تنخواہوں میں 140 فیصد سے زائد اضافہ، صدر مملکت نے آرڈیننس جاری کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 4th, May 2025 GMT
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)حکومت نے وفاقی وزراء اور وزراء مملکت کی تنخواہیں اراکین قومی اسمبلی کے برابر کردی ہیں۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے اس حوالے سے ”تنخواہ، مراعات و استحقاق ایکٹ 1975ء“ میں ترمیم کے لیے باقاعدہ آرڈیننس جاری کر دیا ہے۔
سرکاری اعلامیے کے مطابق اس آرڈیننس کے تحت وفاقی وزراء اور وزراء مملکت کی بنیادی تنخواہوں میں 140 فیصد سے زائد اضافہ کیا گیا ہے۔ نئے قانون کے تحت اب وفاقی وزراء کی تنخواہ 2 لاکھ 18 ہزار روپے سے بڑھا کر 5 لاکھ 19 ہزار روپے ماہانہ کر دی گئی ہے۔
اس تنخواہ میں اضافے کا اطلاق یکم جنوری 2025 سے کیا گیا ہے، یعنی تمام وفاقی وزراء اور وزراء مملکت کو اضافی تنخواہیں پچھلے مہینوں سے بقایا جات سمیت دی جائیں گی۔
حکومت کے اس اقدام کو مالی مشکلات میں گھرے عوام کے لیے حیران کن قرار دیا جا رہا ہے۔
سیاسی اور عوامی حلقوں میں اس فیصلے پر ملا جلا ردعمل سامنے آیا ہے۔ بعض ماہرین کا کہنا ہے کہ مشکل معاشی حالات میں جب مہنگائی سے عوام کی کمر ٹوٹ چکی ہے، حکومتی وزراء کی تنخواہوں میں اس قدر اضافہ عوامی مفادات کے منافی ہے۔
مزیدپڑھیں:پہلگام حملہ فالس فلیگ قرار، الجزیرہ کی تہلکہ خیز رپورٹ نے بی جے پی کی پالیسیوں کا پول کھول دیا
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: وفاقی وزراء
پڑھیں:
ٹیرف میں کم شرح کے باعث امریکا کو برآمدات میں 20 فیصد اضافہ متوقع
اسلام آباد:امریکا کی جانب سے پاکستان پر ٹیرف کی شرح کم عائد ہونے پر پاکستان کی امریکا کو برآمدات میں 20 فیصد تک اضافے کی توقع ہے۔
وزارت خزانہ ذرائع نے بتایا کہ ٹیرف ڈیل کے باعث امریکا کو نئی سرمایہ کاری کرنے پر ٹیکس رعایتیں حاصل ہوں گی اور ڈیل کے تحت امریکا سے کم ریٹ پر درآمدات اور پاکستانی مصنوعات کی برآمد پر 19 فیصد ٹیرف ہوگا۔
ذرائع نے بتایا کہ امریکا کی جانب سے پاکستان پر بنگلہ دیش، بھارت، ویتنام کی نسبت کم ٹیکس ٹیرف عائد کیا گیا ہے، امریکا کے ساتھ ٹریڈ ڈیل فائنل کرنے میں ایس آئی ایف سی نے بھی معاونت کی۔
وزارت خزانہ کے ذرائع کا کہنا تھا کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان نان ٹیرف بیرئیرز اور ٹریڈ میں عدم توازن کو ڈیل کے تحت حل کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان اور امریکا کے درمیان تجارتی حجم تقریباً 7.4 ارب ڈالر ہے، پاکستان کی امریکا کو برآمدات 5.2 ارب ڈالر، امریکا سے درآمدات تقریبا 2.2 ارب ڈالر ہے، دوسرے ممالک پر ٹیرف ریٹ بڑھنے کے باعث امریکی مارکیٹ کا رجحان پاکستان کی طرف بڑھے گا۔