اسلام آباد:

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ ملکی دفاع اور قومی سلامتی کے لیے پارلیمنٹ میں موجود تمام سیاسی جماعتوں کا یک زبان ہو کر آواز اٹھانا نہایت خوش آئند ہے۔

سینیٹ میں مسلم لیگ (ن) پارلمانی پارٹی کے سربراہ اور قائمہ کمیٹی امور خارجہ کے چیئرمین سینیٹر عرفان صدیقی سے ملاقات میں نواز شریف نے کہا کہ پارلیمنٹیرینز کے اس کردار سے قومی یکجہتی کو فروغ ملے گا اور عوام میں بھی اتفاق و اتحاد کی فضا پیدا ہوگی۔

سینیٹر عرفان صدیقی نے اپنی جماعت کے سربراہ نواز شریف کو سینیٹ میں مسلم لیگ (ن) پارلیمانی پارٹی کی کارکردگی سے آگاہ کیا۔

انہوں نے ملکی دفاع کے عزم کے متفقہ اظہار پر مشتمل قرارداد کا بھی ذکر کیا جس کی تیاری اور تائید میں تمام جماعتوں نے حصہ لیا۔

نواز شریف نے کہا کہ اختلاف رائے جمہوریت کا حسن ہے لیکن ملکی دفاع کے عظیم مقصد کے لیے ہر طرح کے اختلافات کو ایک طرف رکھ دینا اچھی روایت ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: نواز شریف

پڑھیں:

بلوچستان کی ترقی اور دہشتگردی کا قلع قمع، قومی یکجہتی کی ضمانت ہے: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر

چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے 16ویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان آرمی دہشتگردی کے مکمل خاتمے اور بلوچستان کی سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے پرعزم ہے، کیونکہ یہی قومی یکجہتی اور استحکام کی بنیاد ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فوجی سربراہ نے بلوچستان سے تعلق رکھنے والے مختلف شعبہ ہائے زندگی کے نمائندوں سے خطاب کیا جن میں پارلیمنٹیرینز، سول سوسائٹی، بیوروکریسی، اساتذہ، میڈیا اور نوجوان شامل تھے۔ انہوں نے اس موقع پر بھارت کی جانب سے دہشتگردوں کی کھلی سرپرستی کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کی یہ ناکام کوشش بلوچستان کے عوام کی گہری حب الوطنی کو نشانہ بنانے کی سازش ہے۔

مزید پڑھیں: فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کا دورہ چین، اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں، دفاعی تعاون پر اتفاق

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے واضح کیا کہ بھارت ’معرکہ حق‘ میں شکست کے بعد اپنی سازشوں میں شدت لاتے ہوئے فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان جیسے عناصر کو پاکستان کے خلاف ہائبرڈ وار کے مہرے کے طور پر استعمال کر رہا ہے، مگر یہ تمام دہشتگرد گروہ بھی ’معرکہ حق‘ کی مانند شکست اور رسوائی کا سامنا کریں گے، ان شااللہ۔

آرمی چیف نے کہا کہ دہشتگردی کا کوئی مذہب، فرقہ یا نسل نہیں ہوتی، اس لیے پوری قوم کو یکجہتی کے ساتھ اس خطرے کا مقابلہ کرنا ہوگا۔ انہوں نے بلوچستان میں ترقیاتی اقدامات کو قومی ترجیح قرار دیتے ہوئے ادارہ جاتی ہم آہنگی اور مشترکہ قومی سوچ کی ضرورت پر زور دیا تاکہ صوبے کی ترقی کے ذریعے قومی استحکام کو فروغ دیا جا سکے۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے پاکستان کے خطے میں امن کے عزم کو دہراتے ہوئے کہا کہ ملک کو درپیش اندرونی یا بیرونی خطرات سے نمٹنے کے لیے افواج پاکستان ہر دم تیار ہیں اور قومی وقار اور شہریوں کے تحفظ کو ہر حال میں یقینی بنایا جائے گا۔ اجلاس کے اختتام پر آرمی چیف اور شرکا کے درمیان کھلا اور بے تکلف تبادلہ خیال بھی ہوا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

’معرکۂ حق‘ 16ویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان آئی ایس پی آر بلوچستان بھارت چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر فتنہ الخوارج فتنہ الہندوستان

متعلقہ مضامین

  • نواز شریف کی سیاست سے لاتعلقی کی خبریں، سینیٹر عرفان صدیقی نے وضاحت کردی
  • نظام المدارس پاکستان کے زیراہتمام دفاع وطن قومی یکجہتی کانفرنس کا انعقاد
  • چین کی مسلح افواج کا قومی و عالمی امن کےلئے کردار قابل تحسین ،آہنی بھائی کو سلام پیش کرتےہیں، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف
  • نواز شریف سب سے سینئر، قومی راہنما اور سیاستدان کے طور پر اپنا سیاسی کردار ادا کرتے رہیں گے،عرفان صدیقی
  • چین کی مسلح افواج کا قومی و عالمی امن کیلئے کردار قابل تحسین ہے: مریم نواز
  • پی ٹی آئی رہنماؤں کو سزائیں، سینیٹ اور قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی کی کتنی نشستیں رہ گئی ہیں؟
  • نواز شریف اور مریم نواز سے سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی کی ملاقات
  • نواز شریف کی ہدایت پر مسلم لیگ (ن) نے ضمنی انتخابات کے لیے امیدواروں سے درخواستیں طلب کر لیں
  • مسلم لیگ ن کا ضمنی انتخابات بھرپورطریقے سے لڑنے کا فیصلہ
  • بلوچستان کی ترقی اور دہشتگردی کا قلع قمع، قومی یکجہتی کی ضمانت ہے: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر