راجن پور میں شدید آندھی، سولر پلیٹیں گرنے سے 2 افراد جاں بحق، 3 زخمی
اشاعت کی تاریخ: 3rd, May 2025 GMT
پنجاب کے ضلع راجن پور میں آندھی کے باعث سولر پلیٹیں گر گئیں جس سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق سولر پلیٹیں گرنے سے ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ حادثات علاقے مین تیز آندھیوں کے سبب پیش آئے۔
ریسکیو حکام نے بتایا ہے کہ سولر پلیٹیس گرنے سے کم از کم 3 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے: ملک کے مختلف علاقوں میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور کہیں کہیں ژالہ باری کا امکان
دوسری طرف گزشہ دنوں اسلام آباد اور راؤلپنڈی میں بھی شدید تیز ہواؤں کے سبب مختلف عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ جبکہ سیاہ گھنگھور گھٹاؤں کی وجہ سے اسلام آباد میں شام سے پہلے ہی اندھیرا چھا گیا۔
طوفان بادوباراں اس قدر شدید تھا کہ انتظامیہ کو جڑواں شہروں میں میٹرو بس سروس بند کرنا پڑی۔جبکہ شہر بھر میں ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوئی۔
دوسری طرف محکمہ موسمیات نے 5 مئی تک بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آندھی بارش راجن پور ژالہ باری سولر پلیٹ.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: آندھی راجن پور ژالہ باری سولر پلیٹ
پڑھیں:
جنوبی غزہ میں اسرائیلی فوجی ہلاک، تین شدید زخمی
اسرائیلی فوج نے تصدیق کی ہے کہ جنوبی غزہ میں ایک اسرائیلی فوجی ہلاک جبکہ تین شدید زخمی ہو گئے ہیں۔
فوج کے مطابق ہلاک ہونے والا فوجی 20 سالہ سارجنٹ تھا، جو گولانی بریگیڈ کی 12ویں بٹالین سے تعلق رکھتا تھا۔ زخمی ہونے والے تینوں فوجی بھی اسی یونٹ کا حصہ تھے اور انہیں فلسطینی علاقے سے فوری طور پر نکال لیا گیا ہے۔
اس واقعے سے کچھ دیر قبل بھی اسرائیلی فوج نے اطلاع دی تھی کہ گولانی بریگیڈ کی انجینیئرنگ بٹالین کا ایک 28 سالہ کیپٹن جنوبی غزہ میں جھڑپ کے دوران ہلاک ہو گیا۔
غزہ میں اسرائیلی فوج کو بڑھتے ہوئے مزاحمتی حملوں کا سامنا ہے، جس کے نتیجے میں جانی نقصان میں اضافہ ہو رہا ہے۔