحیت کے بالکل قریب ہے۔ان حالات میں توعالم انسانیت اورساری دنیا کے لئے دیرپااور مستقل امن اس لئے ضروری ہے کہ کوئی معمولی چنگاری اس بارودی خطے کوساری دنیا سمیت صفحہ ہستی سے مٹاسکتی ہے۔
جب نفرت کی ہوائیں چراغوں کوبجھانے پرتلی ہوں،جب سیاسی جوش وخروش،عقل وفہم کے تاج کو زمین پرپھینک دے،تووہ لمحہ آجاتاہے جب ایک پوری نسل کے خواب،میدانِ جنگ کی گردمیں گم ہوجاتے ہیں۔ایسے وقت میں قیادت کی اصل عظمت اسی میں ہے کہ وہ انتقام کی تپتی ہوئی راہوں کوچھوڑکر مفاہمت کے باغات کی طرف لوٹے۔وقت کاتقاضا ہے کہ غرورکی زنجیریں توڑی جائیں اورحکمت کاپرچم بلندکیا جائے۔ تباہی سے پہلے ہوش کی اس صداپرکان دھرنے کی ضرورت ہے۔
ہم دعا کرتے ہیں کہ خداوندِوقت اس خطے کے مقتدررہنمائوں کے دلوں میں وہ نورِبصیرت پیداکرے جس سے وہ عداوت کی دھند کوچیرکرمحبت کے افق تک پہنچ سکیں اوراس دھرتی پرنفرت کی تیزہواں کی جگہ امن کے بادِنسیم کاگزرہو۔ برصغیرپرتباہی کی آندھی اورجنگی بادلوں کی بجائے ہوش کے چراغ روشن کردے تاکہ انسانیت ہارنے اورآنے والی قیامت سے محفوظ رہ سکے۔ آمین۔
حتمی پیغام یہ ہے کہ تاریخ گواہ ہے کہ جنگیں مسائل حل نہیں کرتیں۔دونوں ممالک کواپنی عوام کی بھلائی کیلئے تنازعات کے پرامن حل پرتوجہ دینی چاہیے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: دونوں ممالک پاکستان کی ایٹمی جنگ ہے کہ جنگ ہیں اور نفرت کی رہی ہے کی طرف کے لئے جنگ کے جنگ کی کی جنگ

پڑھیں:

بٹ کوائن کی تاریخی گراوٹ، سرمایہ کاروں کے کروڑوں ڈالر ڈوب گئے

دنیا کی سب سے بڑی اور مقبول ترین کرپٹو کرنسی ’بٹ کوائن‘ کی قیمت میں اچانک تاریخی گراوٹ دیکھی گئی ہے، جس کے بعد یہ 70 ہزار ڈالر کی نفسیاتی سطح سے بھی نیچے گر گیا ہے۔

مارکیٹ رپورٹ کے مطابق اس اچانک کمی کے نتیجے میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرپٹو مارکیٹ سے تقریباً 80 کروڑ (800 ملین) ڈالر مالیت کی لیوریجڈ ٹریڈنگ پوزیشنز یکدم ختم (لیکویڈیٹ) ہو گئی ہیں، جس سے سرمایہ کاروں کو شدید ترین نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

قیمتوں میں گراوٹ اور مارکیٹ کیپٹلائزیشن میں کمی

مارکیٹ کے تازہ ترین ڈیٹا کے مطابق منگل کو ’بٹ کوائن‘ کی قیمت گر کر تقریباً 69,400 ڈالر کی کم ترین سطح پرآگئی، جو گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4.4 فیصد کی نمایاں ترین کمی کو ظاہر کرتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ایران امریکا مذاکرات کا دوسرا دور، بٹ کوائن کی قیمت پر کیا اثرات مرتب ہورہے ہیں؟

مارکیٹ کیپٹلائزیشن کے لحاظ سے دنیا کی سرفہرست 10 کرپٹو کرنسیوں میں یہ سب سے بڑی گراوٹ ریکارڈ کی گئی ہے۔ بٹ کوائن کے اس زوال کے اثرات پوری کرپٹو مارکیٹ پر مرتب ہوئے، جس کے باعث مجموعی ڈیجیٹل مارکیٹ ویلیو 3 فیصد سے زیادہ کمی کے بعد تقریباً 2.47 ٹریلین ڈالر تک نیچے آگئی ہے۔

ٹریڈرزکے کروڑوں ڈالر ڈوب گئے

کرپٹو مارکیٹ کے اعداد و شمار فراہم کرنے والے معتبر عالمی ادارے ’کوائن گلاس‘ کے مطابق حالیہ فروخت کے شدید دباؤ کی وجہ سے 24 گھنٹوں میں 800 ملین ڈالر کی پوزیشنز مارکیٹ سے آؤٹ ہوئیں۔

ڈیٹا کے مطابق لانگ پوزیشنزمیں تقریباً 700 ملین ڈالر (قیمت بڑھنے کی امید پر لگائے گئے سودے) جبکہ شارٹ پوزیشنز میں تقریباً 100 ملین ڈالر (قیمت گرنے کی امید پر لگائے گئے سودے) شامل ہیں۔

سب سے زیادہ نقصان بٹ کوائن سے منسلک ٹریڈرز کو برداشت کرنا پڑا، جن کی تقریباً 500 ملین ڈالر مالیت کی پوزیشنز ڈوب گئیں، جو کہ مجموعی مارکیٹ لیکویڈیشنز کا سب سے بڑا حصہ ہے۔

’ای ٹی ایف‘ آؤٹ فلو دباؤ میں اضافہ

کرپٹو کرنسی سے وابستہ مبصرین اور تجزیہ کاروں کے مطابق اس بڑی فروخت کی سب سے بڑی وجہ اسپاٹ بٹ کوائن ایکسچینج ٹریڈ فنڈ (ای ٹی ایف)  سے سرمایہ کاروں کا مسلسل پیسہ نکالنا ہے۔

مزید پڑھیں:مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے دوران بٹ کوائن مضبوط، قیمت 80 ہزار ڈالر تک پہنچنے کا امکان

اسپاٹ بٹ کوائن ای ٹی ایف سے مسلسل 11 تجارتی سیشنز سے سرمایہ کا اخراج (نیٹ آؤٹ فلو) ریکارڈ کیا جا رہا ہے، جبکہ اسپاٹ ’ایتھیریم ای ٹی ایف‘ سے بھی مسلسل 15 سیشنز سے سرمایہ نکالا جا رہا ہے۔

کرپٹو تجزیہ کار ’ایمبر سی این‘ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ جب سے اسپاٹ ای ٹی ایف مصنوعات کا آغاز ہوا ہے، بٹ کوائن اور ایتھیریم کی قیمتیں ای ٹی ایف فنڈز کے بہاؤ سے بہت زیادہ منسلک ہو چکی ہیں، یہی وجہ ہے کہ فنڈز کے اخراج کا براہِ راست اور فوری اثر قیمتوں پر پڑ رہا ہے۔

ایتھیریم مارکیٹ میں نسبتاً مستحکم

دلچسپ بات یہ ہے کہ اس شدید مندی کے دوران دوسری بڑی کرپٹو کرنسی ’ایتھیریم‘ نے مارکیٹ میں نسبتاً بہتر اور مستحکم کارکردگی دکھائی۔ ایتھیریم کی قیمت تقریباً 1,970 ڈالر کے قریب برقرار رہی اور اس میں بٹ کوائن کے مقابلے میں کم اتار چڑھاؤ دیکھا گیا۔

ماہرینِ معیشت کا کہنا ہے کہ اگر ای ٹی ایف سے سرمایہ کے اخراج کا یہ سلسلہ نہ رکا تو کرپٹو مارکیٹ پر دباؤ برقرار رہ سکتا ہے، یہی وجہ ہے کہ عالمی سرمایہ کار آنے والے چند دنوں میں مارکیٹ کے رجحان پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اخراج ای ٹی ایف بٹ کوائن ڈالر سرمایہ کاروں عالمی سرمایہ کرپٹو مارکیٹ گراوٹ ماہرین معیشت ملین ڈالر

متعلقہ مضامین

  • مسجد اقصیٰ میں اسرائیلی آبادکاروں کی دراندازی: پاکستان سمیت 8 ممالک کا شدید ردعمل، پورا حرم صرف مسلمانوں کی عبادت گاہ قرار
  • بٹ کوائن کی تاریخی گراوٹ، سرمایہ کاروں کے کروڑوں ڈالر ڈوب گئے
  • ایران-امریکا مجوزہ معاہدہ، عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت میں کمی
  • پاکستان اور اٹلی کے درمیان سفارتی پاسپورٹ ہولڈرز کے لیے ویزا فری سفر کا نیا معاہدہ
  • مصر کے وزیرِ خارجہ کا اسحاق ڈار کو ٹیلیفون، خطے کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال
  • پاکستان اور اٹلی کے درمیان سفارتی پاسپورٹ پر ویزے کی شرط ختم
  • ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ؛ بجلی کی فی یونٹ قیمت میں اضافے کا امکان
  • پاکستان میں سونے کی قیمت میں پھر بڑا اضافہ
  • سونے کی فی تولہ قیمت میں پھر سے ہزاروں روپے کا اضافہ
  • وزیر ریلوے کی اطالوی قومی دن کے موقع پر اٹلی کی حکومت اور عوام کو مبارکباد