یونان کا پہلگام واقعہ کی شفاف تحقیقات کیلئے پاکستانی تجویز کا خیرمقدم
اشاعت کی تاریخ: 3rd, May 2025 GMT
ویب ڈیسک: یونان نے پہلگام فالز فلیگ کی غیر جانبدار اور شفاف تحقیقات کی پاکستانی تجویز کا خیرمقدم کیا ہے۔
وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے یونانی ہم منصب سے رابطہ کر کے انہیں خطے کی موجودہ صورتحال سے آگاہ کیا، بھارتی الزامات اور پراپیگنڈے کے متعلق بتایا اور حقائق کی آزاد اور شفاف تحقیقات کے پاکستانی مطالبہ کا اعادہ کیا۔
اس موقع پر یونانی وزیر خارجہ نے کشیدگی کو روکنے کیلئے تحمل پر زور دیا اور پاکستان کی جانب سے پہلگام واقعہ کی غیر جانبدار اور شفاف انکوائری کیلئے تجویز کا خیرمقدم کیا۔
قصور : پسند کی شادی نہ ہونے پراپنےہی گھر کا صفایا کرنے والی لڑکی پکڑی گئی
ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے علاقائی اور عالمی پیشرفت پر قریبی روابط برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
وزیراعظم کا پہلگام واقعہ کی تحقیقات کی پیشکش کی توثیق پر چین سے اظہارِ تشکر
وزیر اعظم شہباز شریف : فوٹو فائلوزیراعظم شہباز شریف نے موجودہ صورتحال میں پاکستان کی حمایت اور پہلگام واقعہ کی بین الاقوامی تحقیقات کے لیے پیشکش کی توثیق پر چین کا شکریہ ادا کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف سے چینی سفیر نے ملاقات کی، شہباز شریف نے چینی صدر اور وزیر اعظم کےلیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے موجودہ صورتحال میں پاکستان کی حمایت پر کا شکریہ ادا کیا۔
ملاقات میں چینی وزیر خارجہ اور نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کے درمیان حالیہ ٹیلی فونک گفتگو کا ذکر بھی کیا گیا، وزیراعظم نے واقعے کی بین الاقوامی تحقیقات کے لیے اپنی پیشکش کی توثیق پر چین کا شکریہ ادا کیا۔
وزیر اعظم شہباز شریف سے امریکی وزیر خارجہ مارکو...
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کی ہر شکل میں مذمت کی ہے، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان نے 90 ہزار سے زائد جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔
شہباز شریف نے کہا کہ بھارت کا پانی کو جارحیت کیلئے بطور ہتھیار استعمال کرنے کا فیصلہ انتہائی افسوسناک ہے، سندھ طاس معاہدے کے تحت کسی فریق کو یکطرفہ معاہدے سے انحراف کا حق نہیں ہے، جموں و کشمیر تنازعہ کا پرامن حل جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کو یقینی بنانے کا واحد راستہ ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ بھارت کے اقدامات ہماری توجہ ٹی ٹی پی، بی ایل اے کے خلاف کوششوں سے ہٹا سکتے ہیں، یہ گروپ افغانستان کے اندر سے کام کر رہے تھے۔
چینی سفیر نے پاکستان کے نکتہ نظر اور حقائق پر روشنی ڈالنے پر وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا۔