ملکی سلامتی کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کا یک زبان ہو کر آواز اٹھانا نہایت خوش آئیند ہے؛ نواز شریف
اشاعت کی تاریخ: 2nd, May 2025 GMT
سٹی 42 : سربراہ مسلم لیگ ن نواز شریف سے سینئر عرفان صدیقی کی ملاقات ہوئی۔
نواز شریف نے اس موقع پر گفتگومیں کہا کہ ملکی دفاع اور قومی سلامتی کے لیے پارلیمنٹ میں موجود تمام سیاسی جماعتوں کا یک زبان ہو کر آواز اٹھانا نہایت خوش آئیند ہے۔پارلیمنٹیرینز کے اس کردار سے قومی یکجہتی کو فروغ ملے گا اور عوام میں بھی اتفاق و اتحاد کی فضا پیدا ہوگی۔
سینیٹر عرفان صدیقی نے اپنی جماعت کے سربراہ نواز شریف کو سینٹ میں مسلم لیگ (ن) پارلیمانی پارٹی کی کارکردگی سے آگاہ کیا.
پرائیویٹ ہسپتال ،لیب،مارکیز سمیت11کیٹگریزکوٹیکس نیٹ میں شامل کرنیکافیصلہ
نواز شریف کا کہنا تھا کہ اختلاف رائے جمہوریت کا حسن ہے، ملکی دفاع کے عظیم مقصد کے لیے ہر طرح کے اختلافات کو ایک طرف رکھ دینا اچھی روایت ہے ۔
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: نواز شریف
پڑھیں:
جھوٹ کا چائے خانہ زیادہ دیر تک نہیں چلا کرتا، عرفان صدیقی کا مودی کو جواب
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سینٹ میں پارلیمانی پارٹی لیڈر سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ مودی کو اب یہ حقیقت بھی مان لینی چاہیے کہ جھوٹ کا چائے خانہ زیادہ دیر تک نہیں چلا کرتا۔ 'ایکس' پر بیان میں سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ مودی کو معلوم ہو جانا چاہیے کہ پاکستان کے معرکہ حق نے سارا منظر نامہ بدل کے رکھ دیا ہے اور بھارت کا چہرہ پوری طرح بے نقاب ہو چکا ہے۔ مسلم لیگ (ن) کے سینئیر راہنما نے لوک سبھا میں بھارتی وزیراعظم کی تقریر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ مودی کی دو گھنٹے طویل تقریر نئی الجھنیں اور سوالات کو جنم دے رہی ہے۔