وزیراعظم کی صدر مسلم لیگ ن نواز شریف سے ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 4th, May 2025 GMT
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر میاں محمد نواز شریف سے ملاقات کی ہے۔
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز رپورٹ کے مطابق پارٹی ذرائع نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف جاتی امرا رائیونڈ پہنچے جہاں انہوں نے اپنے بڑے بھائی اور سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی۔
پارٹی ذرائع کے مطابق ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے پاک بھارت سرحدی تناؤ سمیت ملکی مجموعی سیاسی و معاشی صورتحال پر گفتگو کی۔
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
ملکی دفاع کیلئے سیاسی جماعتوں کا یک زبان ہونا خوش آئند ہے، نواز شریف
لاہور(نیوز ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ ( ن ) کے سربراہ نواز شریف نے کہا ہے کہ ملکی دفاع کیلئے اختلافات بالائے طاق رکھنا اچھی روایت اور تمام سیاسی جماعتوں کا یک زبان ہونا خوش آئند ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق سینیٹ میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی پارٹی لیڈر اور خارجہ امور کمیٹی کے سربراہ سینیٹر عرفان صدیقی نے نواز شریف سے ملاقات کی۔
دوران ملاقات سربراہ مسلم لیگ ( ن ) نے کہا کہ ملکی دفاع کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کا اختلافات بالائے طاق رکھ کر یک زبان ہونا خوش آئند اور ایک اچھی روایت ہے۔
نواز شریف نے کہا کہ قومی اتحاد اور یکجہتی کیلئے پارلیمنٹ کا کردار قابل تحسین ہے، پارلیمنٹیرینز کے مثبت کردار سے قومی یکجہتی کو فروغ ملےگا۔
دوران ملاقات سینیٹر عرفان صدیقی نے نواز شریف کو سینیٹ میں پارلیمانی پارٹی کی کارکردگی سےآگاہ کیا اور ملکی دفاع کے عزم پر مشتمل متفقہ قرارداد پربھی تبادلہ خیال کیا۔
مزیدپڑھیں:پاکستان میں بجلی کی خریدوفروخت کیلئےنیا نظام لاگو کر دیا گیا