ویزا پروگرام،یو اے ای قونصل جنرل کا پاکستانیوں کے لئے بڑا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 2nd, May 2025 GMT
متحدہ عرب امارات کے قونصل جنرل بخیت عتیق الرمیتھی نے پاکستانیوں کو ویزے کے حوالے سے بڑی خوشخبری سنادی۔تفصیلات کے مطابق گورنر خیبر پختونخواہ فیصل کریم کنڈی نے متحدہ عرب امارات کے قونصل جنرل بخیت عتیق الرمیتھی سے ملاقات کی۔
ملاقات میں باہمی دلچسپی کےامور پرتبادلہ خیال کیا گیا، اس موقع پر گورنر کے پی نے یو اے ای قونصلیٹ کےبزنس ویزا سیکشن کا افتتاح کیا۔فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ متحدہ عرب امارات پشاور میں قونصل خانہ کھولے۔
قونصل جنرل بخیت عتیق الرومیتی نے بتایا کہ کاروباری سیکشن باہمی سرمایہ کاری کےمواقع فراہم کرے گا، بزنس دونوں ممالک میں کاروباری تعلقات کومضبوط بنانےمیں مددگار ثابت ہوگا۔
یو اے ای قونصل جنرل کا کہنا تھا کہ پاکستانی شہری اب 5 سالہ ویزا پروگرام حاصل کرنے کے اہل ہیں، ویزاپروگرام دونوں برادر ممالک میں دوطرفہ تعلقات مزیدمضبوط کرے گا۔
یاد رہے متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید الزہبی نے پاکستانیوں کو ویزے کے حوالے سے بڑی خوشخبری سناتے ہوئے کہا تھا کہ اب پاکستانی پانچ سال کا یو اے ای کا ویزہ حاصل کرسکیں گے۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: متحدہ عرب امارات یو اے ای
پڑھیں:
کراچی: روسی قونصل جنرل کا بھارت اور پاکستان کی کشیدگی پر تشویش کا اظہار
کراچی میں تعینات روس کے قونصل جنرل آندرے وکٹروچ فیڈرو نے بھارت اور پاکستان کی کشیدگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک کو بیٹھ کر بات کرنے کی ضرورت ہے۔
کونسل آن فارن ریلیشن کراچی کی جانب سے عالمی جنگ دوئم کے خاتمے کو اسی سال گزرنے پر کراچی کے نجی ہوٹل میں تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں مختلف ممالک کے سفارتکاروں سمیت جامعات کے اساتذہ نے بھی شرکت کی۔
تقریب سے خطاب میں روس کے قونصل جنرل آندرے وکٹروچ فیڈرو نے یورپی ممالک کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ انہیں لگتا ہے کہ ان کے علاوہ ہر کوئی جنگل میں رہ رہا ہے۔
پاک بھارت کشیدگی، پاکستانی ہائی کمشنر نے کینیڈین حکام کو حقائق سے آگاہ کردیاکینیڈا میں پاکستان کے ہائی کمشنر محمد سلیم نے کینیڈین حکام کو پاکستان اور بھارت کے درمیان تناؤ کے حوالے سے اصل صورتِ حال سے آگاہ کردیا۔
آندرے وکٹروچ فیڈرو نے کہا کہ جنگ عظیم دوم کے خاتمے پر سوویت یونین نے بڑی قربانیاں دی ہیں۔
پاک بھارت کشیدگی پر اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان اور ہندوستان کے درمیان کشیدگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہیں، دونوں ممالک کو ساتھ بیٹھ کر تنازعات حل کرنا چاہیے۔