’اس نے مجھ پر کالا جادو کرایا‘: سیما حیدر کے گھر میں زبردستی گھسنے والا شخص گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 4th, May 2025 GMT
پاکستان سے بھارت جانے والی سیما حیدر پر کالے جادو کا الزام لگانے والے شخص کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک شخص پاکستانی شہری سیما حیدر اور ان کے شوہر سچن مینا کے گھر میں زبردستی داخل ہو گیا جس کے بعد ایک بڑا تنازعہ کھڑا ہوا۔
رپورٹ کے مطابق اطلاع ملتے ہی پولیس فوراً موقع پر پہنچ گئی اور ملزم کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق ملزم کی شناخت تیجس کے نام سے ہوئی ہے، جو گجرات کا رہائشی ہے جو ذہنی بیماری کا شکار ہے۔
پولیس کے مطابق تیجس نے تفتیش کے دوران الزام عائد کیا کہ سیما حیدر اور سچن مینا نے اس پر ”کالا جادو“ کرایا ہے۔
ملزم کا مزید کہنا تھا کہ اس جوڑے نے اسے کالا جادو کے ذریعے ربپورہ علاقے کی طرف کھینچ لیا تھا۔
سیما حیدر کون ہیں؟
یاد رہے کہ سیما حیدر کی بھارتی شہری سچن مینا سے پہلی بار گفتگو 2019 میں آن لائن شوٹنگ گیم پب جی پر ہوئی تھی۔
جس کے بعد دونوں میں بات چیت کا سلسلہ بڑھتا چلا گیا، پھر محبت ہوئی جس کے بعد سیما حیدر 2023 میں بھارت پہنچی جہاں انہوں نے ہندو مذہب اختیار کر لیا تھا۔
سیما اپنے چار بچوں کے ساتھ 13 مئی 2023 کو نیپال کے راستے بھارت میں داخل ہوگئے تھی، اب سیما بھارت میں سچن کے ساتھ ہی رہائش پذیر ہیں۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: کے مطابق
پڑھیں:
ساہیوال، پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار، دوسرا فرار، کانسٹیبل بھی زخمی
ساہیوال:نواحی گاؤں 92 سکس آر روڈ پر پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مبینہ مقابلے کے دوران ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا، جبکہ اس کا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا، فائرنگ کے تبادلے میں پولیس کانسٹیبل زبیر بھی زخمی ہو گیا۔
پولیس کے مطابق دو موٹر سائیکل سوار ڈاکو ڈکیتی کی واردات کے بعد فرار ہو رہے تھے کہ ایس ایچ او تھانہ فرید ٹاؤن عامر فاروق نے فوری کارروائی کرتے ہوئے اپنی ٹیم کے ہمراہ 92 سکس آر روڈ پر ناکہ بندی کی۔
جیسے ہی ڈاکو ناکہ بندی پر پہنچے انہوں نے پولیس پر فائرنگ کر دی۔ پولیس نے جوابی فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں ایک ڈاکو زخمی ہو گیا جبکہ دوسرا موقع سے فرار ہو گیا۔ زخمی ڈاکو کی شناخت انیل عرف نیلو کے نام سے ہوئی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق زخمی ڈاکو اپنے ہی ساتھی کی فائرنگ سے زخمی ہوا۔
واقعے میں زخمی ہونے والے کانسٹیبل زبیر کو طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔