کراچی سے گوادر اسمگل کی جانے والی کروڑوں مالیت کی غیر رجسٹرڈ بھارتی ادویات ضبط
اشاعت کی تاریخ: 2nd, May 2025 GMT
کراچی سے گوادر اسمگل کی جانے والی 5 کروڑ روپے مالیت کی غیر رجسٹرڈ بھارتی ادویات کے 18 ہزار باکسز ضبط کر لیے گئے۔
ڈرگ انسپیکٹر ساؤتھ ساجد میمن نے ایف آئی اے ٹیم کے ہمراہ کراچی کے علاقے لیاری چاکیواڑہ میں توحیدی گڈز ٹرانسپورٹ کے ویئر ہاؤس پر خفیہ اطلاع پر چھاپہ مارا اور غیر رجسٹرڈ بھارتی ادویات ضبط کرکے گڈز ٹراسپورٹر کو گرفتار کرلیا۔
ڈرگ انسپیکٹر ساؤتھ ساجد میمن کے مطابق غیر رجسٹرڈ بھارٹی ادویات کراچی سے گوادر اسمگل کی جا رہی تھی، ادویات نشے کے طور پر استعمال ہو سکتی ہیں۔ غیر رجسٹرڈ بھارتی ادویات کے 18 ہزار باکسز میں 19 لاکھ ٹیبلیٹس تھی جن کو ضبط کیا گیا۔
ضبط کی گئی ادویات توحیدی گڈز ٹراسپورٹ کے ذریعے کراچی سے گوادر اسمگل کی جا رہی تھی۔ غیر رجسٹرڈ بھارتی ادویات نشے کے طور پر استعمال ہو سکتی ہیں۔
ایف آئی اے ٹیم نے گڈز ٹرانسپورٹر حاجی محبوب کو گرفتار کرکے اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔ ادویات کہاں سے آئی تھیں اور یہ گوادر سے کہاں اسمگل ہونی تھیں اس متعلق مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
عمرہ زائرین جعل سازوں سے ہوشیار؛ رجسٹرڈ کمپنیوں کی فہرست جاری
سٹی 42: وفاقی حکومت کاعمرہ زائرین کو جعل سازی سے بچانے کیلئے اہم اقدام ،وزارت مذہبی امور نے رجسٹرڈ کمپنیوں کی فہرست جاری کر دی۔
عمرہ زائرین کورجسٹرڈ کمپنی کی تصدیق کر کے بکنگ کروانے کی ہدایت کی گئی ،وزارت مذہبی امور نے 113 مصدقہ عمرہ کمپنیوں کی فہرست جاری کر دی
عمرہ زائرین بکنگ سے قبل وزارت کی ویب سائٹ سے کمپنی کی تصدیق کریں۔
وزارت مذہبی امور کا کہناہے کہ رقم کی ادائیگی بینک کے ذریعے کمپنی اکاؤنٹ میں کی جائے،زائرین کمپنی سے ادائیگی رسید اور معاہدے کی کاپی لازمی لیں۔
کمپنیوں سے ویزہ، ٹکٹ، ٹرانسپورٹ اور رہائش کا مکمل پیکیج بک کرایا جائے۔
پاکستان سے ایران جانیوالے زائرین کو اغوا کروانے والے نیٹ ورک کا کارندہ گرفتار