چین، چھٹی کے پہلے روز ہی ریلوے سے  23.119 ملین ٹرپس ہوئے WhatsAppFacebookTwitter 0 2 May, 2025 سب نیوز

بیجنگ :2 مئی   “عالمی یوم مزدور” کی تعطیلات کا دوسرا دن ہے۔ تعطیلات کے پہلے دن ، نقل و حمل کیلئے اعلی سطح  کا آپریشن برقرار رکھاگیا ، اور ملک بھر میں ایک ہی دن میں ریلوے سے بھیجے گئے مسافروں کی تعداد ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی۔یکم مئی کو ریلوے مسافروں کا بہاؤ ریکارڈ رہا۔

 قومی ریلوے سے 23.

119 ملین ٹرپس ہوئے، جو ایک دن میں سفر کرنے والے مسافروں کی تعداد میں ریکارڈ ہے۔ 2 مئی کو ریلوے سے 19 اعشاریہ 3 ملین ٹرپس  کی توقع  ہے جبکہ 1 ہزار 636 مزید مسافر گاڑیاں بھی چلائی جائیں گی۔ صوبے میں مضافاتی علاقوں اور کم فاصلے کیلئے بذریعہ روڈ سفر  مختصر ہوتا ہے۔

ایک اندازے کے مطابق چین میں ہائے وے پر مسافر گاڑیوں کا اوسط یومیہ بہاؤ 55 ملین سے تجاوز کر جائے گا۔ جبکہ قومی  سول ایوی ایشن سے بھی 2 اعشاریہ 16 ملین ٹرپس کی توقع ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبراگر امریکہ بات چیت کرنا چاہتا ہے تو اسے خلوص کا مظاہرہ کرنا چاہئے، چینی وزارت تجارت اگر امریکہ بات چیت کرنا چاہتا ہے تو اسے خلوص کا مظاہرہ کرنا چاہئے، چینی وزارت تجارت پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان؛ انڈیکس میں 2900 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ چین میں گزشتہ 2 دہائیوں کے دوران 903 قومی ویٹ لینڈ پارکس قائم ایف بی آر کی کارروائیاں، مشہور فیشن برانڈ کی ٹیکس چوری پکڑ لی، 4آوٹ لیٹس سیل آئی ایم ایف کی علاقائی اقتصادی رپورٹ جاری، پاکستان کی معیشت سے متعلق اہم پیشگوئی امریکی معیشت پہلی سہ ماہی میں سکڑ گئی TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: ملین ٹرپس ریلوے سے

پڑھیں:

چھٹی جماعت کی طالبہ، ٹیچر رویے سےعاجز ،چوتھی منزل سے کودگئی

جے پور(ویب دیسک)بھارتی ریاست راجستھان کے شہر جے پور میں چھٹی جماعت کی طالبہ نے ٹیچر کے رویے سے تنگ آکر اسکول کی چوتھی منزل سے مبینہ طور پر چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی۔پولیس کا کہنا ہے کہ ایک نجی اسکول میں چھٹی جماعت کی طالبہ امائرا چوتھی منزل سے گرنے کے بعد جان سے ہاتھ دھو بیٹھی، ابتدائی طور پر یہ واقعہ خودکشی کا معلوم ہوتا ہے۔ حکام نے اسکول کے احاطے میں نصب سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج حاصل کر کے واقعے سے متعلقہ شواہد کا جائزہ لینا شروع کر دیا ہے۔پولیس کے مطابق طالبہ امائرا اپنے والدین کی اکلوتی اولاد تھی، جو اسکول کی چوتھی منزل سے گرنے کے بعد شدید زخمی ہوگئی تھی، جسے فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے اُسے مردہ قرار دیا۔

اس معاملے پر جوائنٹ پیرنٹس ایسوسی ایشن کے ترجمان نے دعویٰ کیا کہ یہ خودکشی کا معاملہ ہے اور طالبہ ایک ٹیچر کے رویے سے پریشان تھی۔انہوں نے کہا کہ ہم نے کئی طلبہ سے بات کی ہے، جس میں یہ بات سامنے آئی کہ لڑکی ایک ٹیچر کے رویے سے دلبرداشتہ ہوکر چوتھی منزل سے کود گئی، تاہم اسکول انتظامیہ نے جائے وقوعہ کو صاف کرکے شواہد مٹانے کی کوشش کی ہے۔دوسری جانب پولیس حکام کا کہنا ہے کہ امائرا کی موت کی اصل وجہ تفتیش کے بعد ہی سامنے آئے گی، فارنزک ماہرین کو جائے وقوعہ پر طلب کرلیا گیا تاکہ شواہد اکٹھے کیے جا سکیں، جبکہ طالبہ کا پوسٹ مارٹم کیا جا رہا ہے، جہاں لڑکی کے والدین اور اہل خانہ بھی موجود ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • آئینی ترامیم سے پہلے اس پر بات کرنا مناسب نہیں، احسن اقبال
  • کیا حکومت نے یوم اقبال پر عام تعطیل کا اعلان کردیا؟
  • وہ 5 عام غلطیاں جو بیشتر افراد کسی نئے اینڈرائیڈ فون کو خریدتے ہوئے کرتے ہیں
  • نریندر مودی کی ریلی سے پہلے 6 صحافیوں کو نظربند کرنا اُنکی گھبراہٹ کا مظہر ہے، کانگریس
  • مدارس کو مشکوک بنانے کی سازشیں ناکام ہوں گی، علامہ راشد سومرو
  • پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ: بابر اعظم نے ویرات کوہلی کا کونسا ریکارڈ توڑ ڈالا؟
  • مقبوضہ وادی میں اسلامی لٹریچر نشانہ
  • چیئر مین پی سی بی کا ٹی ٹوئنٹی سیریز میں کامیابی پر قومی ٹیم کیلئے اہم پیغام
  • چھٹی جماعت کی طالبہ، ٹیچر رویے سےعاجز ،چوتھی منزل سے کودگئی
  • رکن قومی اسمبلی علی گوہر مہر اور علی نواز مہر کی والدہ انتقال کر گئیں