پاکستان کسٹمز نے گدھوں کی کھالوں کی اسمگلنگ کی کوشش کو ناکام بنادیا
اشاعت کی تاریخ: 2nd, May 2025 GMT
کراچی:
پاکستان کسٹمز نے گدھوں کی کھالوں کی اسمگلنگ کی کوشش کو ناکام بنادیا۔
لیدر پراڈکٹس کی آڑ میں 14ہزار کلوگرام گدھوں کی کھال چین بھیجی جارہی تھی، گدھوں کی کھالوں کا برآمدی کنسائمنٹ SAPT ٹرمنل میں گرین چینل سے کلئیر ہوچکا تھا۔
کنٹینر نمبر SEGU-3154225 کو بحری جہاز پر لوڈ کرنے کی اجازت بھی مل گئی تھی، کسٹمز انفورسمنٹ نے لوڈ ہونے سے قبل کنسائمنٹ کی تفصیلی جانچ پڑتال کی تو ممنوعہ کھالیں برآمد ہوئیں۔
پاکستان کی برآمدی پالیسی کے تحت گدھوں کی کھال برآمد کرنے پر پابندی عائد ہے، ممنوعہ گدھوں کی کھالوں کی مالیت 8کروڑ روپے ہے۔
حکام نے برآمدکنندہ میسرز واؤ ٹریڈنگ کے خلاف مقدمہ درج کرکے کھالیں ضبط کرلیں، ضبط شدہ کھالوں کو کسٹمز گودام منتقل کردیا گیا ہے، حکام اس سلسلے میں مزید تفتیش کررہے ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
دوسرا ون ڈے: آسٹریلیا کا پاکستان کو جیت کیلئے 232 رنز کا ہدف
ایک روزہ سیریز کے دوسرے میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو جیت کے لیے 232 رنز کا ہدف دے دیا۔
لاہور میں جاری میچ میں پاکستان کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے آسٹریلیا کی ٹیم مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 231 رنز بنا سکی۔
آسٹریلیا کی جانب سے کیمرون گرین اور کپتان جوش انگلس 51 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ میٹ رینشا 43، اولیور پیک 31، میتھیو شارٹ 15، مارنس لبوشین 5، میتھیو کوہنمن 5 اور ایلکس کیرے 0 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔
پاکستان کی جانب سے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے 3 جبکہ عرفات منہاس، ابرار احمد اور حارث رؤف نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔