ایف بی آر کو ٹیکس ریکوری کیلئے مزید اختیارات مل گئے، آرڈینس جاری
اشاعت کی تاریخ: 4th, May 2025 GMT
ایف بی آر کو ٹیکس ریکوری کیلئے مزید اختیارات مل گئے، آرڈینس جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 4 May, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز)صدر مملکت آصف علی زرداری کی منظوری سے ٹیکس لا ترمیمی آرڈینس 2025جاری کر دیا گیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق آرڈینس کے تحت انکم ٹیکس آرڈینس 2001میں تین ترامیم کی گئی ہیں، اسی طرح آرڈینس کے تحت فیڈرل ایکسائز ایکٹ 2005 میں بھی متعدد ترامیم کی گئی ہے۔ایف بی آر کو ٹیکس ریکوری کے لیے مزید اختیارات دیے گئے ہیں
آرڈیننس کے مطابق پہلی اپیل کے خاتمے پر فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)قابل ادا ٹیکس کی فوری ریکوری کر سکے گا۔آرڈیننس کے مطابق ٹیکس ریکوری کے لیے اکاونٹ فوری منجمد کرنیکا اختیار ایف بی آر کو دے دیا گیا، اسی طرح ایف بی آر کو کاروباری مقامات پر افسر تعینات کرنے کا بھی اختیار دیا گیا ہے۔ آرڈیننس کے تحت پیداوار اور اسٹاک کی نگرانی کا بھی ایف بی آر کو اختیار دے دیا گیا۔
آرڈیننس کے مطابق کاروباری مقامات پر ایف بی آر کے افسران تعینات ہوسکیں گے، ترامیم کے تحت ایف بی آر قابل ادا ٹیکس کو فوری ریکور کرسکیں گے، فیڈرل ایکسائز ایکٹ 2005 میں وفاقی اور صوبائی حکومت کے تمام افسران کے اختیارات بڑھ گئے۔آرڈیننس کے تحت حکومتی افسران کو کسی بھی بزنس، جگہ، فیکٹری پر غیر قانونی سامان کو قبضے میں لینے کا اختیار مل گیا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبراو آئی سی کا بھارت میں اسلاموفوبیا اور کشمیری مسلمانوں پر مظالم کیخلاف شدید ردعمل او آئی سی کا بھارت میں اسلاموفوبیا اور کشمیری مسلمانوں پر مظالم کیخلاف شدید ردعمل ملائیشیا نے بھارت سے تنازع میں پاکستانی موقف کی حمایت کر دی بھارت نے بلاول بھٹو اور عمران خان کا بھی ایکس اکاونٹ بلاک کر دیا بھارت کو منہ توڑ جواب،بھارتی پرچم بردار بحری جہازوں کا پاکستانی بندرگاہوں پر داخلہ بند ٹیکس افسران کو لامحدود اختیارات دینے کا معاملہ،صدر مرکزی تنظیم تاجران کاشف چوہدری نے فیصلے کو معیشت دشمن قرار دیدیا بھارت کا حملہ قریب، ایٹمی ہتھیاروں سمیت پوری قوت سے جواب دینگے، پاکستانی سفیرمحمد خالد جمالیCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: ایف بی آر کو ٹیکس ریکوری
پڑھیں:
کراچی چیمبر آف کامرس نے ٹیکس آرڈیننس ترمیم 2025 مسترد کردیا
کراچی:وفاقی حکومت کی جانب سے کی گئی ٹیکس آرڈیننس ترمیم 2025 کو کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے مسترد کر دیا ہے۔
کراچی چیمبر کے صدر جاوید بلوانی نے کہا کہ صدارتی آرڈیننس پارلیمان اور عدلیہ کو نظرانداز کرتا ہے، عدالت کے حکم کے باوجود ٹیکس کی فوری وصولی قابل قبول نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ کاروباری اداروں میں ٹیکس افسران کی تعیناتی ہراسانی ہے جبکہ آرڈیننس آئین و عدلیہ کی توہین اور کاروباری اعتماد کے خلاف ہے۔
صدارتی آرڈیننس فوری واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فیڈرل ایکسائز ایکٹ میں ترامیم بدنیتی پر مبنی ہیں لہٰذا حکومت اس معاملے پر اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ فوری پارلیمانی بحث کرے۔