پی ایس ایل میچز پر پابندی کا جواب؛ آئی پی ایل پاکستان میں بند
اشاعت کی تاریخ: 3rd, May 2025 GMT
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)بھارت میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) پر پابندی کے بعد جوابی اقدام اٹھاتے ہوئے پاکستان نے انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) پر پابندی عائد کردی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پہلگام واقعہ پر بھارت کے اسپورٹس اسٹریمنگ چینل فینکوڈ نے ہندوستان میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی لائیو اسٹریمنگ کو معطل کرتے ہوئے ٹورنامنٹ سے متعلق ویڈیوز اور میچز کی جھلکیاں ہٹادیں تھی۔
اب ردعمل میں پاکستان نے بھی بھارت پر جوابی وار کرتے ہوئے انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) کی لائیو اسٹریمنگ بند کردی ہے۔
بھارت میں پی ایس ایل کی طرح پاکستان میں آئی پی ایل کے میچز نہیں دیکھے جاسکیں گے۔
واضح رہےکہ پاکستان میں انڈین پریمئیر لیگ کے میچز مختلف ایپس اور چینلز پر دیکھے جارہے تھے۔
اس سے قبل سونی اسپورٹس نیٹ ورک فینکوڈ اور کرک بز سمیت نشریاتی اداروں نے بھارت میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 2025 کی تمام کوریج معطل کی تھی۔
مزید پڑھیں: آئی ایم ایف نے بھارتی مطالبہ مسترد کر دیا؛پاکستان کو 2.
3 ارب ڈالر پیکیج ملنے کا امکان
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: میں پاکستان ا ئی پی ایل پی ایس ایل
پڑھیں:
افغان ڈرائیورز کے بغیر ویزہ پاکستان میں داخلے پر پابندی عائد،نوٹیفکیشن بھی جاری
افغان مال بردار گاڑیوں کے ڈرائیورز کے بغیر ویزہ پاکستان میں داخلے پر پابندی عائد کردی گئی۔افغان مال بردار گاڑیوں کو 31 اگست تک عارضی داخلہ دستاویز پر آمدورفت کی اجازت ہوگی، اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔افغانستان کے ساتھ تمام تجارتی گزرگاہوں پر اطلاق ہوگیا۔ایک سال قبل وزارت تجارت نے افغان ڈرائیورز کو ویزہ حاصل کرنے کی مہلت دی تھی۔