چین ، چھٹی کے پہلے روز ہی ریلوے سے 23.119 ملین ٹرپس ہوئے
اشاعت کی تاریخ: 2nd, May 2025 GMT
چین، چھٹی کے پہلے روز ہی ریلوے سے 23.119 ملین ٹرپس ہوئے
بیجنگ :2 مئی “عالمی یوم مزدور” کی تعطیلات کا دوسرا دن ہے۔ تعطیلات کے پہلے دن ، نقل و حمل کیلئے اعلی سطح کا آپریشن برقرار رکھاگیا ، اور ملک بھر میں ایک ہی دن میں ریلوے سے بھیجے گئے مسافروں کی تعداد ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی۔یکم مئی کو ریلوے مسافروں کا بہاؤ ریکارڈ رہا۔ قومی ریلوے سے 23.
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
لاہور سے راولپنڈی جانیوالی ٹرین کی 5 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں، 30 مسافر زخمی
ویب ڈیسک: لاہور سے راولپنڈی جانیوالی اسلام آباد ایکسپریس ٹرین کالا شاہ کاکو کے قریب پٹڑی سے اتر گئی جس کے بائث متعدد مسافر زخمی ہو گئے۔
ریلوے حکام کے مطابق حادثہ کالا شاہ کاکو کے قریب پیش آیا جہاں اسلام آباد ایکسپریس ٹرین کی 5 بوگیاں ٹرین سے الگ ہو کر پٹڑی سے اتر گئیں، حادثے میں 30 مسافر زخمی ہوئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق ٹرین حادثے میں زخمی ہونیوالے 21 افراد کو موقع پر فرسٹ ایڈی دی گئی جبکہ 9 افراد کو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ایک شخص کی حالت تشویشناک ہے۔
راولپنڈی ایکسپریس ٹرین کو حادثہ
وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے واقعے کا نوٹس لیکر کی سی ای او ریلوے اور ڈی ایس ریلوے کو جائے حادثہ پر پہنچنے کی ہدایت کردی ہے، وزیر ریلوے نے حادثہ کی انکوائری کرکے سات روز میں رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کالا شاہ کاکو اور مریدکے کے درمیان ٹرین حادثے پر اظہار افسوس کیا۔
وزیراعظم نے ریسکیو ٹیمز کو زخمیوں کو ترجیحی بنیادوں پر فوری طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی اور زخمیوں کی جلد از جلد صحتیابی کے لئے دعا کی۔
رنگ روڈ بند کرنے کا فیصلہ
راولپنڈی اور لاہور سے آنے جانے والی ٹرینوں کے روٹ کو عارضی طور پر تبدیل کر دیا گیا، ٹریک کلیئر ہونے تک ٹرینیں براستہ وزیر آباد ،سانگلہ ہل ، حافظ اباد، شاہدرہ ،لاہور پہنچیں گی۔
گرین لائن ایکسپریس کو سادھوکی سے واپس وزیرآباد روانہ کردیا گیا، لاہور سے ریلیف ٹرین اور میڈیکل وین جائے حادثہ پر موجود ہیں۔