لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اگست2025ء)ایمپلائز اولڈ ایج بینیفٹ میں رجسٹرڈ مزدوروں کی پنشن میں پندرہ فیصد اضافہ کر دیا گیا، مزدوروں کے لیے میرج گرانٹ میں سو فیصد اضافہ کیا گیا، مزدوروں کی ڈیتھ گرانٹ میں 50فی صد اضافہ کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

ترجمان مصطفی ملک نے کہا کہ وفاقی وزیر چودھری سالک حسین مزدوروں کی فلاح و بہبود کیلئے پرعزم ہیں، خواہش ہے مزدروں کو عالمی معیار کی سہولیات ملیں، مزدور معیشت کی بحالی میں اہم کردار ادا کررہے ہیں، حکومت ملکی ترقی اور عوامی خوشحالی کے لیے ہر اقدام اٹھائے گی۔

.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے مزدوروں کی

پڑھیں:

ٹیرف میں کم شرح کے باعث امریکا کو برآمدات میں 20 فیصد اضافہ متوقع

اسلام آباد:

امریکا کی جانب سے پاکستان پر ٹیرف کی شرح کم عائد ہونے پر پاکستان کی امریکا کو برآمدات میں 20 فیصد تک اضافے کی توقع ہے۔

وزارت خزانہ ذرائع نے بتایا کہ ٹیرف ڈیل کے باعث امریکا کو نئی سرمایہ کاری کرنے پر ٹیکس رعایتیں حاصل ہوں گی اور ڈیل کے تحت امریکا سے کم ریٹ پر درآمدات اور پاکستانی مصنوعات کی برآمد پر 19 فیصد ٹیرف ہوگا۔

ذرائع نے بتایا کہ امریکا کی جانب سے پاکستان پر بنگلہ دیش، بھارت، ویتنام کی نسبت کم ٹیکس ٹیرف عائد کیا گیا ہے، امریکا کے ساتھ ٹریڈ ڈیل فائنل کرنے میں ایس آئی ایف سی نے بھی معاونت کی۔

وزارت خزانہ کے ذرائع کا کہنا تھا کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان نان ٹیرف بیرئیرز اور ٹریڈ میں عدم توازن کو ڈیل کے تحت حل کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان اور امریکا کے درمیان تجارتی حجم تقریباً 7.4 ارب ڈالر ہے، پاکستان کی امریکا کو برآمدات 5.2 ارب ڈالر، امریکا سے درآمدات تقریبا 2.2 ارب ڈالر ہے، دوسرے ممالک پر ٹیرف ریٹ بڑھنے کے باعث امریکی مارکیٹ کا رجحان پاکستان کی طرف بڑھے گا۔

متعلقہ مضامین

  • فیسوں میں100 فیصد اضافہ
  • ٹیرف میں کم شرح کے باعث امریکا کو برآمدات میں 20 فیصد اضافہ متوقع
  • مزدوروں کی پنشن میں 15 فیصد اضافہ کردیا گیا
  • ای اوبی آئی پنشن اورمزدوروں کیلئےمیرج و ڈیتھ گرانٹ میں اضافہ
  • سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ،ادائیگی آج سے شروع
  • پی آئی اے ہولڈنگ کے منافع میں 42.90 فیصد اضافہ
  • اسٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی جاری، شرح سود 11 فیصد پر برقرار
  • اسٹیٹ بنیک کا شرح سود 11 فیصد پر برقرار رکھنے کا اعلان
  • خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ