قومی اتحاد و یکجہتی کے لیے پارلیمنٹ کا کردار قابل تحسین ہے، نواز شریف
اشاعت کی تاریخ: 2nd, May 2025 GMT
لاہور ( نیوز ڈیسک )پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ ملکی دفاع اور قومی سلامتی کے لیے پارلیمنٹ میں موجود تمام سیاسی جماعتوں کا یک زبان ہو کر آواز اٹھانا نہایت خوش آئیند ہے۔ پارلیمنٹیرینز کے اس کردار سے قومی یکجہتی کو فروغ ملے گا اور عوام میں بھی اتفاق و اتحاد کی فضا پیدا ہوگی۔ یہ بات انہوں نے سینٹ میں مسلم لیگ (ن) پارلمانی پارٹی کے سربراہ اور قائمہ کمیٹی امور خارجہ کے چیئرمین سینیٹر عرفان صدیقی سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جنہوں نے آج رائیونڈ میں صدر جماعت سے ملاقات کی۔ سینیٹر عرفان صدیقی نے اپنی جماعت کے سربراہ نواز شریف کو سینٹ میں مسلم لیگ (ن) پارلیمانی پارٹی کی کارکردگی سے آگاہ کیا.
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: نواز شریف
پڑھیں:
قومی اسمبلی میں مسلم لیگ (ن) کی نشستوں میں اضافہ
اسلام آباد:الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے خیبرپختونخواہ سے مخصوص نشستوں کا نوٹفکیشن جاری کردیا گیا، جس کے نتیجے میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی قومی اسمبلی میں نشستوں میں اضافہ ہوگیا۔
الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کی خواتین کی مخصوص نشستوں پر دو اراکین کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کی ثمر ہارون بلور اور سعیدہ جمشید کا بطور رکن قومی اسمبلی نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
قومی اسمبلی میں دو نشستوں کے اضافے کے بعد مسلم لیگ (ن) کے ارکان کی تعداد بڑھ کر 124 ہوگئی ہے۔