پاکستان ریلوے کے پانچ لگژری سیلونز عام عوام کیلئے بھی دستیاب
اشاعت کی تاریخ: 3rd, May 2025 GMT
---فائل فوٹو
پاکستان ریلوے کے پانچ لگژری سیلونز اب عوام کو بھی دستیاب ہوں گے۔
پاکستان ریلوے کے ترجمان کے مطابق اب ان پانچ لگژری سیلونز کو کوئی بھی مسافر بک کروا سکے گا، لگژری سیلونز کا کرایہ مناسب ہوگا۔
ریلوے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ وزیرِاعظم، وزیرِ ریلوے اور چیئرمین ریلوے کے سیلونز بھی مسافروں کے لیے دستیاب ہوں گے۔
ریلوے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اور آئی جی ریلوے کے سیلونز کی بھی بکنگ ہو سکے گی، مسافروں کی سہولت کے لیے ریلوے سلونز کا کرایہ انتہائی مناسب رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: ریلوے کے
پڑھیں:
300 لگژری کار، 38 پرائیویٹ جیٹس اور سونے کی 52 کشتیاں رکھنے والی یہ شخصیت کون ہے؟
دنیا میں کئی ارب پتی شخصیات موجود ہیں لیکن تھائی لینڈ کے بادشاہ مہا وجیرالونگ کورن، جنہیں کنگ راما دہم (X) کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، اپنی بے مثال دولت اور شاہانہ طرزِ زندگی کے باعث سب سے منفرد مقام رکھتے ہیں۔
”دی بزنس اسٹینڈرڈ“ کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ کنگ وجیرالونگ نہ صرف دنیا کے امیر ترین بادشاہ ہیں بلکہ ان کی جائیداد اور زندگی کا انداز تصور سے بھی کہیں آگے ہے۔
کنگ وجیرالونگ کورن کو اپنے والد، کنگ بھومی بول ادولیادیج سے ایک وسیع سلطنت وراثت میں ملی، جنہوں نے 70 سال تک تھائی لینڈ پر حکمرانی کی اور 2016 میں انتقال کر گئے۔ وجیرالونگ کو مئی 2019 میں باضابطہ طور پر تاج پہنایا گیا۔
بادشاہ وجیرالونگ کی مجموعی دولت کا اندازہ تقریباً 43 بلین امریکی ڈالر لگایا گیا ہے۔ ان کے پاس تھائی لینڈ بھر میں ہزاروں ایکڑ اراضی ہیں، صرف بنکاک میں ہی ان کی 17 ہزار سے زائد جائیدادیں رجسٹرڈ ہیں۔
کنگ وجیرالونگ کے ذاتی کُلیکشن میں 300 سے زائد مہنگی ترین کاریں شامل ہیں جن میں مرسڈیز بینز، بی ایم ڈبلیو، اور اسٹریچڈ لیموزینز جیسے ٹاپ ماڈلز شامل ہیں۔
اس کے علاوہ ان کے پاس 38 پرائیویٹ جیٹس اور سونے سے مزین 52 شاہی کشتیاں بھی ہیں، جنہیں صرف خاص شاہی تقریبات کے موقع پر استعمال کیا جاتا ہے۔
بادشاہ وجیرالونگ نے آسٹریلیا کی یونیورسٹی آف نیو ساؤتھ ویلز سے ملٹری اسٹڈیز میں بیچلر ڈگری حاصل کی۔ وہ ایک پیشہ ور تربیت یافتہ فوجی، سرٹیفائیڈ فائٹر جیٹ اور ہیلی کاپٹر پائلٹ بھی ہیں۔ کنگ وجیرالونگ تھائی رائل آرمی میں فل ٹائم افسر کے طور پر بھی خدمات سرانجام دے چکے ہیں۔
کنگ وجیرالونگ اب تک چار شادیاں کر چکے ہیں، جن میں سے کئی بار ان کی ذاتی زندگی بین الاقوامی میڈیا کی شہ سرخیوں کا حصہ بنی۔ کنگ راما X کی پرتعیش زندگی نہ صرف ان کی بادشاہت کا مظہر ہے بلکہ یہ دنیا کے سامنے ایک ایسا شاہی طرزِ حیات پیش کرتی ہے جس کا تصور بھی عام انسان کے لیے ممکن نہیں۔
Post Views: 3