دھماکا خیز مواد ہاتھ میں ہی پھٹ پڑا، یونانی خاتون ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 3rd, May 2025 GMT
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 03 مئی 2025ء) یونانی پولیس کا کہنا ہے کہ ایسا لگتا ہے کہ یہ خاتون دھماکہ خیز مواد لے کر جا رہی تھی اور اس کا ارادہ تھا کہ وہ اسے کسی بینک کے اے ٹی ایم پر نصب کرے۔
ایک سینئر پولیس افسر نے خبر رساں ایجنسی روئٹرز کو بتایا، ''کچھ غلط ہو گیا اور وہ مواد اس کے ہاتھ میں ہی پھٹ گیا۔
(جاری ہے)
‘‘
38 سالہ خاتون دھماکے میں زخمی ہو گئی تھی اور بعد میں ہسپتال میں دم توڑ گئی۔
پولیس کے مطابق یہ خاتون پہلے بھی متعدد وارداتوں میں ملوث رہ چکی تھی اور اس کا مجرمانہ ماضی حکام کے ریکارڈ میں موجود تھا۔
حکام نے یہ بھی بتایا کہ خاتون کے شدت پسند بائیں بازو کے گروہوں سے ممکنہ روابط کی تحقیقات بھی کی جا رہی ہیں۔
ادارت: امتیاز احمد
.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پڑھیں:
پشاور: سی ٹی ڈی تھانے میں شارٹ سرکٹ سے دھماکا، ایک اہلکار شہید، 2 زخمی
پشاور کے محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) کے تھانے میں شارٹ سرکٹ کے باعث دھماکا ہوا ہے۔پولیس کے مطابق تھانے میں دھماکے کے نتیجے میں ایک سی ٹی ڈی اہلکار شہید ہوگیا جبکہ دو زخمی ہوئے ہیں، دھماکے سے عمارت کے ایک حصے کو نقصان پہنچا۔کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر (سی سی پی او) پشاور ڈاکٹر سعید کا کہنا ہے کہ تھانے میں موجود بارودی مواد میں شارٹ سرکٹ سے دھماکا ہوا، حملے کے کوئی شواہد نہیں ملے، تھانے میں تین سی ٹی ڈی اہلکار تھے جن میں سے ایک شہید جبکہ دو زخمی ہوئے ہیں۔سی سی پی او نے کہا کہ دھماکے سے عمارت کا کچھ حصہ منہدم ہوا جس میں اہلکار کی شہادت ہوئی، چار ملزمان کو تھانے سے نکالا جا چکا ہے۔دوسری جانب سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) آپریشنز نے بتایا کہ تھانہ سی ٹی ڈی اور اطراف کےعلاقوں کو سیل کر کے نفری تعینات کی گئی ہے، دھماکے سے عمارت کے ایک حصے کو نقصان پہنچا ہے۔